جمعرات, 25 اپریل 2024

 

ایمز ٹی وی(ملتان) دوستی نہ کرنے پر دوموٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کو قتل کردیا۔نجی ٹی وی ابتک نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے القریش کالونی فیز تھری میں فوزیہ شہزادی نامی 20 سالہ لڑکی کو دو موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر روکا اور فائرنگ کردی جس سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔فائرنگ کرنیوالے موٹرسائیکل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت صادق اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم صادق مقتولہ فوزیہ شہزادی سے مبینہ طور پردوستی کرنا چاہتا تھا جس کے انکار پر ملزم نے مشتعل ہوکر مقتولہ کو ابدی نیند سلادیا

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے ) نے کھلے سمندرمیں کامیاب آپریشن کے بعد14کشتیوں سمیت 80بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاہے۔ ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گزشتہ روز کھلے سمندر میں پاکستانی حدودکی خلاف ورزی پرکامیاب آپریشن کے بعد80بھارتی ماہی گیرگرفتارکوگرفتارکرلیاہے جبکہ 14 کشتیوں کوبھی تحویل میں لے لیاگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کشتیوں اور بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کیاجارہے۔ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائے گا

 

 

ایمز ٹی وی(کابل) افغانستان نے دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا اعتراف کرلیا، افغان صدراشرف غنی نے اعتراف کرلیا ہے کہ داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپ موجود ہیں۔ افغانستان کے صدراشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپس ہیں، دہشتگرد گروپس کو ابھرنے میں طالبان نے مدد کی۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوج کی موجودگی کے ذمہ دارطالبان ہیں، طالبان کی وجہ سے غیرملکی افواج کو افغانستان میں رہنے کا کہا، داعش اور دیگر دہشتگرد گروپس افغان عوام کے دشمن ہیں ، امن دشمنوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان سرحد پر حالیہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا اور جب تک یہ تفریق اور تقسیم رہے گی ہم ہارتے رہیں گے، امید کرتا ہوں کہ ہم دشت گردی کے مقابلے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ہوں گے اور ضرور ہونا چاہیے کیونکہ آنے والی نسل کی زندگی اور خوشحالی اس پر منحصر ہے

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی شہادت کے مقدمے کی سماعت میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ نام نہاد سیکولر بھارت میں بابری مسجد شہادت کے پچیس سال بعد بھی انصاف سے محروم ہے، بھارتی سپریم کورٹ بالآخر جاگ گئی اور مختلف بہانوں کی وجہ سے بابری مسجد کیس کی شنوائی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور سماعت میں تاخیرپرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اوربابری مسجد کی شہادت میں پیش پیش ایل کے ایڈوانی کا نام کیس سے خارج کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ایل کے ایڈوانی، اوما بھارتی، مرلی منوہر جوشی کا نام تکینکی بنیادوں پرخارج نہیں کیا جاسکتا۔ خیال رہے ایودھیا میں سولہویں صدی میں تعمیرکی گئی تاریخی بابری مسجد کو جنونی انتہاپسند ہندوؤں نے انیس سوبانوے میں مسلمان دشمن ہندو رہنماؤں کی موجودگی میں شہید کردیا تھا۔ ہندو تنظیموں نے یہ دعویٰ کر رکھا ہے کہ وہ جگہ بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے اور مغل شہنشاہ ظہیر الدین محمد بابر نے 1528ء میں مندر گرا کر اس اراضی پر بابری مسجد تعمیر کرائی تھی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ سہون میں سیکیورٹی لیپس تھے، خود کش حملہ آوروں کا تعلق سندھ سے نہیں تھا، ایسا کیسے سوچا جاسکتا ہے، دھمال کےدوران بجلی بند کی جائے. سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سانحہ سیہون پرپالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں خودکش حملہ آور نے سب کو نشانہ بنایا تھا، انہوں نے تسلیلم کیا کہ سیہون سانحہ میں سیکیورٹی لیپس تھے. انہوں نے کہا کہ ایسا کیسے سوچا جاسکتا ہے، دھمال کےدوران بجلی بند کی جائے، درگاہ کے داخلی دروازے پر کیمرے کام کررہے تھے، ان ہی ، کیمروں کی مدد سے حملہ آوراور سہولت کاروں کو شناخت کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آوروں کا تعلق سندھ سے نہیں تھا۔ دھماکا 7بجے ہوا جبکہ میرے پاس 7 بجکر4 منٹ پراطلاع آگئی تھی، دھماکے کے آدھے گھنٹے بعد ہی وزیرصحت سیہون روانہ ہوگئے تھے، میں نے خود 3 سے 4 گھنٹےمیں متعدد بارایم ایس سیہون اسپتال سے رابطے میں رہا تھا. وزیراعلیٰ ہاوس سے ہی ابتدائی مراحل کوکنٹرول کیا نیوی حکام سےبات کی توانہوں ہیلی کاپٹرفراہم کیا،آرمی چیف نے سیہون کے لیےسی 130طیارے کا انتظام کرایا تھا، بعد ازاں سیہون رات ساڑھے 12 بجے پہنچا تو سیدھااسپتال گیا تھا. مرادعلی شاہ نے کہا کہ سیہون ایک تعلقہ ہیڈ کوارٹرہے، وہاں50بسترکااسپتال ہے، جبکہ حقیقت کے برعکس یہ کہا گیا 50 کلومیٹرتک کوئی اسپتال نہیں ہے. سیہون میں تمام سہولتیں میسرتھیں ، 500 لوگ زخمی ہوئے،500 ایمبولینس تو وہاں نہیں تھیں،اتنا بڑا واقعہ کراچی میں ہوتا تو یہاں بھی مشکلات ہوجاتیں۔ انہوں نے سیہون اسپتال کےایم ایس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کام انہوں نے کیا ہے،وہ انعام کا مستحق ہے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیوایم پاکستان کےرہنماخواجہ اظہارالحسن کاکہناہےکہ لاشوں کےاوپر سیاست کی جارہی ہےحکومت لاشوں کےاوپر اپنی کارکردگی گنوا رہی ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتےہوئے ایم کیوایم پاکستان کےرہنما خواجہ اظہارالحسن نےکہاکہ پہلے کے وزیراعلیٰ بھی اپنی سناتے تھے سننے میں دلچسپی نہیں ہوتی تھی۔ خواجہ اظہارالحسن نےکہاکہ لوگ قتل ہورہے ہیں،درگاہوں پرحملے ہورہے ہیں لیکن وزیراعلیٰ سندھ اپنی حکومت اور قیادت کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کےرہنماکاکہناتھاکہ آج تواسپیکر نے بھی حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔اسپیکرنےوعدہ کیا تھا سب کو بولنے کاموقع دیا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ پورے صوبے میں بھانجے،بھتیجے چیئرمین،نائب چیئرمین بھرتی ہیں۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ سیہون کےواقعے پر آج بہت سی باتیں کرنی تھی اس دن حادثے کےبعد 90کی جگہ 9ڈاکٹرتھے،4چھٹی پرتھے۔انہوں نےکہاکہ سندھ میں اسپتال ناکارہ،تعلیم ادارے تباہ حال ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نےکہاکہ لوگ پرائیوٹ ایمبولینس میں میتیں سیہون سے کراچی لائے،زخمیوں کوسرکاری ہیلی کاپٹرسے منتقل کرنا چاہیےتھالیکن ہیلی کاپٹر تو ان لوگوں نے اپنے آرام کے لیے رکھے ہوئے ہیں۔ شکار پور میں جاں بحق ہونے والے افراد سے متعلق خواجہ اظہارالحسن نےکہاکہ آج تک ان لوگوں کو امدادنہیں ملی۔امداد والی فہرست میں بھی اپنے لوگوں کےنام ڈال دیےگئے۔ انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سیہون دھماکے پرازخودنوٹس لیں، دھماکے کے بعد حیدرآباد کے تین لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔خواجہ اظہارالحسن نےکہاکہ سندھ کے لوگ بیزار ہی نہیں ہوئے،نفرت کرنے لگے ہیں،ہر لاش پرحکومت سیاست کرتی ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کےرہنما نےکہاکہ وفاداریاں تبدیل کرنے کےلیے کارکنوں پردباؤ ڈالاجارہا ہےہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نےکہاکہ حکومت اپنا قبلہ درست کرے،ایوان میں کل بھی ریاستی جبرپربات کریں گے۔ خواجہ اظہارالحسن نےکہاکہ بات نہ سنی گئی توجیل میں دھرنا،وزیراعلیٰ ہاؤس کاگھیراؤ کریں گے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم دھرنا دے سکتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ بظاہرسیاسی وفاداری تبدیل کی جاسکتی ہے،دلوں کونہیں بدلاجاسکتا۔ واضح رہےکہ ایم کیوایم پاکستان کےرہنما خواجہ اظہارالحسن نےکہاکہ جبری طور پرکوئی کراچی پرقبضہ نہیں کرسکتا ہے،جوکچھ ہورہا ہے یہ ملک اور شہر کے لیے ٹھیک نہیں ہے

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے، سالانہ اکیاون ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ منی لانڈرنگ میں بھارت کا ایک اعلیٰ مقام ہے، ڈرگ لارڈز اور مافیہ کے گڑھ میکسیکو سے صرف ایک درجہ نیچے ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت میں سالانہ اکیاون ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ ترقی کی منازل طے کرنے کے دعوے دار بھارت کی بیشتر عوام کے پاس ابھی تک بینکنگ کی سہولت موجود نہیں، جس کے باعث کالے دھن کی نقل و حمل انتہائی آسان ہے جبکہ بھارت میں موجود منظم جرائم پیشہ تنظیموں کے روابطہ دیگر ممالک سے بھی ہیں جو کہ ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بھارت کوروایتی طریقوں سے پیسوں کی منتقلی کے لیے قواعد و ضوابط بنانے، دوسری سہولیات فراہم کرنے اور موبائل بینکنگ سمیت ادائیگیوں کے نئے طریقے متعارف کرانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ بھارت میں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے زیادہ ترطریقوں میں فنڈز کو چھپانے کے لیے ایک سے زائد بینک اکاؤنٹس کھولنے، قانونی آمدنی کے ساتھ غیر قانونی گھپلے کرنے، نقد رقم کے ذریعے بینک چیکس کی خریداری اور ان فنڈز کو غیر قانونی طریقوں کے ذریعے نیلام کرنے کے طریقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جعلی نوٹوں کی بھرمار بھی کرپشن کا باعث بنتی ہے، مودی سرکار کی جانب سے نوٹوں کی بندش بھی کالے دھن کو پکڑنے میں کامیاب تو نہ ہوئی البتہ عوام کے زندگی کافی مشکل ضرور بنادی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاک فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے جنرلز کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں برطانیہ اور امریکہ نے داعش اور طالبان کی پیش قدمی نہیں روکی تو انہیں معاملات میں بگاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں پاک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاءکے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کا مطلب ہے کہ یورپ کو اب کنٹرول کھونے کا سامنا ہے۔ اگر داعش اور طالبان دوبارہ مضبوط ہوتے رہے تو روس سینٹرل ایشیاءمیں خود کو محفوظ رکھنے کا بہانہ استعمال کرتے ہوئے سیریا جیسی مداخلت کر سکتا ہے۔ پاک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیکرٹری ڈیفنس تعینات کئے جانے والے جنرل (ر) جیمز میٹس اور ریزولوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل جان نکلسن کے ساتھ حالیہ ہفتوں میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔ جنرل نکلسن نے گزشتہ مہینے خود بھی یہ اعتراف کیا کہ افغان فورسز ایک بار پھر طاقت کے حصول کیلئے برسرپیکار طالبان کے خلاف تعطل کا شکار ہیں۔ پاک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ”افغان فورسز کا تعطل طالبان کیلئے جیت ہی ہے، ہم نے جنرل میٹس کو بتایا ہے کہ افغانستان کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے، اور اگر چیزوں کو درست سمت میں نہ لایا گیا تو امریکہ کو بڑے بحران کا سامنا پڑے گا۔ داعش بھی یہاں پنپ رہی ہے اور اگر انہوں نے سیریا اور عراق کو چھوڑ دیا تو دوبارہ اکٹھا ہونے کیلئے اگلی جگہ افغانستان کی سرزمین ہو گی۔“ پاکستان نے افغان بارڈر کو اپنی جانب سیل کرنے کیلئے ناکافی اقدامات پر کابل حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، پاکستانی حکومت کے مطابق دہشت گرد یہیں سے پاکستان اور افغانستان کی سرزمین پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ تاہم پاکستان نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ کابل افغان فوج کی ناکافی صلاحیتوں کے باعث محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”افغان فوج میں 350,000 اہلکار ہیں لیکن ان میں سے صرف 20,000 ہی کامبیٹ مشن کیلئے اہل ہیں۔ ان کے 1,000 جنرل ہیں جن میں سے زیادہ تر کی تعیناتی میرٹ کے بجائے قبائل کیساتھ تعلقات کی بناءپر ہوئی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ ایک گدھے کو سرپٹ دوڑنا نہیں سکھا سکتے۔“ پاک فوج کے ذرائع نے مزید کہا کہ روس کو ڈر تھا کہ یورپ اس معاملے کو اس کی ”راہداری“ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے اور افغانستان میں فوجی آپریشن کی وسعت کیلئے اسے بہانے کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ گزشتہ مہینے روس نے افغانستان کے معاملے پر علاقائی طاقتوں کی ایک کانفرنس منعقد کی جس میں اس بات کی اجانب اشارہ دیا گیا کہ افغانستان میں اس طرح کی سٹریٹجی کی ابتدائی شکل کیسی ہو سکتی ہے۔ امریکہ کے بغیر منعقد ہونے والی یہ سمٹ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بلائی گئی اور اس سے پہلے ہی روس نے طالبان کے ساتھ خفیہ رابطے شروع کر دئیے تھے۔ روس کا کہنا ہے کہ داعش کیساتھ لڑنے کیلئے طالبان کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کا یہ ماننا ہے کہ ماسکو کے طالبان کے ساتھ رابطے افغانستان میں پراکسی اثاثوں کی تعمیر کیلئے روس کی مدد ہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے شیخ رشید نے دھمکی آمیز فون کالز کے بارے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ اگر 500 والی سیٹ پر بیٹھے تو خود ذمہ دار ہوگے اور مجھے 4 ہزار والی سیٹ پر بھی بیٹھنے سے منع کیا گیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ نمبر سے فون کر کے خبردار کیا گیا اور مجھے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ فون کالز پی ایس ایل فائنل سے پہلے کی گئی تھی اور یہ سار ا کام رانا ثناءاللہ اور سعد رفیق کا ہے۔یاد رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ شب پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں لوگوں کے درمیان بیٹھ کردیکھا

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے اور پوری دنیا نے پاکستان کا روشن اور مثبت چہرہ دیکھ لیا ہے۔ فائنل میچ کیلئے پاکستانیوں میں انتہائی جوش و جذبہ پایا جا رہا تھا جبکہ میچ لاہور میں ہونے کے باعث لاہوریوں کا جذبہ تو دیدنی تھا جنہوں نے مہمان نوازی کی بھی ایک نئی مثال قائم کی۔ فائنل میچ کیلئے لاہور آنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہوریوں کے جوش و جذبے اور مہمان نوازی کو نظرانداز نہ کر سکے اور ایک غیر ملکی کھلاڑی نے تو ”کھل“ کر اس کا اظہار بھی کر دیا۔ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کرس جورڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ”لاہور!!!! تم تو آج توانائی سے بھرپور تھے، سٹیڈیم میں ناقابل یقین ماحول کا بہت ہی زیادہ مزہ آیا۔“ کرس جورڈن کا یہ پیغام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کیلئے پنجاب حکومت، پی سی بی اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی بھرپور تیاریوں کی تصدیق بھی ہے جس کے باعث پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب لکھا گیا