جمعرات, 16 مئی 2024


شہر قائد سے پتھاروں کو ہٹانے کاحکم نامہ جاری

 

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کو پتھاروں سے پاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کراچی میں ڈیڑھ لاکھ پتھارے روزانہ سوا دو کروڑ روپے بھتا دیتے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ نے شہر سے پتھارے ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔
کراچی کے تقریبا تمام ہی علاقوں میں پتھارے ہیں لیکن وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں صرف ڈیڑھ لاکھ پتھاروں کا بتایا گیا۔گلشن اقبال،صدر، ایمپریس مارکیٹ، قائدآباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، شاہ فیصل ، لیاری اورنگی ٹاؤن غرض کراچی کا کوئی علاقہ پتھاروں کے بغیر نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شارع فیصل کو میٹروپول سے اسٹارگیٹ تک چوڑا کرنے کا کام جاری ہے۔ڈرگ روڈ فلائی اوور کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ لانڈھی منزل پمپ فلائی اوور پر بھی کام شروع کیا جاچکا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مارچ کے آخر تک طارق روڈ سے شارع قائدین پر کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ جلد مکمل کرنے والوں کو انعام بھی دیا جائے گا.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment