ایمزٹی وی(اسپورٹس)شاہ رخ کی طرف سے پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کی پیشکش کیے جانے کے بعد ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز بھی میدان میں آگئی اور کہاہے کہ کے کے آر کوئی بھی غیر غیرمتعلقہ گیم یا لیگ نہیں کھیلنے جارہی جیسا کہ کچھ بے بنیاد خبروں میں دعویٰ کیا جارہاہے ، ہماری طرف سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کے کے آر کاکہناتھاکہ ہم پشاور زلمی کیساتھ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔
KKR won't be playing any unauthorized games/leagues as some false reports are claiming.
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) March 9, 2017
No such communication happened from our end.
یادرہے کہ اس سے قبل نجی چینل نے کہا تھا کہ شاہ رخ خان نے پاکستان سپر لیگ میں فتخ حاحل کرنے والی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کرا ئی جائے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ دونوں حکومتیں رضامند ہو جائیں تو سیریز دبئی یا لندن میں کراسکتے ہیں اور ایک بار یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو دونوں ممالک کے درمیان انٹرنیشنل لیول پر بھی کرکٹ کی راہ ہموار ہو گی، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پچھلی خبر کی بھی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کی تھی اور اب بھی وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔