ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی (کراچی) اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں بھی بھارتی فلم "بے بی" کی پیش کش ہوئی مگر پاکستان مخالف فلم ہونے کی وجہ سے  انکار کردیا ۔ سوشل ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں حمزہ نے کہا کہ اس بات کے حق میں ہوں کہ پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہئیے مگر کسی اداکار کو پاکستان مخالف فلم میں کام نہیں کرنا چاہئے ہمیں اداکار ہونے سے پہلے ایک پاکستانی بن کر سوچنا چاہیئے۔

ایمز ٹی وی (شکار پور) لکھی در میں امام بارگاہ میں دھماکے سے کم ازکم 12 افرادجاں بحق جب کہ50  سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے 12 افراد جاں بحق جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور  اور  دیگر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی اور حادثے کے وقت امام بارگاہ میں تقریبا 300 افراد موجود تھے۔ شکارپور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ طبی عملے کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے شکار پور کے اطراف کے علاقے کا محاصرہ کر کے امام بارگاہ کو سیل کر دیا ہے اور تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے امام بارگاہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے  اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر شکار پور کی ایک امام بارگاہ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔نمائندے کے مطابق شکار پور کے علاقے لکھی در کی ایک امام بارگاہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بم دھماکا ہوا۔دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو چکی ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿لاہور﴾  جمعرات، لاہور سمیت کئی شہروں میں گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سڑکوں پر نکل آئے شہروں میں 12 اور دیہات میں بدستور 18 گھنٹے تک کی بدترین لوڈشیڈنگ پر لوگ بلبلا اٹھے جبکہ کئی شہروں میں پانی کی بھی شدید قلت رہی۔ گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے رہے، لوگ کھانا بازار سے لا کر کھانے پر مجبور ہو گئے جبکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار شدید متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور شہر اور گرد و نواح میں بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ  نے عوام کا جینا محال کر دیا۔بجلی اورگیس  کی طویل بندش کے باع‍‍‌ث کاروبار اور معملات زندگی  ‌‍‍مفلوج ہو کر رہ گئ ۔ جس پر لاہور مال روڈ کے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور بتایا کہ ہمارے علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے پانی کی قلت  ہے۔ شہریوں نےکہا کہ پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کو پریشان کررکھا تھا اب رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس والوں نے پوری کر دی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)وائٹ ہاؤس کے اس بیان کے بعد سیاسی حریفوں کی جانب سے امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ 'افغان طالبان دہشت گردی سے ملتے جلتے اقدامات کرتے ہیں، تاہم وہ دہشت گرد نہیں ہیں اور اس طرح اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اہم یہ ہے کہ طالبان اور القاعدہ میں تفریق کی جائے، تاہم ارنسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'طالبان ایک بہت خطرناک تنظیم ہے'۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے تقریباً دو ہزار طالبان جنگجوؤں، رہنماؤں، حامیوں اور مالی امداد فراہم کرنے والوں پر انسدادِ دہشت گردی کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں۔تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے افغان طالبان کو دہشت گردوں میں شمار نہ کیے جانے کے باعث اوباما انتظامیہ کی سیاسی حریف ری پبلکن پارٹی نے شدید تنقید کی ہے۔قدامت پسند تبصرہ نگار چالس کراؤٹھامر نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'افغان طالبان لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں اور مارکیٹوں میں کار بم دھماکے کرتے ہیں اور وہ دہشت گرد گروپ نہیں ہیں'؟دوسری جانب چارلس نے امریکی فوجی بو برگھڈال کی طالبان کے قبضے سے رہائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی یہ تفریق حقیقت کے بجائے سیاسی ہوسکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا دہشت گرد گروپوں سے مذاکرات نہیں کرتا۔

 ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان کی معروف اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ اچھے کام کا اعتراف فنکار کو نئی ذندگی دیتا ہے ۔وہ کہتی ہیں کہ میں ماڈلنگ اور ایکٹینگ سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ مائرہ خان نے ْقوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کھڑے ہوجائیں ۔ فلم انڈسٹری کی دوبارہ کامیےبی کو خوش آئند قرار دیا ہے 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) یورپی یونین میں پروازوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے ممکنہ شدت پسند حملوں کے خدشے کی وجہ سے طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں 24 ہزار فٹ سے کم بلندی پر نہ اڑنے کے لیے کہا ہے۔تاہم پاکستانی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس سلسلے میں آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی وجہ بتائی گئی ہے۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی یعنی ایسا نے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی ائر لائنز کو پاکستان میں خصوصاً لاہور اور کراچی کی فضائی حدود میں 24 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے اڑنے سے منع کیا ہے۔’ایسا‘ نے یہ تنبیہ 22 جنوری کو ایک اطلاع نامے کے ذریعے جاری کی ہے۔یورپی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ تمام بین الاقوامی پروازوں کو اس بارے میں توجہ دلائی جا رہی ہے کہ پاکستان سے اور اس کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کو ممکنہ شدت پسند حملوں کے باعث انتہائی احتیاط کرنی چاہیے۔تاہم وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے بی بی سی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نہ فرانس اور نہ ہی ایسا نے سکیورٹی کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی ہے۔’پاکستان میں تمام قومی اور بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں اور کسی قسم کے شدت پسند حملے کی تازہ اطلاع نہیں ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی جہازوں کا تحفظ اہمیت کا حامل ہے اور اگر کوئی ایسی بات ہوتی، تو میڈیا کوضرور بتائی جاتی۔’ایسا ہو سکتا ہے کہ فرانس یا یورپی ایجنسی کو کسی ڈرون طیارے کی پرواز کے بارے میں اطلاع ہو، کیونکہ چوبیس ہزار فٹ سے نیچے وہی اڑتے ہیں۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ برس کراچی کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں نے کچھ گھنٹوں کے لیے پروازیں روکی ضرور تھیں تھیں ’تاہم امارات ایئرلائن نے اگلے روز ہی پروازیں بحال کر دی تھیں۔‘شجاعت عظیم کو یقین ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے تنبیہ نہیں کی بلکہ بین الاقوامی پروازوں کو محض محتاط رہنے کو کہا ہے۔

سول ایوی ایشن کے معاملات کے ماہر جواد نظیر کا کہنا ہے کہ ایسی تنبیہ دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔’ایوی ایشن کے جتنے بھی بین الاقوامی ادارے ہیں وہ سب ہی بہت با اثر ہیں کیونکہ ان کی تعداد کم ہے اور ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ اور اس سے پاکستانی ایوی ایشن کو نقصان ضرور ہو سکتا ہے، فائدہ نہیں۔‘

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ میں کیس کی سماعت طے ہوجانے کے بعد انھیں اس بات کا علم ہوا کہ ممتاز قادری کیس کی اہم فائل جس میں قادری کی اپیل،ان کی سزا کا حکم، پولیس کی تفتیشی رپورٹس، جائے وقوع کا نقشہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ، فرانزک ماہرین کی رپورٹ اور استغاثہ کے اہم نوٹس شامل تھے، ریکارڈ میں موجود نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ممتاز قادری کی اپیل پر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر کی گئی تھی۔

فورئن ڈیسک(لندن) برطانیہ میں آٹھ سالہ بچی نے گفتگو کے دوران اپنے سائنسدان والدین کو سرطان جیسی موزی بیماری کا علاج بتادیا۔پروفیسر لسانتی اور انکی اہلیہ مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر اور سرطان پر ہونے والی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہے۔بچی کے والد پروفیسر لسانتی نے اپنی آٹھ سالہ بچی سے کھانے کی میز پر پوچھا کہ وہ سرطان کے علاج کیلئے کونسا طریقہ استعمال کرے گی ۔جس پر بچی نے کچھ دیر سوچا اور جواب دیا کہ وہ سرطان کے علاج کیلئے اینٹی بائیو ٹک کا استعمال کرے گی۔بچی کے والدین اس بات سے مطمئن نا ہوئے لہذا انہوں نے اس بات کی تحقیق کی تو نتائج دیکھ کر حیران رہ گئے اینٹی بائیو ٹک نے سرطان کی سیلز کو ختم کرنا شروع کریا ہے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کے اینٹی بائیو ٹک نا صرف سرطان سیلز کو ختم کرتی ہے بلکہ ایسے دوبارہ پیدا ہونے سے بھی روکتی ہے۔

ایمزٹی وی ﴿کراچی﴾ جمعرات، ایم کیو ایم کی ہڑتال کے باعث کراچی میں معا‍‍‍شی سرگرمیاں شدید  متاثر ہوئیں۔ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہایت کم تھی جس کی وجہ سے ملازمین کام پر نہ پہنچ سکے۔ پیٹرول پمز اورسی این جی اسٹیشن بند ہونے سے نجی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی۔

 ہڑتال کے باعث معملات زندگی مفلوج رہے۔۔جبکہ سندھ تاجر اتحاد چیئرمین جمیل احمد پراچہ کے مطابق شہر میں 20 لاکھ سے زائد دکانیں ایک دن بند ہونے سے 3.5 ارب روپے کا معاشی نقصان ہو جاتا ہے