جمعرات, 25 اپریل 2024


آرمی پبلک اسکول پشاور میں زخمی ہونے والا احمد نواز علاج کے لئے  لندن روانہ 

ایمز ٹی وی (پشاور) آرمی پبلک اسکول پشاور میں زخمی ہونے والے احمد نواز  اسلام آباد ایرپورٹ سے اپنے والدین اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے، جہاں ان کا علاج سرکاری خرچے پر ہوگا، اس موقع پر احمد نواز کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا بیٹا جلد ہی وطن واپس لوٹیں گے اور احمد نواز اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کرے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے احمد نواز کے علاج کے لئے ساڑھے3 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment