پیر, 29 اپریل 2024

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) پاکستانی سائنسدان، ڈاکٹر حمزہ خان نےجنیوا یونیوسٹی، اٹلی کے پروجیکٹ کے تحت، ہائیڈرولک کی مدد سے چلنے والا ’چار ٹانگوں والا چھوٹا روبوٹ‘ تیار کر لیا ہے، جو غیر فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔

 

میڈیا سے بات چیت میں، ڈاکٹر حمزہ خان نے بتایا کہ کانفرنس میں ان کے روبوٹ کو پذیرائی ملی۔ تاہم، اُنھوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں چاہتے کہ ان کی تیار کردہ ٹیکنالوجی انسانوں کو مارنے کے لیے استعمال ہو۔انھوں نے بتایا کہ فوجی مقاصد کے لیے پہلے ہی امریکہ میں ہائیڈرولک روبوٹ بنائے جا چکے ہیں۔ تاہم، بقول اُن کے، ’یہ بہت بھاری ہیں اور نہایت سست روی سے جنبش کرتے ہیں‘۔ ڈاکٹر حمزہ نے بتایا کہ اُن کے ڈیزائن کردہ روبوٹ بہت چھوٹے ہیں اور چابک دستی سے اپنا کام کرتے ہیں؛ اور انھیں ریسکو مقاصد کے لئے استعمال میں لایاجاسکتا ہے۔

 

ڈاکٹر حمزہ خان نے روبوٹکس میں ہی پی ایچ ڈی کی ہے۔ دراصل، یہ پروجیکٹ ان کی ڈاکٹوریٹ کا ہی حصہ تھا۔ تاہم، اس سے پہلے انھوں نے وارسا یونیوسٹی پولینڈ اور جنیوا یونیورسٹی اٹلی سے ماسٹرز کی ڈگری بھی لی تھی۔

 

ڈاکٹر حمزہ خان پاکستان کے علاقے میانوالی میں پیدا ہوئے اور انھوں نے اسلام آباد کی ایئر یونیورسٹی سےبھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ انھیں یونیورسٹی نے میڈل سے نوازا۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی تمام تعلیم اسکالر شپ سے مکمل کی، اور رسرچ میں بھی انھیں یورپی یونیورسٹیز کی اسکالر شپ حاصل رہی۔

 

ایک سوال پر، ڈاکٹر حمزہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان صلاحیتوں سے مالامال ہیں، لیکن ملک میں تحقیق کے لئے وسائل موجود نہیں، جس کی وجہ سے، نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی پر تحقیق کے رجحانات بھی نہیں پائے جاتے۔ تاہم، انھوں نے پاکستان کی دو یونیورسٹیوں کے دو طلبہ کو اپنی نگرانی میں شامل کرکے روبوٹک ٹیکنالوجی پر تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ناروے میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں  باقاعدگی سے ورزش کا زندگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اوراس کے نتیجے میں عمر کے 5 سال مزید بڑھ جاتے ہیں۔

 

اوسلو یونی ورسٹی اسپتال میں 6 ہزار معمر افراد پر ایک تحقیق کی گئی اوراس دوران ہلکی اوربھاری ورزش کی وجہ سے ان کی عمرپرپڑے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد تحقیق کار اس نتیجے پر پہنچے کہ جنہوں نے پورے ہفتے کم از کم 3 گھنٹے ورزش کی ان کی عمروں میں 5 سال اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

دوسری جانب برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن نے معمرافراد کو ورزش کی اہمیت کا احساس دلانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مہم بھی چلانے کا اعلان کیا ہے جب کہ برطانیہ میں ایک ہفتے میں 150 منٹ ورزش کے لیے مختص کرنے کو مثبت تبدیلی کا سبب قرار دیا گیا خصوصا ان لوگوں کے لیے جن کی عمر 65 سال سے زائد ہو۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں بالغ افراد کی جانب سے ورزش کے رجحان میں کمی دیکھی گئی ہے ان میں پرتگال کے 69 ، پولینڈ کے 55 ، فرانس کے 46  برطانیہ کے 44 فیصد ، کرویشیا کے 34 اور جرمنی کے 26 فیصد افراد شامل ہیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ وہ پرائیویٹ امیدوار جنہوں نے اس دوران اپنی رہائش تبدیل کرلی ہے وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز امتحانی فارم میں درج کیئے گئے پتوں سے وصول کرلیں جبکہ ایسے پرائیویٹ امیدوارجنہیں بروز ہفتہ 16 مئی 2015ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہیں ہوں وہ بروز پیر 18 مئی 2015ء سے اپنے رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسید اورمیٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی کے ساتھ بورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس ریگولر کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز بھی تیار کرلیے گئے ہیں اور کالج پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14 مئی 2015ء سے انٹربورڈ آفس سے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں جبکہ کامرس ریگولر کے امیدوار مذکورہ تاریخ کے بعد اپنے ایڈمٹ کارڈز اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کریں۔محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ ریگولر امیدواروں اور ایکس اسٹوڈنٹس کے کسی اعتراض کی وجہ سے روکے گئے ایڈمٹ کارڈ یا ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کیلئے دو پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ متعلقہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست ضروری ہوگی

ایمز ٹٰ وی(کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے ناگزیر حالات کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے بروز جمعرات 14 مئی 2015ء کو صبح میں ہونے والے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور دوپہر میں ہونے والے آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز جمعرات 21 مئی 2015ء کو سابقہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ شماریات کے چیئر مین محمد اسلم کے اعلامیہ کے مطابق لیفٹ اوور(Leftover ) عملی امتحانات کا پیپرIV بروز جمعرات21 مئی 2015 ءکو شعبہ شماریات میں صبح 9:00 بجے منعقد ہوگا۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی اپنے ایڈمٹ کارڈ اپنے ہمراہ لازمی ساتھ لائیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم18مئی تا05 جون 2015 ءتک 3300/= روپے فیس برائے سال اول/ آخرکے ساتھ بینک کاﺅنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں ۔ایسے طلبہ جو 2008 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول/آخرسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام سے آئندہ ہفتے کے وسط تک ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرمی زوروں پر ہوگی۔ 

موسم کا حال بتانے والوں نے خبر دی ہے کہ اتوار کی شام سے بدھ کے دوران اسلام آباد، فاٹا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں  گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ دو روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق ایم فل/پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار17 مئی2015 ءکو صبح10:00بجےمتعلقہ شعبہ جات میں ہونگے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ دوحصوں پر مشتمل ہے جس میں 20 نمبر انگلش جبکہ 80 نمبر متعلقہ مضمون کے ہونگے۔واضح رہے کہ تمام امیدواروں کی دونوں ٹیسٹ میں شرکت لازمی ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم فل / پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے صرف اور صرف جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیسٹ میں کامیابی لازمی ہے کسی دوسرے ادارے کے امتحان سے کوئی سروکار نہیں ہوگا۔