جمعرات, 25 اپریل 2024

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ پنجاب کےدارالحکومت لاہورسےمحض پون گھنٹےکی مسافت پرتحصیل کامونکی کاایک گاؤں ایسابھی،جہاں کا اسکول شاید گدھوں، بھینسوں اور بکریوں کے لئے بنایا گیا ہے۔ 4ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل اس گاؤں میں سرکاری اسکولوں کی حالت ِ زار دیکھ کر عبرت ہوتی ہے۔ 

 

گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کا گاؤں نولاں والی، جہاں لڑکوں کا سرکاری انگلش میڈیم پرائمری اسکول تو ہے، مگر کلاس رومز پر قابض ہیں، گدھے، بھینسیں اور بکریاں، ٹوٹی جالیاں، بکھری کتابیں، لٹکتےجالے اور ٹوٹا فرنیچر۔ یہ ماحول محکمہ تعلیم کی تعلیم سےعدم دلچسپی کی گواہی دے رہاہے۔ اب چلتے ہیں لڑکیوں کےسرکاری پرائمری اسکول کی جانب، جہاں لڑکے اور لڑکیاں اکٹھےزمین پر بیٹھ کرتعلیم حاصل کررہے ہیں۔ گرلز پرائمری اسکول میں تعلیمی سہولتوں کےبھی کیا کہنے؟ واحد ٹیچر، خود ہی ہیڈ مسٹریس ہیں، خود ہی ہیلپر اور خود ہی چوکیدار، بچوں کو پیاس لگے تو ہینڈ پمپ منہ چڑانے لگتا ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ پولیس نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت شہر میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس سیل کردیئے۔

 

ذرائع کےمطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ وزارت داخلہ اور اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی ہے جس کے تحت جنوری 2015 سے 13 مئی 2015 تک پولیس نے 8 ہزار 895 کارروائیاں کیں جس میں کراچی میں بم بنانے کی 2 اور شکارپور میں ایک فیکٹری پکڑی گئی جب کہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کےدو ران 11 بم اور 265 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق پولیس کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 112 دہشت گرد ہلاک اور 58 کو گرفتار کیا گیا جب کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کراچی میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ قومی ایکشن پلان کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 345 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس عرصے کے دوران سندھ پولیس کے 53 اور کراچی پولیس کے 42 اہلکار شہید ہوئے۔

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات 15روز جاری رہنے کے بعد ختم تو ہوگئے، تاہم بد انتظامی کے ساتھ نقل کے بڑھتے رحجان نے ایک نئی داستان رقم کی۔ 

 

میرپور خاص انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات، محکمہ تعلیم کے لیے امتحان ثابت ہوئے۔ جس میں محکمے کی انتظامیہ مکمل طور پر فیل دکھائی دی، کیونکہ کمرہ امتحان میں موبائل فون، پاکٹ گائیڈ اور نوٹس سمیت ہر طریقے سے نقل ہوتی نظر آئی، نقل کا یہ عالم رہا کہ طلبہ کو بھی نقل کی لامحدود آزادی پر اعتراض کرنا پڑا۔ نقل اس سال سب سے زیادہ ہو رہی ہے، ٹیمیں بہت تاخیر سے آرہی ہیں، جب پیپر ختم ہوتا ہے تو ٹیم آتی ہے۔ امتحانی مراکز میں بیٹھنے کے نامناسب انتظامات پر بھی امیدوار متعلقہ حکام کی نااہلی کا شکوہ کرتے رہے اور شدید گرمی میں جاری لوڈ شیڈنگ نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ جب پیپر دینے آتے ہیں لائٹ چلی جاتی ہے، جب پیپر دے کر جاتے ہیں لائٹ آجاتی ہے۔ یہ کیا انتظام ہے پانی نہیں ہے ہم بے ہوش ہوجاتے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ بہت ہورہی ہے اور پانی کی بھی سہولت نہیں ہے۔ 

 

میرپورخاص انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کی نگرانی کے لیے ایک درجن سے زائد ویجیلنس ٹیمیوں بنائی گئیں، جنہوں نے روزانہ کی بنیاد پر بارہ سے پندرہ طلبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑا اور بیس سے زائد جعلی امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

ایمز ٹی وی ﴿فارن ڈیسک﴾ جیل توڑنے کے مقدمے میں مصر کے معزول صدر مرسی اور اخوان المسلمون کے 100سے زائد رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ 

 

ترک صدر نے سزا پر مصر کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترکی کے صدر طیب اردوان نے مصر کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، مغربی ممالک پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپین یونین اور مغربی ممالک نے اپنے ہاں تو موت کی سزا ختم کر رکھی ہے اور وہ ان ممالک کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہیں، جہاں پھانسیاں دی جاتی ہیں، تو پھر وہ آخر مصر کے خلاف پابندیاں عائد کیوں نہیں کرتے؟۔ مغربی ممالک صرف ان موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کس طریقے سے مزید اسلحہ بیچا جاسکتا ہے؟۔ 

 

ہفتے کے روز مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے 100سے زائد رہنماؤں کو جیل توڑنے کے مقدمے میں سزائے موت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿لایجوکیشن﴾ لاہور میں پنجاب اسمبلی کی باہر مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے متحدہ اساتذہ محاز کے 3رہنماوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان رہنماوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ 

 

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے متحدہ اساتذہ محاذ کے صدر حافظ عبد الاناصر اور انکے 2مزید ساتھیوں غلام محی الدین اور چوہدری صفدر نے اساتذہ کے مسائل اور مطالبات کے حق میں لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا تھا، جس کے بعد احتجاج میں شامل افراد کے خلاف لاہور کے متعلقہ تھانے کے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ان رہنمائوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں نے ان کے گھروں میں داخل ہو کر تینوں رہمناوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ 

 

پولیس حکام کی طرف سے ان رہنماوں کو حراست میں لینے کی کوئی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی جا رہی ہے، جس پر اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب سے ان رہنماوں کی گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہیں بازیاب کروانے کی اپیل کی ہے۔ صبح ہم نماز کے بعد فارغ ہوئے ہیں، تو دروازے پر دستک ہوئی، حافظ صاحب نے دروازہ کھولا، تو 7سے 8ادمی تھے، جنہیوں نے ان سے بدتمیزی کی اور انبہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ جو لوگ ائے ہیں انکے ساتھ مقامی تھانے کی پولیس کے لوگ بھی تھے، جن کو ہم نے پہچان لیا ہے ہمارے والد صاھب کو لاہور میں احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد بازیاب کروایا جائے۔

ایمز ٹی وی ﴿فارن ڈیسک﴾ امریکہ میں کالج کی اس طالبہ کی خبر دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں شہ سرخیوں میں ہے، جس نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جیب بُش کو داعش کے حوالے سے آڑھے ہاتھوں لیااور کہا کہ دولت اسلامیہ آپ کے بھائی سابق صدر بش نے بنائی۔

 

طالبہ اور سابق صدر جارج بش کے چھوٹے بھائی جیب بُش کے درمیان یہ تکرار ریاست نیواڈا کے شہر رینو کے ٹاؤں ہال میں ہوئی، جہاں وہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی مہم پر آئے تھے۔یونیورسٹی آف نویڈا کی19 سالہ طالبہ ایوی زیڈرک جیب بش کے قریب پہنچیں اور سوالات ملا مکالمہ شروع ہوگیا،ایوی نے کہا کہ دولت اسلامیہ عراق میں امریکی مداخلت کا شاخسانہ ہے ۔طالبہ نے سابق صدر بش کے بھائی جیب بش کو کہا کہ ’دولتِ سلامیہ آپ کے بھائی صاحب نے بنائی تھی‘۔

 

ایوی زیڈرک نے کہا آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ عراق میں امریکی فوج بھیجنے والے صدر بش تھے نہ کہ صدر اوباما۔ دولتِ اسلامیہ پیدا کرنے کی ذمہ داری عراق کی اتحادی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، جس نے عراق کی پوری حکومت کو تلپٹ کر کے اسے برطرف کر دیا‘۔’دولتِ اسلامیہ اس وقت بنی جب عراقی فوج کے 30 ہزار ملازمین کو نکال باہر کر دیا گیا ۔ ان کے پاس کوئی ملازمت نہیں تھی، لیکن اس کے باوجود انہیں فوج کے اسلحے اور ہتھیاروں تک رسائی حاصل رہی۔ دولتِ اسلامیہ آپ کے بھائی نے بنائی۔‘اس پر جیب بُش نے کہا ’کیا یہ آپ کا سوال ہے یا؟طالبہ ایوی زیڈرک نےجواباً کہا’آپ زیادہ غرور نہ کریں بلکہ میرے سوال کا جواب دیں‘۔اس پر جیب بش کا جواب تھا کہ ’میں آپ کا احترام کرتا ہوں لیکن آپ سے اتفاق نہیں کرتا۔ہمارا عراق کے ساتھ ایک معاہدہ موجود تھا۔ اگر صدر اوباما چاہتے تو وہ وہاں10 ہزار فوجی چھوڑ سکتے تھے ۔

 

ایوی زیڈرک سیاسیات کی طالبہ ہیں اور وہ اپنی یونیورسٹی میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی طلبہ جماعت ’ینگ ڈیموکریٹس‘ کے لیے کام کرتی ہیں۔مقامی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے ایو زیڈرک نے کہا کہ جیب بش کی بات میں وزن نہیں ہے۔ ووٹرز کی حیثیت سے ہمارا حق ہے کہ ہمارے رہنماؤں کی معلومات اور ان کا استدلال بہتر ہو‘۔

 

ایمز ٹی وی ﴿پشاور﴾ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ سال 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے مہلک میں ہلاک ہونے والے طالبعلموں کے والدین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اُنھیں انصاف فراہم نا کیاگیا تو وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے۔

 

ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین نے ہفتہ کو پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اُن کے بقول ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اسکول حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین نے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے جس کے جنرل سیکرٹری اجون خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت اُن افراد کو بھی سزا دے جن کی غفلت کے باعث یہ حملہ ہوا۔ ’’اسی سلسلے میں ہم نے اُن کو 16 جون تک کی مہلت دی ہے کہ وہ لوگ جن سے سکیورٹی لیپس ہوا ہے اُن کو ہمارے سامنے لے آئیں۔‘‘

 

والدین کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات کے نتائج سے اُنھیں آگاہ نا کیا گیا تو وہ جون کے وسط میں اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے۔ اسکول پر طالبان شدت پسندوں کے حملے میں 134 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس مہلک حملے کے بعد پاکستان بھر میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں، اساتذہ اور اسکول کے عملے کے افراد کو اعلیٰ سویلین اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس حملے کو ملک کی تاریخ میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے درجنوں سرکاری اسکولوں کے نام پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والے  بچوں کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں اور اساتذہ قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿لاہور﴾ لاہور کے علاقے شاد باغ میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے ایک ہی گھرانے سے 6 بچوں کے جنازے اٹھےتو ہر آنکھ پرنم تھی، جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔بچوں کے اکٹھے 6 جنازے اٹھے تو والدین غم سے نڈھال ، ہر دل دکھی اور ہر آنکھ نم تھی ۔

 

لاہور کے علاقے شاد باغ کے اس گھرانے کی ساری خوشیوں کو آگ بھسم کر گئی ۔شارٹ سے لگنے والی آگ سے بدنصیب قیصر کے 3 بیٹے اور3 بیٹیاں جھلس کرموت کی وادی اتر گئیں ۔جاں بحق ہونیوالے بچوں میں 16سالہ مناہل،8سال کی دعا ، 6سال کی انا ،12سالہ زین اور 2 سال کے جڑواں بیٹے اذان اور اذہان شامل ہیں ۔چھ جگرشوں کے اکٹھے جنازے اٹھے تو آہ وبکا مچ گئی ،شدت غم سے ماں سکتے میں آگئی ،بدنصیب باپ دھاڑیں مار مار کر روتااوراپنی بیٹیوں اور بیٹوں کو پکارتا رہا۔گھر سے ملحقہ جگہ پر بچوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اہلخانہ کے مطابق آگ کے وقت بچوں کا باپ داتا دربار گیا ہوا تھا ،نماز جنازہ کے بعد میتوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایمز ٹی وی ﴿اسلام آباد﴾  وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16 کا بجٹ21 دن میں پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا شیڈول مرتب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 5 جون کوکابینہ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد اسی روز پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بجٹ دستاویزات کے ہمراہ رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات زر بھی منظوری کیلیے پیش کیے جائیں گے، 2 دن کے وقفے کے بعد8 جون سے بجٹ پر عام بحث کا آغاز ہوگا جو 22 جون تک جاری رہے گی۔

 

وفاقی وزیر خزانہ 22 جون کو بحث سمیٹتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کے اٹھائے جانے والے نکات کے جوابات دیں گے جس کے بعد ووٹنگ کے ذریعے شق وار منظوری ہوگی، اگلے روز 23 جون کوگرانٹس کیلیے ڈیمانڈز پر بحث اور ان کی منظوری کیلیے ووٹنگ ہوگی، اسی فنانس بل 2015 کی منظوری لی جائے گی، بجٹ کی منظوری کے بعد اگلے 2 دن رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات زر پر بحث مکمل کرکے ان کی منظوری لی جائے گی۔