جمعرات, 25 اپریل 2024

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ملکہ ترنم نور جہاں کی لاڈلی صاحبزادی ظل ہما کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا ، ظل ہما اپنی ماں کا عکس اورفنی وارث کہلائیں ، انہیں دیکھنے والوں کو بے اختیار ملکہ ترنم یاد آجاتیں۔ظلم ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی، وہ 21 فروری 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان سے بڑے دو بھائی تھے، لیکن ملکہ ترنم کی آنکھ کا تارا ظلم ہما تھیں۔ظل ہما ابھی کمسن ہی تھیں انکے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ ملکہ ترنم کو ننھی ظل اس قدر پیاری تھی کہ اسے اپنے پاس رکھنے کے لیے شاہ نور اسٹوڈیوز کی ملکیت سے دستبردار ہو گئیں۔ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں عقیل بٹ سے ہوئی۔ ان کےہاں چار بیٹے پیدا ہوئے، لیکن بدقسمتی شادی ناکام رہی ۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990 میں پورا کیا، اور شاگردی اختیار کی استاد غلام محمد کی۔کتابِ زندگی کے سب باب تمام ہوئے، شوگر اور گردوں کی بیماری نے ظل ہما کو لاچار کر دیا ، 16 مئی 2014 کو انہی دوبیماریوں نے انکی سانسوں کی مالا ہمیشہ کیلئے بکھیردی۔

ایمز ٹی وی(کراچی)آج رجب کی ستائیویں شب ہوگی ،یہ وہی با برکت رات ہے جب سرور کونین،نبی آخری الزماںﷺکیلئے آسمانوں کے دروازے کھولے گئے۔حضور اکرم ﷺ کا معجزہ واقعہ معراج نسل آدم کے لئے تسخیر کائنات کا سبب بنا۔رجب کی ستائیسویں شب حضور اکرمﷺکو معراج کا شرف عطا ہوا۔جب رب کائنات کی رحمت ،رات کے مختصر وقفے میں رحمت للعالمینﷺ کو مسجدِ حرام سے نہ صرف مسجدِ اَقصیٰ تک بلکہ کائنات کی لا محدود وُسعتیں پار کر کے سوئے عرش پرلے گئی۔سفر کے آغاز میں جبرائیل امین نے نبی رحمتﷺ کی بارگاہ میں براق حاضر کیا۔سفر کے دوران آپ ﷺ نےتمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ آسمانوں پر آپکی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی۔ اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی،سرور کونینﷺ نے جنت کی رحمتیں اور دوزخ کے عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔حضور اکرمﷺ نے واقعہ کی سب سے پہلے تصدیق کرنے پر یار غار،خلیفہ اول حضرت ابوبکرؓ کو”صدیق”کے لقب سے نوازا۔واقعہ معراج نے آگے چل کر تحقیق و جستجو کے دروازوں پردستک دی اور انسانوں نےخلاء کے پیچیدہ راستوں کی تلاش کا کارنامہ انجام دیا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) جی ہاں۔۔ بالکل درست پڑھا آپ نے۔ اب ’اے ٹی ایم‘ سے پیسے ہی نہیں، پانی بھی برسے گا۔۔ اور یہ اے ٹی ایم بجلی سے نہیں شمسی توانائی سے چلے گا اور اس سے پانی نکالنے کے لئے ضرورت ہوگی صرف ایک۔۔ سمارٹ کارڈ کی۔

 

دراصل پینے کا صاف پانی پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسی کوشش میں صوبہ پنجاب کے تین بڑے شہروں فیصل آباد، بہاولپور اور راجن پور میں فلٹر پلانٹ کیساتھ یہ اے ٹی ایم مشینیں بھی نصب کی جائیں گی۔

 

ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت کی جانب سے یہ پراجیکٹ صوبائی حکومت کے قائم کردہ ادارے ’پنجاب صاف پانی‘ اور لاہور کے ایک تحقیقی مرکز ’انوویشنز فار پوورٹی ایلیویشن لیب‘ (آئی پی اے ایل)کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے پروگرام منیجر، جواد عباسی کے مطابق ’اس مشین کے ذریعے ہر خاندان کو سمارٹ کارڈ کے ذریعے روزانہ 30 لیٹر پانی نکالنے کی اجازت ہوگی، جب کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے پانی ضائع بھی نہیں ہوگا۔‘

 

جواد عباسی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے لیے برطانوی ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ سے بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے، جب کہ پروگرام کے تحت ابتدائی مرحلے میں 20 فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، جس سے 17 ہزار 5 سو خاندان فائدہ اٹھائیں گے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سندھ میں جاری انٹرمیڈیٹ کےامتحانات اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے۔دوسری جانب پنجاب بھر میں بارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔سندھ میں میرپورخاص انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بورڈ کے تحت آج مطالعہ پاکستان کا پرچہ ہورہا ہے۔پنجاب میں سرگودھا اور بہاولپور ایجوکیشن بورڈ کے تحت آج اسلامک اسٹڈیز اور اصول تجارت کا پیپر ہے جبکہ فیصل آباد ، ڈی جی خان ، اور ملتان بورڈ کے تحت آج اسلامک اسٹڈیز کا پرچہ ہے جبکہ گوجرانوالہ ایجوکیشن بورد کے تحت آج اسلامیات اور شماریات کا پیپر ہورہا ہے، امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے،، سرگودھا ، فیصل آباد ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، ملتان اور گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت 6 لاکھ 59 ہزار 448 امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)ملک میں پہلی مرتبہ آکسفورڈ یونیوسٹی پریس کی جانب سے پاکستان کے لیے تیار کیے گئے پراگرام آکسفورڈ ٹیچرز اکیڈمی کا آغاز جون کے پہلے ہفتے مہں کیا جائے گا۔اس علان آکسفورڑ یونیورسٹی پریس پاکستان کی منیجگ ڈائریکڑ امینہ سید کی جانب سی مقامی ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔انھوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ کورسز ،معیاری تدریسی تربیت کی فراہمی کے لیے آکسفورڑ یونیورسٹی پریس کے تعاون سے تیار کئے ہیں۔اسکول کی اساتذہ کے لیے دیر پا فوائد کے حامل مختصر اور عملی کقرسز کی جاانب سے منظور اور تصدیق شرہ ہیں۔OTA کے 18 گھنٹوں پر مشتمل کورسز بالخصوص زیر ملازمت اساتذہ کے لیے تیار کئے گیے ہٰن تاکہ ان میں وہ مہارتیں پیدا کرنے میں مدد ملے جن کی انہیں تربیتی مقاصد کے حصول کے لیے ضرورت ہے،اس لیے اساتذہ کی تربیت فن تعلیم کے چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کے مطابق مرتب کردہ آج کے تعلیمی نظام سے عہدہ براءہونے پر مرکوز ہے۔پرنسپلز آف ٹیچینگ ینگ لرنرز کورس اسلام آباد میں بھی 13،12 اور 15 جون کو منعقد لیا جارہا ہے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو میں نارکونکس کنڑول اسلام آباد کی جانب سیے منشیات سے نجات پر ایک سیمینار منعقد ہواصدارت وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکڑ شاد احمد شیخ نے اس موقع پر سیمینار سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو نشہ آوار اشیاء چرس،ہیروئن ،افیم،سگریٹ،پان،مین پڑی ،گٹکا سمیت دیگر اشیاء استعمال کرنے سے گریز کریں مزکورہ نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کے باعث انسان مختلف امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے جو قوم نشہ آوار اشیاء استعمال کرتی ہے وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرپاتی۔

ایمز ٹی وی(ایٹرٹینمنٹ)یارک شائر ادبی فورم کے زیر اہتمام چوتھے شاندار عالمی مشاعرہ کا انعقاد انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ کے مڈلاینڈ ہوٹل میں کیا گیاجس میں پاکستان اور یورپ بھر سے معروف شعراء کرام کے علاوہ مقامی شعراء نے بھی بھر پور شرکت کی،اس پروقار تقریب میں ممتاز ڈرامہ نگار اور شاعرہ سیما غزل، فرحت پروین، راحت زاہد، فرزانہ نیناں،نعیم حیدر ، سمن شاہ، رضاعلی عابدی، باصر کاظمی ، ڈاکٹر مختار، محمد ادریس، ڈاکٹر ندیم، سلمان باسط ،گلناز کوثر،نغمانہ کنول،رابعہ شاہ، کشور ثبات کے علاوہ مقامی شعراء نے بھی اپنا کلام سنا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی ۔تقریب میں مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔یارک شائر ادبی فورم نے اردو ادب کے فروغ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے ۔