ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ  محمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی پاکستان  کی واحد سرکاری ہونیورسٹی بن گئی ہے۔جو اپنے نو طالب علموں اور چار فیکلٹی ارکان کو برٹش کونسل پاکستان کے تعاون سے برطانیہ"فیوچر لیڑر شب ٹریننگ پروگرام" کے لئے 5 جون کو بھیج رہی یے۔

ڈاکڑ محمد علی شیخ نے کہا کہ برطانیہ جانے والے طالب علموں کا انتخاب خالص میرٹ کے بنیاد پر کیا گیا ہے۔ڈاکڑ محمد علی شیخ نے کہا کہ برطانیہ جانے والے سندھ مدرسہ ہونیورسٹی کے طالب علم اور فیکلٹی ارکان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سندھ مدرسہ کے بعد دوسری مادر علمی لنکنس ان کا دورہ کریں گے.

 

  • ایمز ٹی وی ( اایجوکیشن) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشوروں کے میڈیا کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سروپ بھاٹٰہ کے اعلانیہ کے مطابق لمس یونیورسٹی جامشورو میں سیکورٹی بہتر کرنے اور لمس کی زمین کو محفوظ بنانے کے لئے لمس کی زمین پر باونڈری وال تعمیر کی جا رہی ہے۔

     
     
  •  

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات 2015ء کے سائنس گروپس کے طبعیات کے پرچے کی کاپیاں جاجنے کا عمل بروز پیر یکم جون دوپہر ڈھائی جبے سے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں شروع ہوریا ہے.

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)میر پور خاص اسکول کے پلاٹ پر قبضہ کے خلاف یونین کونسل مکھن سموں کے ایک گاوں میں واقع گورنمنٹ کرلز مڈل اسکول کی عمارت اور اس کے پلاٹ پر مبینہ طور ر قبضہ کرنے کے خلاف علاقہ مکیںوں نے مصطفٰی راجپوت ،بشیر احمد ، یٰسین اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مطاہرین کا کہنا تھا کہ مزکورہ اسکول تقریبا 50 سال سے چل رہا ہے ،اور عمارت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے لڑکیوں کی بڑی تعداد شامیانے میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ،کچھ عرصے سے لڑکیوں کی تعلیم کے دشمن اسکول کی عمارت اور پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور کھلے عام دھمکیاں دیتے ہیں اس حوالے سے علاقے مکیں کمشنر ،ڈائیریکٹر تعلیم اور ایس ایس پی کو متعدد مرتبہ تحریری درخواستیں بھی دے چکے ہیں لیکن قبضہ مافیاں تعلیم دشمن عناصر کے کلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ہے۔ انہونے نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کے لیے اقدامات کئے جائیں ۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)گرینوچ یونیورسٹی میں ایک ثقافتی شو طلوع آفتاب کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔جس کا مقصد دارالسکون کے لئے چندہ جمع کرنا تھا۔دارالسکون میں ایک بڑی تعداد میں ذہنی طور پر کمزور بچے رہائش پزیر ہیں۔جہاں ان کی مکمل طور پر مفت دیکھ بھال کی جاتی ہے۔شو میں طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

ناظرین نے جاپانی طرز کے ریمپ پر ہونے والے فیشن شو کو بہت سراہا۔یہ فیشن شو گرینوچ یونیورسٹی کے طلبہ کا ایک پروجیکٹ تھا اور اس پروجیکٹ کو طلبہ نے نڑی خوبصورتی سے پیش کیا۔فیشن شو کی موڈلنگ،منیجمنٹ کسی پروفیشنل سے کم نہیں تھی۔فیشن شو میں طلبہ کے علاوہ مہمان اور بڑے میڈیا اداروں نے شرکت کی۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ محمد قیصر پیر یکم جون کو صبح 11 بجے شعبہ ابلاغ عامہ عبدالحق کیمپس میں قائم ہونے والے انٹر نیٹ ریڈیو کو شہید استاد ڈاکڑ یاسر رضوی کے نام منسوب کیا گیا ہے۔

انٹر نیٹ ریڈیو کے کمروں کی تعمیر کیلئے پروفیسر ڈاکڑ محمد قیصر نے اپنے گذشتہ دور میں رقم کی منظوری دی تھی۔انڑنیٹ ریڈیو کے آلات اور دوسرے مصارف کیلئے نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مخیرحضرات نے بھی تعاون کیا ہے۔استاد پروفیسر عرفان عزیز کی نگرانی میں ریڈیو کی تکمیل ممکن ہوئی.