ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ کونسل آف پر وفیشنلز کے زیر اہتما م گز شتہ روز دو تلوار سے متصل گروانڈ میں ’’یوتھ ‘‘سیمینارمنعقد ہوا جس میں انجینئر ز ،ڈاکٹر ز ، وکلا ء سمیت مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

 

یوتھ سیمینار سے سینیٹر خو ش بخت شجا عت، سابق صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان و رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری اور سی او پی کے انچارج طحہ ٰ احمد خان نے خطاب کیا ۔ سمینار میں مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں نے اراکین پارلیمنٹ سے سوالات کئے اور نوجوانوں کی فلاح بہبود اوراور مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کی ۔

 

سینٹر خوش بخت شجاعت نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں کوٹا سسٹم کے نام پر تعلیم یافتہ اورہنر مند نوجوانوں کا استحصال کیاجارہا ہے جبکہ اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ نوجوان ہی کسی بھی ملک میں صحیح اور مثبت لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کا خاتمہ کیاجائے اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کیاجائے۔

 

رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہاکہ وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو تعلیم کو دل لگا کر حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے سیمینارر میں شریک مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے اپنے شعبوں میں دلجمعی سے کام کریں اور کونسل آف پروفیشنلز کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کو قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کا تحفہ دیں ۔

ایمز ٹی وی ﴿ہیلتھ ڈیسک﴾ امریکی طبی ماہرین نے نیا اور کم خرچ بلڈ ٹیسٹ متعارف کرادیا، خون کے ایک ہی قطرے سے موجودہ اور ماضی کے تمام وائرل انفیکشنز کا پتا چلایا جاسکے گا۔ 

 

وائراسکین (VirScan) نامی خون کے اس نئے ٹیسٹ کے ذریعے ماہرین ایک ہی بلڈ سیمپل کے ذریعے صحت کو خراب کرنے والے مختلف وائرس یا عوامل کا پتا چلاسکیں گے، اس ٹیسٹ کے ذریعے مریض کو ماضی میں لاحق بیماریوں کے وائرسز کا بھی پتا چلایا جاسکے گا۔

ایمز ٹی وی ﴿سیہون شریف﴾ سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرکا عرس آج شروع ہوگا۔3 روزہ عرس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اولیا اور صوفیائے کرام نے لوگوں کو امن و محبت اور رواداری درس دیا۔ حضرت لا ل شہباز قلندر کا شمار برصغیر میں اسلام کی حقانیت پھیلانے والے بڑے اولیائے کرام میں ہوتا ہے۔ آپ کا اصل نام سید عثمان مروند تھا، قلندری طریقت کا علم وعرفان آپ کے اپنے والد بابا ابراہیم الدین سے ورثے میں ملا۔ لال شہباز قلندر جب سیہون شریف پہنچے تو اس وقت سیہون کے لوگ بے راہ روی کا شکار تھے،، تاہم آپ نے دینِ حق کا پرچم اس طرح بلند کیا کی آپ کی تعلیمات کی روشنی ہرطرف پھیل گئی۔ 

 

یہ ہی وجہ ہے کہ ساڑھے 7 سوسال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی ملک اور بیرون ملک سے زائرین فیض حاصل کرنے دیوانہ وار آتے ہیں۔سیہون شریف کے ریلوے اسٹیشن کے جنوب میں پہاڑ اور اس کے قریب ہی لال باغ واقع ہے ۔ روایتوں کے مطابق ان مقامات پر لال شہاز قلندر نہ صرف ذکر الہٰی میں مصروف ہوتے بلکہ چلے بھی کاٹا کرتے تھے، یہ جگہ تب سے آج تک زائرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

حضرت لعل شہباز قلندر کے3 روزہ عرس کا اختتام وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی مزار پر حاضری کے ساتھ ہوگا۔ اس موقع پر محفل سماع کی خصوصی نشست بھی ہوگی۔اولیا کرام کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی معاشرے میں امن اور محبت کی فضا قائم کی جاسکتی ہے۔