ھفتہ, 18 مئی 2024

I,D

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) حکومت سندھ نے میڈیکل کالجز کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے لئے پروفیسر مریم چھٹو کو مقرر کردیاجس کے بعد پروفیسر مریم چھٹو نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالجز میں بہتری لانے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئےخدمات سرانجام دیں گی اور یہاں کی تعلیمی معیار کو بلند کریں گی۔

 

واضح رہے اس سے قبل پروفیسر مریم چھٹو شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی سربراہ رہ چکی ہیں۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عمران خان چشتی نےاعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے 4 جون کو ہونے والاکامرس پرائیوٹ وریگولر کے امتحانات نئی تاریخ کے مطابق 13 جون کو انہی امتحانی مراکزمیں ہونگے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)جامعہ کراچی کےناظم اتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کےمطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحآنات برائے 2014 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں12جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ 

 

طلباءوطالبات اپنے فارم /3300 روپے فیس برائےسال اول وآخر کے ساتھ بینک کاؤنٹرز جوبلی گیٹ بمقام جامعہ کراچی میں جمع کراجاسکتے ہیں واضح رہے ایسےامیدوار جن کی رجسٹریشن 2008 یا اس سے پہلے کی ہے وہ 5000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ڈین فیکلٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز ڈاکٹر خالد عراقی کی کاوشوں کے با عث بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایم فل/پی ایچ ڈی میں داخلے آج سےشروع ہونگے۔تاہم شعبہ کامرس کے چیئرمین کی عدم دلچسپی کے باعث داخلے نہیں لےسکتے۔ 

 

اعلامیہ کے مطابق داخلے لینے کے خواہشمند طلباء 2500 روپے کی منی آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 15 جون تک کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدواروں کی فہرست 17 جون تک جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی۔ 

 

ٹیسٹ کے اہل امیدواراپنے ایڈمیٹ کارڈ 18 اور 19 جون تک بزنس اسکول کے آفس سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ 21جون بروز اتوار صبح 10:00بجےبزنس اسکول میں منعقد کیا جائے گا جس میں امیدواروں کو ٹیسٹ سے نصف گھنٹہ قبل اپنے ایڈمیٹ کارڈ کے ساتھ مزکورہ سینٹر پہنچنا لازمی ہے۔ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی فہرست 22 جون کو کراچی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) پاکستان کی 20 یونیورسٹیز کی تنظیم انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے سماجی علوم نے معاشرے میں سماجی علوم کے فروغ کے لئے ملک میں پہلی سماجی علوم کی نمائش اور عالمی کانفرنس کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پاکستان کی پہلی سماجی علوم کی نمائش 19 اور20 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقدکی جائے گی جبکہ سماجی علوم کی بین الاقوامی کانفرنس 9 اور 10 جنوری2016 میں منعقد کی جائے گی۔دونوں ایونٹ کی سربراہی ولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کریں گے۔