اتوار, 19 مئی 2024

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد عوام میں ماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمہ سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ 

 

اقوام متحدہ زیر اہتمام 1974سے ہر سال یہ دن ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے واک، ریلیاں، سیمنارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق گرین ہائوسز گیسوں کے اخراج کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، جس سے خوراک کی طلب پوری نہ ہونے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بالخصوص غریب ممالک کے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 

 

ماہرین کے مطابق پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اورعالمی حدت میں روز بروز خطرناک تک ضافہ ہوتا جارہا ہے، جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہورہے ہیں۔ اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے ماحولیاتی تنظیمیں برسر پیکار ہیں، جبکہ سائنسدان بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کررہے ہیں۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو” لسٹ آف شیم“ میں شامل کیا جائے، انسانی حقوق کی تنظیم نے مطالبہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 539 بچوں کی شہادت پر کیا ، ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ اقوام متحدہ لسٹ آف شیم بنا کر جنگوں میں بچوں کے تحفظ کو مضبوط بنا سکتی ہے۔ 

 

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے سکولوں پر حملے اور بچوں بطور فوجی بھرتی کرنے پر پاکستان ، بھارت، تھائی لینڈ کے مسلح گروپوں کو لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق 2013ءمیں دہشت گرد گروپوں نے سکولوں، اساتذہ اور طلباءپر 78 حملے کئے۔ دسمبر 2014ءمیں پشاور سکول کو نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کی سالانہ لسٹ آف شیم اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن﴾ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب میں رچرڈ اسٹینگل اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے امریکہ۔ پاکستان تزویراتی مذاکرات کے تحت تعلیم، سائنس اور  ٹیکنالوجی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کا افتتاح کیا۔

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر سینیئر امریکی حکام نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی، جس میں اعلیٰ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون، شراکت اور تبادلوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

رچرڈ اسٹینگل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات صرف ان خطرات کے بارے میں نہیں ہیں جو ہمیں درپیش ہیں بلکہ ہماری شراکت پاکستان کے عوام کے ساتھ گہرے اور پائیدار تعلقات استوار کرنے کے بارے میں ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان شراکت داری ہے اور تعلیم کے شعبے میں دنیا کے کسی بھی ملک کی نسبت پاکستان کے ساتھ امریکہ کے جاری تبادلہ پروگراموں پر سب سے زیادہ رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

 

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تعلیم اور سائنس کے شعبے میں امریکہ کے تعاون کو بہت اہم سمجھتا ہے کیوں کہ اُن کے بقول ملک کی ترقی کے لیے معیار تعلیم کو بہتر بنانا اشد ضروری ہے۔

 

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک﴾ یوں تو موٹے بچے صحت کے کئی مسائل سے دوچار رہتے ہیں لیکن اسکول میں بھی ان کی کارگردگی اچھی نہیں ہوتی اسی سلسلے میں امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے بچوں کی خراب کارگردگی کا ایک بڑا سبب انہیں ٹیچرز کی جانب سے نظر انداز کرنا بھی ہے۔

 

برطانیہ میں یونیورسٹی آف برمنگھم میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موٹے بچے صحت کے مسائل سے دوچار یونے کے ساتھ ساتھ اسکول میں بھی خراب کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن اس خراب کارگردگی میں صرف ان کی کاہلی اور نااہلی وجہ نہیں ہوتی بلکہ ٹیچز کی جانب سے انہیں نظر انداز کرنا بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ 

 

ریسرچ کی اہم رکن انجیلا میڈوز نے تحقیق سے متعلق کہا کہ ٹیچرز کا موٹے بچوں کے سے متعلق ماننا ہے کہ ایسے بچے نااہل ہوتے ہیں اس لیے وہ ان پر توجہ نہیں دیتے اور وہ کہتے ہیں کہ جن بچوں کا وزن بہت بڑھ جاتا ہے ان کی کاگردگی بھی متاثرہونے لگتی ہے لیکن تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ان بچوں میں ذہانت ہوتی ہے لیکن ٹیچرز کا متعصبانہ رویہ انہیں مزید نالائق بنا دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اساتذہ کا یہ رویہ موٹے بچوں پر دور رس نتائج مرتب کرتا ہےاور انہیں ڈپریشن اور انجانے خوف میں مبتلا کردیتا ہے۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس﴾ چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئی سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلوں کی مخالف نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں کرکٹ کھیلی جائے، میچ آفیشلز کا معاملہ کسی ٹیم سے بالکل مختلف ہوتا ہے اس لیے پاک زمبابوے سیریز میں ہم نے انھیں نہیں بھیجا،انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستان جانا بیحد پسند ہے مگر کاروباری دورے پر امریکا میں موجودگی کے سبب میچز دیکھنے لاہور نہ جا سکا۔

 

سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ اسٹارڈیو رچرڈسن نے کہا کہ نظرثانی شدہ گورننس نظام کے تحت ممبران ہی باہمی سیریز و ٹورز کے ذمہ دار ہیں، سیریز کی تصدیق کے بعد ہم صرف میچ آفیشلز کا تقرر ہی کر سکتے ہیں،انھوں نے مستقبل میں مزید ٹیموں کے ٹور پر کہا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر ممبر بورڈز کا ہوگا، چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ پاک بھارت سیریز بہترین ثابت ہو گی، شائقین ان میچز میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں، البتہ کونسل انعقاد کے سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتی، یہ2ممبر بورڈز پر منحصر ہے کہ وہ کیا قدم اٹھائیں۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک﴾ پاکستان میں رواں سال پولیوکیسز میں70فیصد کمی ہوئی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی وجہ سے صورتحال بہترہوئی۔ ڈبلیو ایچ اوکے مطابق رواں سال اب تک پاکستان میں پولیوکے24کیس رپورٹ ہوئے ہیں،یہ تعدادگزشتہ سال کے اسی عرصے سے70 فیصد کم ہے۔

 

گزشتہ سال 5 ماہ میں84 کیس سامنے آئے تھے۔ گزشتہ برس پاکستان میں پولیوکیسوں کی تعداد 306 رہی تھی۔ پولیوکے بیشترکیس قبائلی علاقوں میں سامنے آئے جہاں شدت پسندوں کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔عالمی ادارے کے کوآرڈینیٹر ایلس ڈوری نے پولیوکیسز میں کمی کی تصدیق کی اورکہاکہ اس سلسلے میں کی جانیوالی کوششیں کامیاب رہی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ وزیرستان تک رسائی اور وہاں سے آنیوالے متاثرین آپریشن میں پولیو ویکسینینش کی وجہ سے پولیو کیسزمیں کمی آئی۔ محکمہ صحت کے اہلکار رانا صفدر نے بھی عالمی ادارہ صحت کے ڈیٹاکی تصدیق کی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی﴾ ٹریفک پولیس نے خواتین میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خواتین کو ہیلمٹ کی اہمیت و استعمال کی جانب مائل کرنا ہے، خواتین میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کیلیے آئندہ ہفتے تمام اضلاع میں کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ 

 

9 جون سے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفت ہیلمٹ کی تقسیم سے خواتین کو سفر کے دوران ہیلمٹ پہننے کے لیے رضا مند اورہیلمٹ کے استعمال کے رجحان میں اضافے کیا جا سکے گا۔

 

ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہن کر دہشت گردی کے ممکنہ خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص ڈیزائن کے ہیلمٹ تیار کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایسے ہیلمٹ مارکیٹ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے موٹرسائیکل چلانے والے شخص اور اس کے پیچھے بیٹھے شخص کا چہرہ واضح دکھائی دے۔ 9 جون سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا چالان کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد﴾ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں ترقی کے تیز عمل نے قدرتی ماحول کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا معیارزندگی بہتر بنانے کے لئے قدرتی ماحول پراثراندازہونے والےعوامل پرقابو پانا ہوگا، متعلقہ ادارے ماحول کو نقصان پہنچانے والے عوامل پر نظر رکھیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی ترقی کرہ ارض کے ماحول پر اثر انداز ہوئی جب کہ ترقی کے تیز عمل نے بھی قدرتی ماحول کو بری طرح متاثر کیا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی کام ، بی او ایل(B.O.L ) پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم اور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 29 جون 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ 

 

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم3400/= روپے فیس کے ساتھ بینک کاﺅنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700/= روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔