اتوار, 19 مئی 2024

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ اردو کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسعود مشکورکےاعلامیہ کے مطابق ایم فل لیڈنگ ٹو، پی ایچ ڈی (ریاضیاتی علوم)سال اول ودؤم کے امتحانی فارم 12جون تک نیشنل بینک جامعہ اردو کے برانچ سے حاصل کئے جاسکتےہیں۔

 

طلباء فارم مکمل کرکےمتعلقہ شعبہ سےچیک کروا کے فیس بینک میں جمع کروائیں جبکہ بینک واؤچر کااوریجنل حصہ،GRMC کا جاری کردہ خط اور انرولمنٹ کارڈ کی نقل متعلقہ فارم کے ساتھ منسلک کریں اورمتعلقہ شعبہ سے تصدیق کرواکے رسید حاصل کریں۔امتحانی فیس 3000 جبکہ امتحانی فارم کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی ( ایجوکیشن) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی اورسندھ زرعی یونیورسٹی کےاشتراک سےفصلوں کےبھوسہ سےتوانائی کی پیداوار کے لئےشروع کئےگئے منصوبےکے تحت صوبہ سندح کے 13 اضلاع میں بائیو میٹر ماس ڈیٹااکھٹا کرنے کےلئےباقائدہ آغازکردیا گیاہے۔ 

 

سروے کا آغاز منگل کے روز حیدرآباد اور جامشورو سےکیاجائےگا جبکہ دیگر اضلاع میں مٹیاری، ٹھٹھہ،ٹنڈوالہ یار،میرپورخاص،نوشہروفیروز،دادو،سانگھڑ،بینظیرآباد،خیرپور، شہداد کوٹ، قمبر اورلاڑکانہ شامل ہیں۔سروے کے دوران کاشتکاروں سےانٹرویو کے سے حاصل ہونے والی بائیوماس کےحوالے سے اعدادوشمار اکھٹاکئے جائیں گے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاک فضائیہ میں کمشنڈآفیسرایجوکیشن برانچ میں بھرتی لے لئے رجسٹریشن 8جون سے 14 جون تک پی ایے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر حیدرآباد میں ہوگی۔ انفارمیشن اینڈ سلیکشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خواہشمند امیدوار اپنے اور والد کی قومی شناختی کارڈ سمیت تعلیمی اسناد اور 3 عدد تصویروں کے ہمراہ پی اے ایف سینٹر حیدرآباد سے رابطہ کریں۔