اتوار, 19 مئی 2024

ایمز ٹی وی (تجارت)رانی کھیت کی بیماری سے مرغیوں،موروں کی ہلاکت، فارمرز نے نقصان سے بچنے کی خاطر قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا دو ہفتے کے دوران گوشت کی قیمت میں 68 روپے کانمایاں اضافہ،کمشنر کراچی وکنٹرولر جنرل پرائسزنے خاموشی اختیار کرلی کراچی ( روزنامہ دنیا ) سندھ کے مختلف اضلاع میں رانی کھیت کی بیماری سے مرغیوں اور مورو کی ہلاکت کے انکشاف کے بعد کراچی کے پولٹری فارمرز بے لگام ہوگئے ،فارمرز نے کسی متوقع نقصان سے بچنے کی خاطر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتے کے دوران سرکاری سطح پرزندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 22 روپے اور گوشت کی قیمت میں 68 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے حالانکہ کراچی بھر میں مرغی اور اسکا گوشت پہلے ہی سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت شہر میں زندہ مرغی 190 روپے کلو اور گوشت 300 روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے ، ضلعی انتظامیہ کمشنر کراچی و کنٹرولر جنرل پرائسز نے بھی مرغی فروشوں کی جانب سے خود ساختہ اضافے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،کراچی میں زندہ مرغی اور اسکے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور قیمتیں یومیہ بنیادوں پر بڑھ رہی ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک روز قبل کراچی میں زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 156 روپے تھی جو اس وقت بڑھ کر 178 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ، اسی طرح دو ہفتے قبل 242 روپے کلو فروخت ہونیوالا مرغی کا گوشت بڑھ کر 276 روپے فی کلو ہو گیا ہے ۔ کمشنر کراچی و کنٹرولر جنرل پرائسز نے بھی پولٹری فارمز کی جانب سے خود ساختہ اضافے کا تاحال نوٹس نہیں لیا ، ڈاکٹروں کے مطابق رانی کھیت ایک ایسی بیماری ہے جو ایک مرغی سے دوسری مرغیوں میں منتقل ہوتی ہے ،اس سلسلے میں ویکسین کر دی گئی ہے جس میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے ۔

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) بارش اور برفانی طوفان سے تباہی کے مناظر لیے ہالی وُڈ کی سائنس فکشن فلم ’جیواسٹورم ‘کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر آگیا۔ فلم 20 اکتوبر کو بڑے پردے پر سجے گی۔ فلم کی کہانی محکمہ موسمیات کے جدید نظام کے گرد گھومتی ہے۔

امریکی سائنسدان سٹیلائٹس کے ذریعے موسم کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ دو برس بعد اس نظام میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور دنیا بھر میں برفانی طوفان ، بارش اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)بھارتی حکومت نے اگلے ماہ سے اماراتی تاجروں کے لیے 5سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی میں میڈیا کو بھارتی قونصل میں اس پیش رفت سے متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے آگاہ کیا جس کے مطابق نہ صرف اماراتی کاروباری شخصیات بلکہ متحدہ عرب امارات میں بسے اور کاروبار کرنے والے تاجروں کو بھی 5سال کا بھارتی ملٹی پل ویزا دیا جائے گا۔

بھارتی سفیر نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ملٹی پل ویزا متعارف کرانے سے بھارت اور امارات کی تیزی سے پروان چڑھتی دوستی سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ اضافہ ہوگا۔ بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے اشارہ دیا کہ اگلے کچھ ماہ میں ویزے کی یہ سہولت امارات میں موجود سیاحوں اور دیگر خلیجی ممالک کے باشندوں کو بھی فراہم کی جاسکے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)تحصیل سامارو سمیت زیریں سندھ میں کپاس کی کاشت کا سیزن آتے ہی جعلی بیج، کھاد اور ادویات کا کاروبار محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت سے عروج پہ پہنچ گیا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے ناموں سے جعلی وغیر معیاری زرعی بیج، کھاد وغیرہ کی کھلے عام فروخت کے باعث اور مقامی کاشت کاروں کو زراعت کی جانب سے معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب کپاس کی فصل کی فی ایکڑ پیداوار انتہائی کم ہونے کے خدشات ہیں۔ بعض جعلساز ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پیکنگ میں جعلی بیج، ادویات اور کھاد کی فروخت میں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق جعلسازی کے کاموں میں ملوث افراد کو محکمہ زراعت کی مبینہ سر پرستی حاصل ہے، جس کی وجہ سے ضلع بھر کے شہروں وقصبات میں جعلی وغیر معیاری زرعی بیج، کھاد اور ادویات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ زراعت محض فائلوں کا وزن بڑھانے وکارکردگی دکھانے کی خاطر نمائشی چھاپوں ورسمی کارروائیوں تک ہی محدود ہے۔ مقامی کاشت کاروں کا کہنا ہےکہ جعلی وغیر معیاری بیج وکھاد وغیرہ کی کھلے عام فروخت سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہاہے اور کاشت کار طبقے کو معاشی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سےمطالبہ کیا ہےکہ جعلی وغیر معیاری زرعی بیج وکھاد وغیرہ کے کاروبار میں ملوث افراد کےخلاف فوری وموثر کارروائی کی جائے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(لندن) روزانہ پانچ وقت کی نماز اسلام میں فرض ہے مگر یہ صحت کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی، امریکا کی مینیسوٹا یونیورسٹی اور پین
اسٹیٹ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے دوان اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی نماز یا عبادت کے طریقہ کار اور جسمانی صحت کے فوائد کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اگر پانچ وقت کی نماز کو عادت بنالیا جائے اور درست انداز سے ادا کی جائے تو یہ کمردرد کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ مختلف طبی رپورٹس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ نماز اور جسمانی طور پر صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں تعلق موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نماز جسمانی تنائو اور بے چینی کا خاتمہ کرتی ہے۔
تجربات سے معلوم ہوا کہ دوران نماز رکوع اور سجدے کی حالت میں کمر کا زاویہ ایسا ہوتا ہے جو کمر درد میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جسم کی حرکات یوگا یا فزیکل تھراپی سے ملتی جلتی ہیں۔ اس کے برعکس نماز کے ارکان کو ٹھیک طرح سے ادا نہ کرنا درحقیقت درد میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6ہزارڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبے میں صحت سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں وزیرصحت ڈاکٹرسکندرمیندھرو،چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد وسیم، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق سمری منظورکرلی، جس کے تحت پبلک سروس کمیشن سے پاس 6 ہزار ڈاکٹرزکو آفرلیٹرجاری کیے جائیں گے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے 337کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ریگولر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے شہرمیں سینٹرل بلڈ بینک کے قیام کی اسکیم پرکام کی سست روی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ صحت اپنی اسکیمزپرجاری کام کی نگرانی نہیں کرے گا کام نہیں ہوگا، انہوں نے کہاکہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں مریض پریشان ہورہے ہیں، ہم نے محکمہ صحت کا بجٹ بڑھایا ہے، اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیئے۔ انہوں نے وزیراعلی کی ملیر، کیماڑی اور اورنگی کے اربن ہیلتھ سینٹرز میں اضافی انڈور بلاکس کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(دبئی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران رہائشی علاقوں پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جن پر پابندی عائد ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہاکہ '15 فروری کو شمالی یمن کے صوبے سادا میں 3 رہائشی اضلاع اور ایک زرعی علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران برازیل ساختہ کلسٹر بم استعمال کیے گئے۔
ایمنسٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے۔بیروت میں واقع ایمنسٹی کے ریجنل آفس کے ریسرچ ڈائریکٹر لین مالوف نے کہاکہسعودی اتحاد کلسٹر بموں کے استعمال کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے دعوی کرتا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں جبکہ اس حوالے سے بھی ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ اس تنازع میں انسانی قیمت ادا کی جارہی ہے۔مالوف نے کہاکہکلسٹر بم اندھا دھند ہتھیار ہیں، جو عام انسانوں کی زندگیوں کے لیے ناقابل تصور طور پر نقصان دہ ہیں۔ایمنسٹی نے برازیل کو بھی کلسٹر بموں کے حوالے سے کنونشن میں شرکت کی دعوت کی۔تاکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کو ان بموں کے استعمال سے روکا جاسکے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں ہیومن رائٹس واچ نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ سعودی اتحاد نے صوبہ سادا میں 2 اسکولوں کے قریب برازیل ساختہ راکٹ فائر کیے تھے جن میں کالعدم بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور ایک بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔کلسٹر بم میں درجنوں چھوٹے چھوٹے بم شامل ہوتے ہیں جو کافی دور تک پھیل جاتے ہیں اور اکثر پھینکے جانے کے کافی عرصے بعد بھی یہ لوگوں کی ہلاکتوں کا باعث بنتے ہیں

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی کی لابی میں لیگی رکن پارلیمنٹ جاوید لطیف اور مراد سعید کے درمیان بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ”پھٹیچر “کہنے کے عمران خان کے بیان پر تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھاپائی میں بدل گئی جس کے بعد مبینہ طور پر جاوید لطیف نے مراد سعید کو تھپڑ جڑ دیا اور جواب میں مراد سعید نے بھی جاوید لطیف کو مکا دے مارا تاہم موقع پر موجود دیگر ارکان نے معاملہ رفع دفع کر ادیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں جاوید لطیف کو مائک دیا گیا تو انہوں نے عمران خان کے بیان پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنا بدتہذیبی ہے جس پر مراد سعید اپنی نشست پر کھڑے ہو کر احتجاج کرنا شروع ہو گئے ۔
مراد سعید کے اس رویے پر لیگی ایم این اے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کو تہذیب نہیں ہے تو تحریک انصاف کے ارکان میں تہذیب کیسے ہو سکتی ہے ، معاملہ قومی اسمبلی سے باہر لابی تک بھی آگیا جہاں مبینہ طور پر جاوید لطیف نے مراد سعید کو تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد مراد سعید بھی طیش میں آگئے اور مکا مارنے کے بعد گالیاں دیتے رہے اور پھر دیگر ارکان نے بیچ بچاﺅ کرایا ۔
مسلم لیگ نواز کے رہنما جاوید لطیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مراد سعید پارلیمنٹ کی لابی میں کھڑے تھے اور ان کے ساتھ نان ممبرز بھی موجود تھے جنہوں نے مجھ پر حملہ کیا اور کہا کہ آپ نے عمران خان کے خلا ف ایسی بات کیوں کی ؟
ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید میرے بچوں کی طرح ہیں ان کو تھپڑمارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، میں نے مراد سعید کا ہاتھ پکڑا اور گال تھپتھپاکر کہا کہ آپ چھوٹے ہیں اور بڑوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کر تے ، میں نے انہیں تھپڑ یا مکا نہیں مارا۔مراد سعید کے مکا مارنے کی ویڈیو ۔۔ ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹو (نویں اور دسویں) جماعت کے سالانہ امتحانات 28مارچ سے شروع ہونگے اور8 اپریل تک جاری رہیں گے۔