جمعہ, 01 نومبر 2024

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہے ،شرجیل کی غیر موجودگی سے فرق پڑےگا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حفیظ اورشعیب ملک جیسےسینئر کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم کے لیے اہم ہے ۔ امید ہے بالرز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اہم کرداراداکریں گے،جو کھلاڑی فارم میں ہیں ان کی صلاحیتوں کو استعمال کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کوٹیم سے باہر نہیں کیا گیا ان کےفٹنس کے مسائل ہیں۔شرجیل خان ٹیم میں سیٹ ہوگئےتھے،ان کےنہ ہونےسےکمبی نیشن متاثرہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس کسی ایک شعبے پر نہیں ۔بالنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ تینوں پربھرپور توانائی لگائیں گے۔ کھلاڑی ڈومیسٹک کی طرح انٹرنیشنل میچوں میں بھی پرفارم کریں۔کامران اکمل اوراحمد شہزاد اپنی واپسی سےٹیم کو کامیاب بنائیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور)سانحہ مال روڈ کے مزید 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لاہو رمیں مال روڈ چیئرنگ کراس پر خودکش دھماکے میں ملوث ہونے والے ایک سہولت کار انوارالحق کے بعد مزید 4 سہولت کاروںکوسرکلر روڈ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے گرفتار سہولت کار انوارلحق کی نشاندہی پر دہشتگردوں عرفان خان،عطاءالرحمن،عبداللہ اور امام شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ،دہشت گردوں سے خود کش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرکے انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(دبئی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر میں نے معذرت کرلی۔
سابق گورنر عشرت العباد نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بدنامی کی وجہ بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور لینڈ مافیا تھی اور اب وہی دہشتگرد پاک سرزمین پارٹی پر مسلط ہوگئے ہیں۔
عشرت العباد کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن کا جو خلاءہے وہ بہت بڑا المیہ ہے اراکین اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی بجائے لندن کی طرف دیکھ رہے ہیںاور انتخابات وہی جیتے گا جس کو ایم کیو ایم لندن کی حمایت حاصل ہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت نے خانہ شماری کے پہلے روز ڈیوٹی میں دلچسپی ظاہر نہ کرنے پر 17 یونین کونسل سیکرٹریز کو معطل کر دیا ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نے غیر حاضری اور ڈیوٹی جلد ختم کرنے پر مزید 3 سیکرٹریز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔
حکومت نے یو سی 102 کے سیکرٹری طاہر تنویر، یو سی 107 کے سیکرٹری محمود بٹ، یو سی 113 کے سیکرٹری محمد رفیق اور محمد یاسر، یو سی 124 کے سیکرٹریز شہباز بٹ اور محمد قاسم عظیم، یو سی 185 کے سیکرٹری مشتاق رضا بھٹی، یو سی 109 کے سیکرٹری شہباز عزیز، یو سی 106 کے سیکرٹری محمد عباس، یو سی 240 کے سیکرٹریز محمد قاسم شاہ اور محمد عدیل، یو سی 68 کے سیکرٹری مہر محمد افضل، یو سی 3 کے سیکرٹری سکندر حیات، یو سی 269 کے سیکرٹریز محمد منشاءاور محمد ارشد، یو سی 140 کے سیکرٹری طارق محمود اور یو سی 58 کے سیکرٹری قمر جاوید کو معطل کیا ہے۔
دوسری جانب یو سی 114 کے سیکرٹریز اصغر علی اور عابد علی اور یو سی 226 کے سیکرٹری نواز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں اور مردم شماری سے متعلق سرگرمیوں پر نظررکھنے کیلئے لاہور میں 2 کنٹرول روم بھی قائم کر دئیے گئے ہیں