ھفتہ, 18 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی ( نیوز ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں صرف دہشتگردی کے مقدمات سنے جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مولانا عبدالعزیز کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں اورمولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنا باقی رہ گیا ہے، آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردوں سے ہمدری رکھنے والے مدارس کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ملک کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں پولیس اہلکاروں کے 2 قاتلوں کو پھانسی دے دی گئی۔سینٹرل جیل کراچی میں مجرم محمد سعید جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں زاہد عرف زادو کی سزائے موت پر عمل در آمد کیا گیا کراچی میں سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد سعید کو صبح 6:30 پر تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ مجرم محمد سعید کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ محمد سعید نے2001 میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی سید صابر حسین شاہ اور ان کے بیٹے عابد حسین شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ قتل کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کیا گیا جبکہ جرم ثابت ہونے پر اسے 2002 میں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ پھانسی سے قبل مجرم محمد سعید کو خاندان کے افراد سے آخری ملاقات بھی کروا دی گئی۔ مجرم نے اپنی وصیت میں لکھا کہ اسے پھانسی دینے کے بعد اس کا سامان اس کے بھائی کے حوالے کردیا جائے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث کراچی سینٹرل جیل کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا ، پھانسی کے بعد مجرم محمد سعید کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ایک اور قیدی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی گئی۔ مجرم زاہد عرف زادو نے 1998 میں ملتان میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسے 2002 میں سزائے موت سنائی جبکہ صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کیے جانے پر اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے۔ پھانسی سے قبل زادو سے اہل خانہ کی آخری ملاقات بھی کرائی گئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔موت کی سزا پانے والے دونوں مجرموں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) افغان طالبان نے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے میگزین کے دفتر پر ہونے والے حملے کو سراہا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں اس ناخوشگوار اور غیر انسانی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے مرتکب افراد، اس کی اجازت دینے والوں اور اس کے حامیوں کو 'انسانیت کا دشمن' قرار دیا گیا ہے۔فرانسیسی میگزین کا پھر گستاخانہ خاکے شائع کرنیکا اعلان بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ میگزین کے دفتر پر حملہ کرنے والے مسلح افراد اس نامناسب عمل کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے والے تھے۔ یاد رہے کہ 7 جنوری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مزاحیہ سیاسی رسالے کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ چارلی ہیبڈو نامی رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا جب کہ گذشتہ ہفتے اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔ فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے کی ذمہ داری عالمی شدت پسند تنظیم القاعدہ کی یمنی شاخ نے گزشتہ روز قبول کرلی تھی۔

ایمزٹی وی ( کھیل) ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی تقریب رونمائی لاہور میں ہوئی جس میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، تقریب رونمائی میں شریک قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے ابھی کافی وقت ہے اور جیسا ٹیم انتظامیہ پلان کرے گی اسی نمبر پر کھیلوں گا جب کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہے جسے وہ اچھی پرفارمنس سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

تقریب کے دوران قومی ٹیم کے سلامی بلے باز احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اور مصباح الحق جیسے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور وہ ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس کی پوری کوشش کریں گے جب کہ عمر اکمل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے تیاری اچھی اور ٹیم کا مورال بلند ہے، کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا اور ٹیم بھی بورڈ کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق برطانیہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نکولس ہاؤٹن نے کیا جب کہ انہیں فل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دورے کے دوران جنرل راحیل شریف نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سر کم ڈاروچ سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی میں تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سیکریٹری ڈیفنس مائیکل فالن، ہوم آفس کے مستقل سیکریٹری مارک سیڈول اور سیکیورٹی و انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل چارلس فار سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان سے اتحادی فوجوں کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین (یو این آیچ آر سی) نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اردن کے کیمپوں میں رہنے والے چھ لاکھ 20 ہزار شامی پناہ گّزینوں کے ’مایوس کن حالاتِ زندگی‘ کے خاتمے کے لیے مدد کرے اقوامِ محتدہ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کیمپوں میں رہنے والے ہر چھ میں سے ایک پناہ گزین بہت زیادہ غربت کا شکار ہے اقوامِ متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بین الاقوامی برداری نے ان شامی پناہ گزینوں کی مدد نہ کی تو ان کے حالات اور زیادہ خراب ہو جائیں گے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے یہ شامی پناہ گزین باہر سے آنے والی امداد پر انحصار کیے ہوئے ہیں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے سربراہ انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ انتہائی سرد موسم اور بجلی کی کمی نے ان شامی پناہ گزینوں کی مشکلات میں اور اضافہ کر دیا ہے

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان کی وزارت داخلہ کےمطابق صوبہ پنجاب میں اس وقت کل پچانوے کالعدم تنظیمیں متحرک ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں انسداد دہشت گردی کے لیے بنائےگئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراور وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیراعظم کے قانونی مشیر، اٹارنی جنرل اور وزیراعظم کے پولیٹکل سیکرٹری سمیت اعلیٰ عہدے داران نے شرکت کی وزیراعظم ہاؤس سےجاری ایک بیان کےمطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شرکا کو قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس کو بتایاگیا کہ صرف صوبہ پنجاب میں ایسی 95 کالعدم تنظیموں کا پتہ چلایاگیا ہے جو اب بھی شدت پسندی اور انتہا پسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے انگلینڈ کے شہر ایجبسٹن میں اپنے بولنگ ایکشن کا نجی طور پر بائیو مکینک تجزیہ کروایا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس کی رپورٹ انتہائی حوصلہ افزا ہے خیال رہے کہ آئی سی سی کے تحت سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا سرکاری بائیو مکینک تجزیہ 24 جنوری کو بھارتی شہر چنئی کی لیبارٹری میں ہو گا۔

سعید اجمل نے کہا کہ انھوں نے ایجبسٹن میں گذشتہ دنوں اپنے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک تجزیہ ذاتی طور پر کرایا جس سے پتہ چلا کہ وہ تمام گیندیں 15 ڈگری کے اندر رہتے ہوئے کر رہے ہیں جن میں ان کی مخصوص گیند ’دوسرا‘ بھی شامل ہے سعید اجمل سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ایجبسٹن میں جس لیبارٹری میں آپ نے بائیو مکینک تجزیہ کرایا اس میں نصب کیمرے اور دیگر آلات اسی طرح تھے جو آئی سی سی کی لیبارٹریز میں موجود ہیں تو ان کا جواب تھا 90 فیصد آلات اور کیمرے وہی تھے جو آئی سی سی کے ٹیسٹ میں ہوتے ہیں سعید اجمل نے کہا کہ بھارت میں اپنے بولنگ ایکشن کا تجزیہ کرانے پر وہ کسی بھی قسم کے شک و شبے میں مبتلا نہیں کیونکہ یہ ٹیسٹ آئی سی سی کے پروٹوکول کے مطابق ہوگا جس میں وہی ماہرین ہوں گے جو دیگر شہروں کی لیبارٹریز میں ہونے والے ٹیسٹ کے موقع پر موجود ہوتے ہیں سعید اجمل نے کہا کہ ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا انھیں دکھ ضرور ہے لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ اعتماد کے بغیر اتنے بڑے ایونٹ میں کھیلتے جس کے میچز میں غیرمعمولی دباؤ ہوتا ہے اسی لیے انھوں نے ورلڈ کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا حکومتی عزم دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں سے لیس اور فوری کارروائی کے لیے فورس قائم کررہی ہے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کے نفاذ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 1100 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ منافرت پر مبنی تقاریر کرنے والے 300 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ اور 251 کو گرفتار کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ نفرت پھیلانے والے تحریری مواد بیچنے والی 40 سے زائد دکانوں کو بند کردیا گیا ہے، پنجاب میں دہشت گردی اور شدت پسندی پھیلانے والی 95 کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ دہشت گردی کے نظریات کے پھیلاؤ پر نظر رکھنے کے لیے مدارس کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا حکومتی عزم دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں سے لیس اور فوری کارروائی کے لیے فورس قائم کررہی ہے جبکہ حکومت دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والوں اور کسی بھی طرح منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔