جمعہ, 11 اکتوبر 2024


ورلڈکپ کے آگے بڑھنے سے مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، ٹنڈولکر

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ میں کرکٹ کوالٹی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ کے آگے بڑھنے سے مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشنز سمیع الحسن برنی کو انٹرویو میں میگا ایونٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹنڈولکر نے ایونٹ میں شریک ٹیموں اور پلیئرز کو مشورہ دیا کہ وہ مناسب توازن قائم رکھیں تاکہ ایونٹ کے بڑے میچز میں تازہ دم ہوں۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ پہلے ہی 1، 2 اپ سیٹ دیکھنے کو مل چکے، یہاں پر کافی مسابقتی کرکٹ کھیلی جارہی ہے، ایونٹ آگے بڑھنے سے اس میں مزید شدت آتی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment