اتوار, 19 مئی 2024


جامعہ کراچی: بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 3900/= روپے فیس برائے سال اول / دوئم اور6900/= روپے فیس برائے سال اول ودوئم کے ساتھ 11 تا22 جون 2015 ء تک بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment