جمعہ, 03 مئی 2024

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پہلے ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں کروانے کے خلاف تھے اور اب انھوں نے اپنی توپوں کا رخ ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کی جانب موڑتے ہوئے فائنل میں شریک ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو 'پھٹیچر' کہہ ڈالا۔
عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں وہ پی ایس ایل فائنل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتے نظر آئے۔
عمران خان کا کہنا تھا، 'دو تین کھلاڑیوں نے نہیں آنا تھا، باقی جو 'پھٹیچر' کھلاڑی ہیں، انھوں نے تو ویسے بھی آ جانا تھا، میں تو کسی کے نام بھی نہیں جانتا، جو غیر ملکی کھلاڑی یہاں آئے'۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا، 'مجھے لگتا ہے یہ ایسے ہی کسی کو پکڑ لے کر آئے، کسی کو افریقا سے لے آئے کسی کو کہیں اور سے، ہمیں نہیں پتہ یہ کون تھے'۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی فائنل میں شرکت کے لیے لاہور آمد کو کریڈٹ دینے کے سوال کو بظاہر گول کرتے ہوئے عمران خان نے کہا، 'جس طرح کے غیر ملکی کھلاڑی یہاں آئے، وہ تو یہاں ویسے بھی آجاتے، آپ انھیں پیسے دیں تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے آجائیں گے، جو بڑے نام ہیں، انھوں نے نہیں آنا تھا اور نہ وہ آئے'۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ملک کے مختلف شہروں خصوصاً لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں پی ایس ایل 2017 کا فائنل مشکل ہوتا نظر آرہا تھا، تاہم پھر کئی اجلاسوں کے بعد بالآخر پنجاب حکومت نے فائنل کے انعقاد کا اعلان کیا، جس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔
تاہم فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے لاہور آنے سے انکار کردیا، جس کے بعد دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، جن میں بنگلہ دیش کے انعام الحق، زمبابوے کے شون اروائن اور ایلٹن چیگمبورا، جنوبی افریقا کے مورن وین ویک اور ریاد ایمرت شامل تھے۔
دوسری جانب پی ایس ایل 2 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے نہ صرف لاہور میں ہونے والے فائنل میں شرکت کی بلکہ فتح کا جشن بھی منایا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے اسے بہت بڑا رسک قرار دیا تھا۔
جس کے بعد اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل انگلینڈ کے کیون پیٹرسن نے فائنل کے لیے لاہور نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم انتظامیہ کو کہا تھا کہ سابق عظیم کھلاڑی اور سیاست دان عمران خان لاہور میں فائنل کی مخالفت کررہے ہیں تو وہ کیسے لاہور جاسکتے ہیں۔
تاہم بعدازاں پیٹرسن نے کہا کہ انھوں نے لاہور نہ جانے کا فیصلہ ٹورنامنٹ سے پہلے کرلیا تھا اور اس کا عمران خان کے بیان سے تعلق نہیں۔
 
 

 

 

صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن جمال مصطفیٰ سید نے کہاہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 26 ہزاراسکول اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔ ہر سال دو سے ڈھائی ہزار اساتذہ ریٹائر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے ہم نے اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے مرحلہ وار بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 6 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے جارہے ہیں جس کے لیے اشتہار آئندہ ماہ جاری کردیا جائے گا پہلی مرتبہ 6 ہزار اساتذہ نئے کیڈر جے ای ایس ٹی (جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر) کے طور پر بھرتی کئے جائیں گے مگر یہ بھرتیاں صرف بنداسکولوں کے لیے ہوں گی ان جے ای ایس ٹی کو بند اسکولوں میں پوسٹ کیا جائے گااور یہ بھرتیاں اسکول کی سطح پر ہوں گی 5 سال تک اس کی تقرری اسی اسکول میں ہی ہوگی اور تبادلے کی صورت میں اس کی ملازمت ختم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جے ای ایس ٹی کی بھرتیاں مکمل میرٹ پراور ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوں گی یہ ٹیسٹ غیرجانبدار ادارہ لے گا جس کے لئے ٹینڈر طلب کئے جائیں گے۔سکریٹری تعلیم نے اعتراف کیا کہ سرکاری سطح پر اسکولوں کا معیار تعلیم تباہ ہوچکا ہے جسے بہتر کرنے کے لئے میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں ناگزیر ہیں

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی کبھی ببالی ووڈ اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ ان کی طرح ان کی بیٹی تریشالا بھی اداکارہ بننا چاہتی تھی لیکن وہ ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ تریشالا فرانزک سائنس میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے کیریئر پر بہت وقت اور محنت صرف کی اورھی بالی ووڈ کا حصہ بنے۔ سنجے دت کا مزید کہنا تھا کہ 'اداکار بننا کچھ آسان کام نہیں اور تریشالا کے لیے بالی ووڈمیں شامل ہونا اور زیادہ مشکل ہوجائے گا کیوں کہ اسے اپنی ہندی پر بہت محنت کرنی ہوگی، اداکار ہونا آسان نہیں یہ صرف آسان نظر آتا ہے'۔ خیال رہے کہ سنجے دت اپنی رہائی کے بعد ہدایت کار اومنگ کمار کی فلم 'بھومی' کے ساتھ واپسی اختیار کررہے ہیں، ڈرامائی کہانی پر مبنی اس فلم میں والد اور بیٹی کے رشتے کو پیش کیا جائے گا، جس میں ادیتی روئے حیدری، سنجے دت کی بیٹی بنیں گی۔ جب سنجے دت سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کی بیٹی تریشالا، ادیتی راؤ کے کردار سے ملتی ہیں، تو انہوں نے کہا 'ہاں بہت کچھ ایک جیسا ہے، لیکن فرق یہ ہے کہ تریشالا اداکارہ بننا چاہتی تھی اور میں اس کی ٹانگیں توڑنا چاہتا تھا، جو میں اس فلم میں نہیں کررہا'۔ اپنے بچوں سے اپنے رشتے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار سنجے دت نے کہا کہ 'میرا میرے بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت رشتہ ہے، جیسے میرے والد میرے ساتھ تھے، ویسا ہی میں اپنے بچوں کے ساتھ ہوں'۔ خیال رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بھی فلم بنائی جارہی ہے، جس میں رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)اقرا ء یو نیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیر صدارات بورڈ آف ایڈوانس اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ کے 36ویں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں راحت بھٹی کو ایجوکیشن اینڈ پلاننگ سائنسز میں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ انھوں نے اپنی تحقیق ڈاکٹر حنا حسین کاظمی کی زیرنگرانی کی

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) و کٹ کیپر کامران اکمل نے کہاہے میرا سرفراز کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے ،مجھے بیٹنگ کی بنیاد پر پرکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میں تینوں فارمیٹ میں بطور بیٹس مین کھیلنا چاہتا ہوں،مجھے کھیلنے کا موقع دیا جائے تو میں بہترین کارکردگی دکھاوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچ کھیلنے سے میرے حوصلے میں مزید اضافہ ہوا ہے ،میں ٹیم میں بھی اچھی پرفارمنس دوں گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سید سجاد علی شاہ کے بیٹے محمد علی شاہ نے کہاہے کہ ان کے والد کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں ان کے والد ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ محمد علی شاہ کا کہناتھا کہ ان کے والد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں اور ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل جسٹس (ر) سید سجاد علی شاہ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں جوکہ درست نہیں ہے