جمعہ, 03 مئی 2024


والد کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں، سید سجاد علی شاہ

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سید سجاد علی شاہ کے بیٹے محمد علی شاہ نے کہاہے کہ ان کے والد کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں ان کے والد ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ محمد علی شاہ کا کہناتھا کہ ان کے والد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں اور ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل جسٹس (ر) سید سجاد علی شاہ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں جوکہ درست نہیں ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment