پیر, 20 مئی 2024

 

ممبئی:الی ووڈ اداکارگووندا کے بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے  باور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارگووندا کے 34 سالہ بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے پراسرار حالت میں ممبئی کے علاقے یاری روڈ میں ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنویندرا کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔دوسری جانب گووندا کے بھانجے کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کاشمیرا شاہ نے جنویندرا آہوجا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب جنویندرا کی موت کی خبرسن کر صدمے میں ہیں تاہم انہوں نے اسے طبعی موت قرار دیا۔

 

 

ممبئی: سنجو بابا کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ 2019 میں سنجے دت کی ایک دو نہیں پوری 6 فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔ بالی ووڈ میں جہاں شاہ رخ، سلمان اورعامر خان نے سال میں صرف ایک یا دوفلمیں دینے کا فارمولا اپنایا ہوا ہے وہیں بالی ووڈ کے سنجو بابا رواں سال 6 فلمیں دینے کی تیاریوں میں ہیں۔ تین برس قبل جیل سے رہا ہونے کے بعد سنجے دت کی صرف دو فلمیں”بھومی“ 2017 میں اور”صاحب بیوی اور گینگسٹر3“ 2018 میں ریلیز ہوئی تھیں، لیکن یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔ تاہم گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ”سنجو“ نے سنجے دت کے کیریئرکو ایک بار پھر آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، گو کہ اس فلم میں سنجے دت کے بجائے رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن فلم”سنجو“ کا منابھائی کی شخصیت کے تاثر کو بہترکرنے میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔اور اب سنجے دت بالی ووڈ کے سب سے مصروف اداکار بن گئے ہیں جن کی رواں سال 6 فلمیں”پرستھانم“، ”تربوز“،”پانی پت“، ”شمشیرا“، ”سڑک2“ اور ”کلنک“ ریلیز کی جائیں گی۔ ان فلموں میں سنجے دت سیاستدان، آرمی آفیسر اور افغانی کنگ کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیل سے رہا ہونے کے بعد سنجے دت کے رویے میں کافی تبدیلی آئی ہے وہ پہلے سے زیادہ دوستانہ اوراپنے کام کو لے کر سنجیدہ ہوگئے ہیں اس کے علاوہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ سیٹ پر دوستانہ ماحول بنا رہے۔

 

 

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیراورپنجاب کے بعد بھارتی دارالحکومت میں بھی اب پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔ بھارت میں بڑھتے ہندو جنونیت اور جنگی اشتعال انگیزی کی وجہ سے جہاں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک رواں دواں ہے وہیں اب بھارت کے اپنے علاقوں میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی دارالحکومت میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران ہزاروں فوجیوں کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگادیے۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے مختلف علاقوں کا گزشتہ رات محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔جبکہ پولیس اور فوج کے دستوں نے گاو¿ں کٹاپورا میں تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیاھارتی فورسز کی جاہرانہ کارروائی کے خلاف علاقہ مکینوں کا سخت احتجاج،جس کے جواب مےں فورسزکی جانب سے آنسوں شےلنگ بھی کی گئی اور کلگام میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہےدوسری جانب تحریک حریت جموں کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف سہرائی نے علاقوں کے محاصرے، سرچ آپریشن اور نوجوان افراد کو حراست میں لیے جانے کی شدید مذمت کی سری نگر سے جاری اپنے بیان میں اشرف سہرائی نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے موسم سرما میں محاصرے اور چھاپے کشمیریوں کو اجتماعی طور پر سزا دینے کے مترادف ہے۔

 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے مختلف علاقوں کا گزشتہ رات محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔جبکہ پولیس اور فوج کے دستوں نے گاو¿ں کٹاپورا میں تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیاھارتی فورسز کی جاہرانہ کارروائی کے خلاف علاقہ مکینوں کا سخت احتجاج،جس کے جواب مےں فورسزکی جانب سے آنسوں شےلنگ بھی کی گئی اور کلگام میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہےدوسری جانب تحریک حریت جموں کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف سہرائی نے علاقوں کے محاصرے، سرچ آپریشن اور نوجوان افراد کو حراست میں لیے جانے کی شدید مذمت کی سری نگر سے جاری اپنے بیان میں اشرف سہرائی نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے موسم سرما میں محاصرے اور چھاپے کشمیریوں کو اجتماعی طور پر سزا دینے کے مترادف ہے۔

 

سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔ سڈنی ٹیسٹ کے آخری روز بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔ سڈنی ٹیسٹ ڈرا ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے چار میچز پر مشتمل یہ سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارت نے پہلی اننگز 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر ڈیکلیر کردی تھی جواب میں میزبان ٹیم 300 رنز بناسکی۔ فالو آن کے بعد چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم نے 6 رنز بنائے تھے۔

پانچویں روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جار رہا، اس طرح سڈنی ٹیسٹ بغیر ہارجیت کے ختم ہوا۔بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور میلبورن ٹیسٹ میں فتح پائی جب کہ پرتھ ٹیسٹ میزبان ٹیم کے نام رہا۔ 72 برسوں میں بھارتی ٹیم پہلی ایشیائی ٹیم ہے جس نے آسٹریلوی سرزمین پر سیریز اپنے نام کیہے۔ غیر معمولی کارکردگی پر چیتیسور پجارا کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیابھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کو بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں جیت سے بھارتی ٹیم کو ایک نئی پہچان ملی ہے۔ گھر کے شیر ہونے کا تاثر بھی اب بدل جائے گا۔

 

 

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا ہے، بھارت کو سیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا، ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جااتا ہے۔
واضح رہے گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم سے 375 کشمیری شہید ہوگئے تھے۔

 

بھارتی ریاست آسام کے ایک گاؤں کے بازار میں تازہ چوہے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہر خاص و عام کا من پسند کھاجا ہیں۔
کچے اورپکے ہوئے تازہ چوہے یہاں مرغی سے زیادہ مہنگے فروخت ہوتے ہیں اورلوگ بڑی تعداد میں کھیتوں سے پکڑے گئے چوہے فروخت کرنے آتے ہیں۔ بعض لوگ چوہوں کو ابال کرکھانا پسند کرتے ہیں ، کچھ کھال اتار کر باربی کیو یا سالن کی صورت میں چوہے پکاتے ہیں۔
کماری کاٹا گاؤں گواہٹی سے 90 کلومیٹر دور بھارت بھوٹان سرحد پر واقع ہے جسے اب چوہا بازار بھی کہا جاسکتا ہے، یہاں چوہے ایک عرصے سے فصلوں کو نقصان پہنچارہے تھے اوراسی بنا پر لوگوں نے ان کا شکار شروع کردیا ۔ دھیرے دھیرے چوہوں کی دکان غریبوں کی آمدنی کی بڑی وجہ بن گئی اور زیادہ تر’ادی واسی‘ قبیلے کے افراد انہیں پکڑ کر فروخت کررہے ہیں بصورتِ دیگر ان کے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں ہوتا اور وہ یہاں غریب ترین تصور کئے جاتےہیں۔
یہ علاقہ چائے کی کاشت کی وجہ سے مشہور ہے تاہم عام انسان کی آمدنی بہت ہی کم ہے۔ بعض دیہاتی بھنے ہوئے چوہے بھی فروخت کرتے ہیں۔ کسان تازہ چوہے دکانداروں سے ہاتھ ہاتھ خریدتے ہیں اور اپنے گاہکوں کو بیچتےہیں۔ چوہے کا ایک کلو گوشت پاکستانی 200 روپے میں فروخت ہوتا ہے جو مرغی اور خنزیر کےگوشت سےقدرے مہنگا ہے۔ اب یہ علاقہ چوہوں کی فروخت کی وجہ سے غیرمعمولی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔
رات کے وقت خاص شکنجے لگا کر چوہوں کو پکڑا جاتا ہے جو بانسوں کے ٹکڑوں سے بنائے جاتے ہیں۔ ایک عام شخص ایک رات میں 10 سے 20 کلوگرام وزن کےبرابر چوہےپکڑلیتا ہے۔

 

 

بھارت: موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع گائیکی کا ایسا ہنرلے کر پیدا ہوئے تھے، جو قدرت کسی کسی کو عطا کرتی ہے، سروں کے شہنشاہ محمد رفیع 24 دسمبر1924 کو امرتسر کے گاو¿ں کوٹلہ سلطان سنگھ میں پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور ریڈیو سے پنجابی نغموں سے اپنے سفر کی ابتدائ کی، موسیقی کا شوق انہیں ممبئی لے آیا اور پھر فلم انمول گھڑی کے گانے سے کیرئیر کا اغاز کیا۔
انہوں نے گیتوں کے علاوہ غزل ، قوالی اوربھجن گا کربھی لوگوں کومحظوظ کیا، ان کو کلاسیکی ، شوخ اور چنچل ہر طرح کے گیت گانے میں مہارت تھی، محمد رفیع نے چالیس ہزار سے زائد گانے گائے۔
محمد رفیع نے ہندی فلموں کے 4516، نان ہندی 112 اور 328 پرائیویٹ گانے ریکارڈ کرائے ، ان کے مشہور گانوں میں چودھویں کا چاند ہو، یہ دنیا یہ محفل میرے کام کی نہیں، میرے محبوب تجھے، کیا ہوا تیرا وعدہ ، بہارو پھول برساو?، کھلونا جان کرتم تو، میں نے پوچھا چاند سے، یہ دل تم بن لگتا نہیں، ا?ج پرانی راہوں سے ، لکھے جوخط ، احسان تیرا ہوگا ،یہ ریشمی زلفیں اوردل جو نہ کہہ سکا کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔
محمد رفیع نے اپنے کیرئیر میں بطور پلے بیک سنگر متعد ایوارڈز حاصل کیے، جن میں نیشنل فلم ایوارڈ، 6 بارفلم فیئرایوارڈ اور حکومت انڈیا کا سرکاری اعزاز پدم شری شامل ہیں جو انہیں 1967ءمیں دیا گیا جبکہ ان کے انتقال کے 20 برس بعد 2000ءمیں انہیں بہترین سنگرا?ف میلینیم کا اعزاز سے نوازا گیا۔
محمدرفیع 31جولائی 1980ءکوجہان فانی سے کوچ کرگئے، ان کی گائیکی ا?ج بھی برصغیر میں مقبول ہے، آج انہیں ہم سے بچھڑے ہوئے کئی سال ہوگئے مگر وہ اپنی آواز کے ذریعے آج بھی اپنے لاکھوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں

 

Page 7 of 52