پیر, 20 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی (نئی دلی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ریاست تامل ناڈو میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر 'گو بیک مودی' ہیش ٹیگ نمبر ون ٹرینڈ بن گیا۔نریندر مودی کے خلاف چنائی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات نہ کیے جانے پر عوام سراپا احتجاج ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

بھارتی عوام سوشل میڈیا پر 'گو بیک مودی' کے نام سے ہیش ٹیگ پر اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ یہی ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

چنائی کے عوام فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اور سیاہ پرچم لہرائے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جس کی تصایر اپوزیشن جماعت اور عام لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کی جارہی ہیں۔چنائی شہر میں احتجاج اس قدر شدید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سڑک کے بجائے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنا پڑا ۔

 

 


ایمز ٹی وی (نئی دہلی) جنگی حکمت عملی اور جنون میں مبتلا بھارت نے دنیا کا سب سے بڑا معاہدہ کرتے ہوئے 100 جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگی طیاروں کیلئے 15 ارب ڈالرز کا معاہدہ متوقع ہے، جو لڑاکا طیارووں کے لئے کیا جانے والا اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا معاہدہ ہوگا۔

جنگی طیاروں کے حصول کے لئے فضائیہ کی جانب سے حکومت کو درخواست بھیج دی گئی ہے،جس میں نئے طیاروں کی خریداری سے متعلق وضاحت بیان کی گئی ہے۔ طیاروں کے لئے سویڈن، امریکا، روس، فرانس اور یورپی کنسورشیم کی طیارہ ساز کمپنیوں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہوا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوتے تو پورے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہوتا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہوا۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب کانگریس کے بوئے ہوئے زہریلے بیج کی وجہ سے ملک کو نقصان نہ پہنچا ہو، اگر جواہر لال نہرو کی بجائے سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوتے تو پورے کشمیر پر ہمارا قبضہ ہوتا اور ایک حصہ بھی پاکستان کے پاس نہ ہوتا۔
نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے بعد سے کانگریس نے غلط پالیسیاں اختیار کیں اور وہ عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی بجائے ایک ہی خاندان کے گن گاتی رہتی ہے اور اپنی ساری توانائی گاندھی خاندان کی خدمت کے لیے وقف کردی ہے، انتخابی وجوہات اور معمولی فائدے کے لیے کانگریس نے خودغرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 سال پہلے ملک تقسیم کردیا۔
مودی نے کہا کہ آج بھی بھارت میں 20 کروڑ افراد کو بجلی میسر نہیں اور انہیں بجلی فراہم کرنے سے ہم کوسوں دور ہیں، بھارت کو نہرو کی وجہ سے جمہوریت نہیں ملی جس کا کانگریس راگ الاپتی رہتی ہے بلکہ ہندوستان میں کئی صدیوں سے جمہوریت تھی،جبکہ کانگریسی وزیراعظم راجیو گاندھی نے حیدرآباد ائرپورٹ پر اپنے دلت وزیراعلیٰ کی توہین بھی کی تھی۔
مودی کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان اسمبلی نے جھوٹا بھاشن بند کرو کے نعرے بھی لگائے اور ایوان میں شور شرابا ہوا۔ دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے پارلیمنٹ میں رافیل طیاروں کی خریداری کے سودے میں کرپشن پر کیوں خاموشی اختیار کی۔
واضح رہے کہ تقسیمِ ہند کے بعد سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ تھے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انتہا پسند ہندو اور مسلمان دشمن تھے جنہوں نے تقسیم برصغیر کے وقت مسلمانوں کا خون بہانے کا حکم دیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(لکھنؤ)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے گیدڑ بھبکی ماری ہے کہ بھارتی فوج پاکستان میں بھی گھس کر کارروائی کرسکتی ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے لکھنؤ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ دوسرے ملک میں بھی گھس کر دشمن کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے، چند ماہ قبل پاکستان نے بھارت کے 17 فوجیوں کو ہلاک کیا تھا، وزیراعظم نریندر مودی نے اس سنگین مسئلے پر تمام اعلیٰ حکام سے مشاورت کی جس کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان میں داخل ہوکر وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔
راج ناتھ نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں بھارت ایک مضبوط ملک کے طور پر سامنے آرہا ہے، اور ہم نے دنیا کو ٹھوس پیغام دیا ہے کہ ہم نہ صرف اپنے ملک کے اندر بلکہ دشمن کی سرزمین کے اندر بھی اس کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں، بھارت تو پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن پاکستان ہمارے ساتھ خوشگوار مراسم قائم کرنا نہیں چاہتا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ کئی ماہ سے جاری بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری اور پاک فوج کے جوان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

 

 

:


ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے بھارت، پاکستان اور افغانستان سے متعلق سفری ہدایات جاری کی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو سفری الرٹ جاری کرتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری کو چار درجوں میں تقسیم کیا ہے، جس میں مجموعی طور پر امریکیوں کو دیگر ممالک کے سفر میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ امریکا نے بھارت کو دوسرے درجے میں رکھا گیا ہے۔ امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں موجودگی کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت سیکیورٹی کے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

سفری ہدایت میں پاکستان کو تیسرا درجہ دے کراسلام آباد کے سفر پر نظرثانی کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ چوتھے درجے میں افغانستان کا سفر ہرگز نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی سفری ہدایات کا مقصد اپنے شہریوں کو دیگر ممالک کا سفر کرنے کے لیےبروقت پیشگی احتیاطی اقدامات کرکے اپنی جانی و مالی سیکورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے خراب ہوگئی اور گزشتہ 10 ماہ سے غیر فعال کھڑی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین نیوی کی واحد روسی ساختہ جوہری آبدوز ’آئی این ایس اریہانت‘ کو عملے کی غفلت کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔
بھارتی وزارت دفاع نے میڈیا رپورٹ پرتبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے جبکہ بحریہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری آبدوز کوعملے کی لاپرواہی سے نقصان ہوا، آبدوز بندرگاہ پرموجود تھی کہ اس دوران عملے کی غفلت کے باعث اس کا ایک دروازہ کھلا رہ گیا جس سے پانی آبدوز کے اندر داخل ہوگیا اور اسے شدید نقصان پہنچا جس کی مرمت کا کام گزشتہ دس ماہ سے جاری ہے۔ اس آبدوز کو ایڈوانس ٹیکنالوجی ویسل پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق نیوی کی غفلت کا ایک اور واقعہ پہلے بھی پیش آیا تھا جب آبدوز ’آئی این ایس چکرہ‘ کے نچلے حصے میں نصب تارپیڈو ٹیوبز بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کئی شہروں میں مراٹھا ہندوؤں اور دلتوں کے درمیان نسلی بنیادوں پر ہونے والے فسادات کے بعد صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں فسادات کی آگ دو روز پہلے اس وقت پھیلی جب پونے کے نواحی گاؤں بھیما کورے میں 19ویں صدی میں انگریزوں اور مرہٹوں کے درمیان تیسری جنگ کی 200 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک دلت کو قتل کردیا گیا تھا۔ مرہٹوں اور دلتوں کے درمیان کشیدگی نے ممبئی سمیت کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے بازاروں کو بند کرادیا جب کہ دلت تنظیموں نے ریاست بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔
ہڑتال اور پرتشدد مظاہروں کے باعث ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے کئی شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ ریاست بھر میں چلنے والی 40 ہزار سے زائد بسیں اور کئی ٹرینیں بند ہیں، جس کی وجہ سے روز مرہ معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس نے ریاست بھر میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دویندرا فیڈنوس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے اور امن وامان کی صورحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(بین الاقوامی) بنکاک میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات کے ایک روز بعد 26 دسمبر کو پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں خفیہ ملاقات ہوئی۔ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔ یہ میٹنگ پہلے سے طے شدہ تھی جس کا کلبھوشن اور اہل خانہ کی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے مسئلے پر بات ہوئی۔ ناصر جنجوعہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر آزاد کشمیر میں بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے معصوم شہری شہید ہورہے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور پاکستانی فوج کو بھی اس ملاقات سے باخبر اور تفصیلات کا علم تھا جبکہ خصوصی طور پر اس میٹنگ کا اہتمام ایک غیرجانبدار مقام پر کیا گیا تھا۔
بعدازاں ناصر جنجوعہ نے جمعرات کو جاتی امرا میں نواز شریف سے 5 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک میں تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نے بھارت سے دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) طوطا چشم بنگلادیش نے پاکستان میں شیڈول ایمرجنگ نیشنز کپ کی میزبانی پر سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کردیا۔
پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بھارت کے ساتھ بنگلادیش کا بھی کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا تاہم دبئی میں اے سی سی اجلاس کے دوران بھارتی اور بنگلہ دیشی بورڈ دونوں نے واضح کیا کہ کئی ٹیموں کی طرف سے سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیے جانے کے بعد پاکستان ایونٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا،اس لیے متبادل وینیو کا فیصلہ کیا جائے۔
بی سی سی آئی کا سب سے بڑا اعتراض تھا کہ موجودہ سیاسی حالات میں بھارتی ٹیم پاکستان میں کسی بھی مقام پر کھیلنے کیلیے نہیں بھجوائی جا سکتی،اس لیے میزبان ملک کا فیصلہ کرنے سے قبل مشاورت کی جانا چاہیے تھی
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے29اکتوبر کو لاہور میں ہونے والے اجلاس میں 6 ملکی ایمرجنگ نیشنز کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی،آئندہ برس اپریل میں شیڈول ایونٹ میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم کوشرکت کیلیے آنا تھا، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کوشاں پی سی بی لاہور میں ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ سیریز اور سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کو بطور ایک اہم پیش رفت دیکھ رہا تھا۔
چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں ایمرجنگ نیشنز کپ کراتے ہوئے دنیا کو مثبت پیغام دینگے۔ مگر بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا،18دسمبر کو دبئی میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں بی سی سی حکام نے یہ سوال اٹھایا کہ لاہور میں ہونے والی جس میٹنگ میں میزبان ملک کا فیصلہ ہوااس میں بھارت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا،ہم ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھجوا سکتے۔
یاد رہے کہ ابھی تک صرف سری لنکا نے ایمرجنگ نیشنز کپ میں اپنی ٹیم بھجوانے کی حامی بھری ہے،اب معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش نے بھی بھارت کی ہمنوائی کرتے ہوئے سیکیورٹی کو جواز بناکر پاکستان میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کی مخالفت کردی۔
پی سی بی عہدیدار نے کہا کہ ابھی اس معاملے میں حتمی فیصلہ موخر کیا گیا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میزبانی چھن گئی، تمام تر مسائل کے باوجود ایمرجنگ نیشنز کپ کے مقابلے پاکستان میں کرانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے سیاسی کشیدگی کا نزلہ کرکٹ پر گرائے جانے کا یہ پہلا موقع نہیں،بی سی سی آئی بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں پاکستان کے ساتھ 8سال میں 6سیریز کھیلنے کا وعدہ کرنے کے بعد ہر بار حکومتی اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرکے ٹال مٹول کرتا رہا،اب پی سی بی ہرجانے کی رقم وصول کرنے کیلیے آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں کیس دائر کرچکا، دوسری جانب پاکستان کی سپورٹ سے ٹیسٹ اسٹیٹس پانے والے بنگلادیش نے بھی ماضی میں طوطا چشمی کرتے ہوئے وعدہ خلافیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے،اب ایمرجنگ نیشنزکپ کے معاملے میں کسی مثبت رویے کی امید نہیں کی جا سکتی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹیمینٹ)سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ننھے شہزادے کی پہلی سالگرہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھے نواب کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائے گی لیکن اس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شرکت کریں گے۔
تیمور علی خان پٹودی 20دسمبر کو ایک سال کے ہوجائیں گے جبکہ کچھ دن پہلے سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور کو تحفے میں دینے کے لیے 1کروڑ 30لاکھ روپے کی جیپ بھی خریدی تھی

 

Page 10 of 52