پیر, 20 مئی 2024

 

لاہور : بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے مادھو پور ہیڈورک کےبند کھول دیئے، دریائےراوی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا، جس سے چنیوٹ اور رنگپور میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔
بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، رات کے اندھیرے میں بھارت نےپھر مادھوپور ہیڈورک کے بند کھول دیئے، پانی کی مسلسل بڑھتی سطح نے سیلاب کےخطرے کی گھنٹی بجا دی۔
شاہدرہ میں پانی کی سطح پچھتر ہزار کیوسک تک پہنچنے کا خدشہ ہے، راوی کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو نے شاہدرہ کے مقام پر مشقیں شروع کر دیں ہیں۔
جسر کے مقام پر پانی کی آمد50 ہزار کیوسک سےتجاوز کر گئی جبکہ دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی ہوئی اور ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 432 کیوسک رہ گئی ہے۔
چنیوٹ میں ستانوے ہزارکیوسک سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہوگیا ہے ، نشیبی بستیوں میں اعلانات کئے جارہے ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائےچناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے، 24گھنٹے میں97 ہزار579کیوسک کاریلا چنیوٹ سے گزرےگا، نشیبی بستیوں میں اعلانات کئے جارہے ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے۔
ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے 104 اسکولوں کو وارننگ جاری کی ہے ، انتظامیہ مکمل الرٹ ہے ، خطرے کی صورتحال نہیں۔
گوجرنوالہ میں دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر ایک لاکھ پانچ ہزار کیوسک ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد اٹھانوے ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا، نالہ پھلکوں میں پانی کا بہاؤ چارسوبیس کیوسک، نالہ ایک میں اکیس سوسترکیوسک اور نالہ ڈیک میں پانی کا بہاؤ چھ سو اڑتیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
رنگپور میں سیلابی ریلے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا برد ہوگئے ہیں ، محکمہ انہار نے خبردار کیا ہے، رنگ پور شہر سے دریائے چناب کا فاصلہ آٹھ سوفٹ رہ گیا ہے جبکہ کٹاؤ کا رخ شہر کی جانب ہونے سے رنگ پور اور جھنگ کے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا

 

 

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔
کراچی میں بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پرصحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔
آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔
صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ حکومت نے منی بجٹ پیش کیا، آپ کیا کہیں گے جس پرانہوں نے جواب دیا کہ منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت پررہا سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔
آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور حاضری لگا کر بینکنگ کورٹ سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس ازخود نوٹس کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے اور گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے ماتحت عدالتوں کو حکم دیا تھا کہ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے قبل سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے۔

 

 

اسلام آباد: بھارت نے پاک بھارت وزارئے خارجہ کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی۔
بھارت نے پہلے حامی بھرنے کے بعد پاک بھارت وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات سے انکار کردیا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے پاک بھارت وزارائے خارجہ ملاقات نہیں ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات بھارت کی جانب سے منسوخ کی گئی ہے، ملاقات مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے باعث منسوخ کی گئی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات طے پاگئی تھی، امریکا کی جانب سے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزارئے خارجہ کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کا ردعمل
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبر سن کر افسوس اور حیرت ہوئی، خط کے ذریعے بھارت کو مثبت جواب دیا تھا، بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا ہے، لگتا ہے بھارت میں آنے والے انتخابات کی تیاری ہورہی ہے، کسی بھی مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات سے معذرت پر حیران بھی ہوں اور تعجب بھی ہے، بھارتی حکام کی طرف سے ذہنی ہم آہنگی دکھائی نہیں دے رہی ہے، بھارت کی سیاست تقسیم دکھائی دے رہی ہے، حالیہ انتخابات میں ہم نے اندرونی معاملات کا ذکر کیا، بھارتی حکومت آنے والے انتخابات میں پاک بھارت تعلقات کو موضوع بنانا چاہتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری طرح کئی مواقع پر بھارت نے بھی بات چیت کا عندیہ دیا، ایسے بہت سے ثبوت موجود ہیں جو مداخلت کررہے ہیں، ثبوت اور مداخلت کے باوجود مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے، افسوس بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں خطے میں امن و استحکام اور بھارت کو سیاست کی فکر ہے، اب بھی کہتے ہیں ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم اٹھائیں گے، پاکستانی حکومت کا رویہ مثبت ہے بھارت سیاست سے باہر نہیں نکل پارہا ہے، بھارت جو جواز پیش کررہا ہے وہ ٹھوس نہیں ہے، پاکستان نے بار بار مذاکرات کی پیش کش کی بھارت کو غور کرنا ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہے، بھارت سے میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے پوری تیاری کے ساتھ میدان جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ڈیم سے متعلق اعلان کے بعد سب لوگ اس میں عطیہ دے رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم نے بھی بھاشا ڈیم کے لئے 32 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں، ڈیم بننے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا اور آئندہ نسلیں فائدہ اٹھائیں گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ کے لئے تیاری اچھی ہے، بہتر کھیل پیش کریں گے، بھارت سے میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے، کوشش ہوگی پوری تیاری سے جائیں۔
سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اپنی بیٹنگ کی کار کردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، قوم آنے والی سریزمیں بیٹنگ میں مزید بہتری دیکھیں گے، میرے فٹنس ٹیسٹ کا رزلٹ اس دفعہ بہت اچھا آیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ بڑی سیریز میں ہمیشہ 2 وکٹ کیپرز جاتے ہیں، ابھی میں نے کھیلنا شروع کیا ہے، ریسٹ کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔
کپتان قومی ٹیم کا نے کہا کہ ایشیا کپ میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا، ایشیا کپ میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا، کوشش کریں گے ہر میچ میں 300 سے زائد اسکور کریں، ہماری بولنگ اتنے اسکور کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شامل تمام ٹیمیں اچھی ہیں، کسی کو آسان نہیں سمجھ رہے، ابھی ٹیم کو دوسرے وکٹ کیپر کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر علیم ڈار نے ڈٰیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانی ڈٰیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، چیف جسٹس اور وزیر اعظم نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اُٹھایا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی.(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سرحدوں، نظریے اور جمہوریت کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو شہری وافواج پاکستان دشمن کے خلاف بہادری سے لڑے، انتہاپسندی وعسکریت پسندی بنیادی خطرات ہیں۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ قوم اور اداروں کو دفاعِ وطن کی خاطر ایک پیج پر ہونا ہوگا، بھٹو نےخطے میں بھارت کے جوہری تسلط آمیز ارادوں کو بھانپ لیا تھا، انہوں نے توازن برقرار رکھنے کے لیے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی۔
یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، وزیراعظم عمران خان کا پیغام
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں سے مادر وطن کے استحکام کو مزید دوام ملا”ہمیں پیار ہے پاکستان سے” کا عنوان قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔
.

 

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت میں وزیراعظم نریندرا مودی کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی طرز پر قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی ہے، پولیس نے دو افراد کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بائیں بازو کی انتہا پسند جماعت نے وزیراعظم نریندرا مودی کو راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس بات کا انکشاف بھارتی پولیس کی جانب سے بھارت کی ریاستوں مہاراشٹرا، تلنگانا، دہلی، جھارکھنڈ اور گوا میں مختلف گھروں پر مارے گئے چھاپوں کے دوران ملنے والی دستاویز سے ہوا۔
دلتوں کی مقامی تقریب تلگا پریشد میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بھارتی پولیس نے ماؤزے تنگ کے فلسفے کے پرچاریوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے جن میں نامور انقلابی مصنف وراورا راؤ اور ان کی صاحبزادی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نامور بزنس اخبار، تیلگو زبان کے صحافی اور ایک غیر ملکی پروفیسر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران ایسے شواہد، ای میلز، دستاویز اور لٹریچر ملا ہے جس سے بائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی جانب سے راجیو گاندھی کی طرح وزیراعظم نریندرا مودی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ پولیس نے ادیب و کمیونسٹ رہنما وراور راؤ اور سماجی کارکن گوتم نویلکھا کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ 1818 میں بھیم کوریگاؤں کے دلتوں کی پیشوا فوج سے جنگ میں جیت کے 2 سو سال پورے ہونے پر منقعدہ تقریب ’ایلگا پریشد‘ میں دلت رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور کمیونسٹ رہنماؤں نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ان رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(سری نگر)مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے جب کہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔

برہان وانی  کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی حکومت نے وادی کو ایک بار پھر پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے جب کہ کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری  وادی میں گشت کر رہی ہے۔

برہان وانی ایک ہونہار طالب علم تھا، جس نے بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف صرف 15 سال کی عمر میں آزادی کی خاطر ہتھیار اٹھائے، 8 جولائی 2016 کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں  نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی 

آج برہان مظفر وانی کی دوسری برسی منائی جارہی ہے جس نے یادوں کے زخم تازہ  کردیے ہیں، برہان وانی کی شہادت نے سات دہائیوں سے حق خودارادیت کیلئے لڑنے والے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نیا جوش پیدا کیا۔

برہان وانی شہید کی عمر 22 سال تھی جب 8   جولائی 2016 کو جنوبی مقبوضہ جموں کشمیرکے  ایک گاؤں پر بھارتی فوجی درندوں  نے ہلہ بول دیا۔ اس وقت برہان وانی اور ان کے دو ساتھی  جس مکان میں تھے۔ اسے بم مار کر تباہ کر دیاگیا جس سے برہان وانی سمیت  تینوں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کوجگایا اور اس کوشش کے نتیجےمیں دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں نوجوان اس تحریک کاحصہ بن گئے، برہان وانی توچلا گیا لیکن اس نے اپنے خون سے جوشمع روشن کی، وہ آج بھی کشمیری نوجوانوں کو آزادی کی راہ دکھارہی ہے

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی) بھارت کو خواتین کے ساتھ برا سلوک کرنے والا، دنیا کا بدترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرزکی جانب سے خواتین کے ساتھ سلوک پرایک سروے کیا گیا جو 550 افراد پر مشتمل تھا۔ سروے رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیرمیں اشتعال انگیزی اور بربریت کا کھلے عام مظاہرہ کرنے والا ملک بھارت، خواتین کے ساتھ بھی برے سلوک پر دنیا کا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے بھارت کا پہلا نمبر ہے۔
بھارت میں خواتین کے ساتھ برے سلوک میں جنسی غلامی، گھریلو و جسمانی تشدد، زبردستی کام کرنے پرآمادہ کرنا، زبردستی شادی کروانا وغیرہ شامل ہیں جب کہ 7 سال قبل اسی سروے میں بھارت کا نمبر ساتواں تھا۔
رائٹرز سروے کے مطابق پہلے نمبر پربھارت، دوسرے نمبر پرافغانستان، تیسرے نمبر پر شام، چوتھے نمبر پر صومالیہ، پانچویں نمبر پر سعودی عرب، چھٹے نمبر پر پاکستان، ساتویں نمبر پر عوامی جمہوریہ کامبو، آٹھویں نمبر پر یمن، نویں نمبر پر نائیجیریا جب کہ دسویں نمبر پر امریکا ہے۔

 

بھارت میں چمگادڑ سے پھیلنے والے وائرس نپاہ کے نئے کیسز سامنے آگئے، وائرس سے ریاست کیرالہ میں3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 8 اموات بھی وائرس کی وجہ سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق ضلع کالی کٹ میں 20سال کے 2 بہن بھائی کی موت نپاہ وائرس سے ہوئی جبکہ اسپتال میں ان کی دیکھ بھال کرنے والا نرسنگ اسسٹنٹ بھی وائرس سے موت کا شکار ہوااور دونوں بہن بھائیوں کے والد کابھی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے گھر کے کنویں میں وائرس پھیلانے والی چمگادڑ موجود تھی جبکہ ریاست میں ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نپاہ وائرس مخصوص چمگادڑ فروٹ بیٹ سے پھلوں کے ذریعے پھیلتا ہے، اس کی ابھی تک کوئی ویکسینیشن نہیں ہےاور اسی نپاہ وائرس سے2001 اور 2007 میں بھارت میں ہی 50لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ پہلی بار1998 میں ملائیشیا اور سنگاپور میں سامنے آنے والے نپاہ وائرس سے 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)آئندہ سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 16جون کو ہو گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بورڈ کی طرف سے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی تاکہ بھارتی ٹیم کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) فائنل اور میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ کے درمیان 15 دن کا وقفہ مل سکے۔

ابتدائی شیڈول کے تحت بھارت کا پہلا میچ 2 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا تھا لیکن اب بھارتی ٹیم 5 جون کو پروٹیز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

گزشتہ چند ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کا پہلے ہی میچ میں ٹاکرا کرا دیا جاتا تھا لیکن اس ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایونٹ کے درمیان میں مدمقابل ہوں گی۔ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو مدمقابل ہوں گی۔یہ ایونٹ 1992 کے ورلڈ کپ کی طرح راو¿نڈ روبن کی طرز پر کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے کم از کم ایک میچ کھیلیں گی اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ورلڈ کپ 2019 کا حتمی شیڈول 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔

 

Page 9 of 52