ھفتہ, 27 اپریل 2024


جامعہ کراچی نےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ کااعلان کردیا

کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے،بی ایس سی اور بی کام کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے(پاس) ،بی ایس سی(پاس)اور بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔بی کام کے امتحانی فارم 26 دسمبر تک جبکہ بی اے اور بی ایس سی کے امتحانی فارم 31 دسمبر 2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
بی اے (پاس) سال اول اور سال دوئم کے امتحانی 4250 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم7500 روپے فیس کے ساتھ ،بی ایس سی اور بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 5350/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی اور بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 9000/= روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2012 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment