بدھ, 17 اپریل 2024


بی ایس فرسٹ ایئر،تھرڈ ایئر اورڈپلومہ سرٹیفیکٹس پروگرامز میں داخلےجاری ہیں

کراچی: جامعہ کراچی نےبی ایس فرسٹ اورتھرڈ ایئرایوننگ پروگرام میں ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں02 جنوری تک توسیع کردی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں بی ایس فرسٹ ایئر،تھرڈ ایئر اورڈپلومہ سرٹیفیکٹس پروگرامزمیں ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں02جنوری2024ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

خواہشمند طلبہ آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment