ھفتہ, 27 اپریل 2024


الحاق شدہ کالجزکےکالج پرنسپلزاوراساتذہ کی نشستوں کےلئےانتخابات 25جنوری کوہونگے

اکیڈمک کونسل جامعہ کراچی کی چار کالج پرنسپلزاور 05 کالج اساتذہ کی نشستوں کے لئے انتخابات 25 جنوری کو ہوںگے۔

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے لئے الحاق شدہ کالجز کے چار کالج پرنسپلز اور05کالج اساتذہ کی نشستوں کے لئے انتخابات 25جنوری2024 ء کوشیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی میں صبح 9:30 تا شام4:00 بجے ہونگے۔

انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 10 جنوری2024 ء دوپہر1:00 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

کا غذات نامزدگی بذریعہ میل قبول نہیں کئے جائینگے۔کاغذات نامزدگی 17 جنوری2024 ء کو دوپہر1:00 بجے تک واپس لئے جاسکتے ہیں۔امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روزشام چار بجے جاری کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment