جمعہ, 17 مئی 2024


جامعہ کراچی میں تھرڈ ڈویژن میں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کے داخلے منسوخ

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی نے میرٹ کے برخلاف تھرڈ ڈویژن میں داخلہ حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کے داخلے منسوخ کردیئے ہیں وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کی زیر صدارت ہونے والے داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں شام کے پروگرام میں تھرڈ ڈویژن داخلوں کو خلاٖف ضابطہ قرار دیا گیا اور انھیں فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی اورکہا گیا کہ میرٹ کے خلاف کوئی داخلہ نہ دیا جائے اور 45فیصد سے کم فیصد والے تمام طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے جائیں۔ جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی نے یہ داخلے شام کے پروگرام میں دیئے تھے جن تھرڈ ڈویژن کے حامل طلبہ کو داخلہ دیا گیا تھا ان میں واجد عباس کو جرمیات میں داخلہ دیا گیا تھا جبکہ ان کی اوسط 44.87فیصد تھی۔ ایم رحمٰن کو معاشیات میں داخلہ دیا گیا تھا ان کی اوسط 44.64فیصد تھی۔ روبینہ بی بی کو ڈی ایچ آر میں داخلہ دیا گیا تھا ان کی اوسط 44.91فیصد تھی۔ لورین نولز کو بھی ڈی ایچ آر میں داخلہ دیا گیا گیا ان کی اوسط 44.87فیصد تھی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment