پیر, 29 اپریل 2024


بزنس اسکول کے تحت اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام میں داخلے جاری

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام جن میں ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ ) مارکیٹنگ ،ایچ آرایم،فائنانس اینڈ انویسٹمنٹس،اسلامک بینکنگ، سپلائی چین مینجمنٹ پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمنٹ شامل ہیں میں داخلوں کے لئے فارم 12 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے 1000/= روپے کے عوض جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ فارم یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ اور یوبی ایل مین کیمپس برانج جامعہ کراچی کے علاوہ یوبی ایل برانچ ناظم آباد چورنگی اور پی آئی ڈی ہائوس برانچ میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment