بدھ, 15 مئی 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے کا آغاز

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد/ تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2017ءکے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں میں یکم اگست 2017ءسے ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے.
 
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق یکم اگست سے شروع ہونے والے داخلوں میں بی ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے مختلف نئے پروگرامز بھی متعارف کئے جائیں گے ۔
 
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر مختصر دورانیہ کے پیشہ ورانہ)ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل( کورسسز بھی متعارف کئے جائیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکیں گے۔
داخلوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment