ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکا کے صدر براک اوباما کے حالیہ دورہ ہندوستان کے دوران جہاں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے وہیں کچھ دلچسپ واقعات بھی دیکھنے کو ملے۔ ہندوستان کے مقامی چینل آئی بی این لائیو کے مطابق اپنے تین روزہ دورے کے آخری روز نئی دہلی کے سری فورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکی صدر براک اوباما نے یونیورسٹی کے طلباء اور سرگرم کارکنوں سے خطاب کے دوران بولی وڈ انداز اختیار کیا۔ اوباما نے اپنی تقریر کا آغاز ہندی الفاظ 'نمستے' اور 'دھنے واد' سے کیا، جبکہ اپنے خطاب کے پہلے دو منٹ کے دوران انھوں نے بولی وڈ فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' (ڈی ڈی ایل جے) کا مشہور ڈائیلاگ 'سینوریتا ! بڑے بڑے دیشوں میں ۔۔۔' دہرایا۔ ہندوستانی سامعین پر اپنا اثر قائم کرنے کے لیے امریکی صدر نے مشہور انڈین شخصیات کا بھی ذکر کیا۔ اوباما نے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان، معروف ایتھلیٹ ملکھا سنگھ اور میری کوم کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ 'ہر ہندوستانی کو رنگ و نسل اور مذہب کے بجائے ان شخصیات کی کامیابی پر فخر کرنا چاہیے. سری فورٹ میں امریکی صدر کے خطاب کا اختتام بولی وڈ فلم 'لگن' کے گانے 'او متوا۔۔۔' سے ہوا، جبکہ اُس وقت وہ اپنی اہلیہ مشیل اوباما کے ہمراہ فوٹو سیشن میں مصروف تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) : نچلی پرواز کرنے والے ایک چھوٹے ڈرون طیارے کے وائٹ ہاؤس کامپلکس میں گرنے سے افرا تفری پھیل گئی۔

پیر کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر وائٹ ہاؤس کو کچھ دیر کیلئے بند کر دیا گیا۔

سیکریٹ سروس کے ترجمان برائن لیارے نے بتایا کہ گرنے والا ڈرون بازار میں دستیاب ایک عام کواڈ کاپٹر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرون وائٹ ہاؤس کامپلکس کے جنوب مشرق میں رات تین بجے کے قریب گرا اور ایجنسی ملزمان کی شناخت اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ کواڈ کاپٹرز مشغلہ کے طور پر اور کمرشل آپریٹرز میں مقبول ہیں۔

عموماً، ان طیاروں کا وزن کچھ کلو گرام سے زیادہ نہیں ہوتا اور مارکیٹ میں ان کی قیمت سینکڑوں ڈالرز میں ہے۔

صدر بارک اوباما اور ان کی بیوی مشل اوباما ان دنوں انڈیا کے دورہ پر ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ واقعہ پیش آنے کے وقت ان کی بیٹیاں ساشا اور مالیا گھر پرتھیں یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس نے صدر کے دورہ سے پہلے بتایا تھا کہ ان کی بیٹیاں واشنگٹن میں ہی رہیں گی تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو

 

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) : ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ دوستی کا جذبہ رنگ اور نسل سمیت ہر قسم کے امتیاز سے پاک ہوتا ہے،یقین نہ آئے تو اس نوجوان کوہی دیکھ لیجئے جس نے خونخوار شیرنی کو اپنا بہتر ین دوست بنا لیا ہے۔افریقہ کے جنگلات میں موجوداس بہادر نوجوان نے ماں کی محبت سے محروم ننھی شیرنی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری خود سنبھالی اور آج تک اس ذمہ داری کو انتہائی دلیری اور خوش اسلوبی سے نبھا رہا ہے ۔اس نوجوان کی اپنی پالتو شیرنی سے محبت کی انوکھی مثال شاید ہی کہیں ملے جو نہ صرف آپس میں گھنٹوں کھیلتے ہیں بلکہ یہ شیرنی اپنے مالک کوبغیر نقصان پہنچائے گلے لگا کر پیار بھی کرتی ہے۔اپنے مالک کے ساتھ ملکر شکار پر نکلتی یہ شیرنی نہ صرف اپنے خوب لاڈ اٹھواتی ہے بلکہ پانی میں تیراکی بھی کرتی ہے۔کیوں ہو گئے نا حیران!

کراچی(ایمز ٹی وی)کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح آٹھ بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئ ۔سوئی سدرن کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں24 گھنٹوں کے بعد سی این جی بحال کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ): بلوچستان حکومت نے 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی فوجی عدالتوں میں سماعت کیلئے دہشت گردی کے 54 مقدمے منتخب کیے ہیں۔

یہ مقدمے سیکورٹی حکام کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں منتخب کیے گئے۔

صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے میڈیا کو بتایا کہ ان 54 مقدموں میں سے 19 کالعدم تحریک طالبان افغانستان، 18 لشکر جھنگوی اور 17سپاہ محمد سے متعلق ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کی ذمہ دار صوبائی کمیٹی ان مقدموں کوحتمی فیصلہ کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔

بلوچستان کے آئی جی محمد املیش خان نے بتایا کہ ان 54 مقدموں کے 168 ملزمان ہیں، جن میں سے 88 زیر حراست جبکہ باقی مفرور ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجرم قرار پانے والے 14 شدت پسندوں کی رحم کی اپیلیں وفاقی حکومت کے سامنے پڑی ہیں اور صوبائی حکومت نے اسلام آباد سے انہیں مسترد کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) :امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک کاؤنٹی میں ساحل کنارے کھڑی کشتیوں میں آگ لگنے سے درجن بھر سے زائد کشتیاں تباہ ہوگئیں۔اسکرامینٹو کاؤنٹی کے علاقے وال نٹ گروو میں رات گئے ساحل کنارے کھڑی کشتی میں آگ لگ گئی جو پھیلتی ہوتی دوسری کشتیوں تک پہنچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے جب آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی تو ایک کشتی ڈولتی ہوئی آگ نکل گئی اور ڈاک سے جاٹکرائی۔اس دوران 14 کشتیاں آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) : شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 روز کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سیکریٹری داخلہ سندھ رحیم سومرو کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آج سے لیکر 29 جنوری کی رات 12 بجے تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی ۔ ڈبل سواری پر پابندی کراچی کے حساس ترین 11 یونین کونسلز میں پولیو مہم کے سبب لگائی گئی ہے ۔ گڈاپ، سائٹ اور بلدیہ ٹائون میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے ۔ ان علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی سر پر ستی میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگی

ایمز ٹی وی (کراچی): ٹیلی ویژن اور فلم کے سینئر اداکار ساجد حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ ایک اچھا اسکرپٹ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فرسودہ کہانیوں کا دور اب ختم ہوچکا ہے اس وقت موضوعات کی کمی نہیں، بے شمار کہانیاں ایسی ہیں جو اس معاشرے میں موجود ہیں اور آئے دن ہونے والے واقعات ہماری فلموں کی کہانی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ٹیلی ویژن ڈراموں میں اسی حکمت عملی کو اپنایا گیا جس کی وجہ سے ٹیلی ویژن ڈرامہ آج بے حد مقبول ہے۔ اچھی فلمیں بنیں گی تو سنیما اور فلم انڈسٹری دونوں ترقی کریں گے۔ اس کا تجربہ ہمارے سامنے ہے کہ وہی فلم کامیاب ہوئی جو عمدہ پروڈکشن اور بہترین موضوع پر بنائی گئیں۔ کراچی میں تھیٹر کی بہتری اور اسے عوام میں مقبول بنانے کے لیے جو بھی کوششیں ہورہی ہیں اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ لوگ اچھا اور معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں جو کم ہورہا ہے، کمرشل تھیٹر سے زیادہ موضوعاتی ڈرامے پسند کیے جارہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (سرگودھا): پاک چین دفاعی تعاون سے تیار جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار لڑاکا طیاروں جے ایف 17 تھنڈر کی پاک فضائیہ کے مقتدر ادارے کمبیٹ کمانڈرز اسکول میں باقاعدہ طور پر شامل کر دیئے گئے۔

گزشتہ روز پی اے ایف بیس مصحف میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر مارشل سہیل امان، ڈپٹی چیف آف دی ایئرا سٹاف مہمان خصوصی تھے۔ ان طیاروں کی آمد کے موقع پر شرکا نے گرم جوشی سے تالیاں بجا کر ان کو خوش آمدید کہا۔ جیسے ہی پائلٹس کاک پٹ سے باہر آئے ننھے بچوں نے انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

واضح رہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس جے ایف تھنڈر 17 طیارے پاکستان نے چین کے تعاون سے تیار کئے ہیں جنہیں پوری دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی): لیاری کے علاقے بہار کالونی میں رینجرز اور پولیس سے مشترکہ مقابلے میں گینگ وار کا اہم کارندہ ہلاک ہو گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم چار افراد کے قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

لیاری میں پولیس اور رینجرز کی گینگ وار ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجزر پولیس نے بہار کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے کارندے کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم سیف اللہ پولیس اہلکار سمیت چار افراد اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔