ھفتہ, 11 مئی 2024

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)کمشز کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے ذریعے اسکولوں کی مینجمنٹ بہتر بنانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سے اسکولوں کی حالت بہتر ہوگی اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔کمشز نے کہا کہ اسکولوں کی حالت بہتر بنانے اور معیار تعلیم میں اضافے کے لیے اساتذہ،پرنسپلز اور محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کا کردار اہم ہے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کے اسکولوں میں ایس ایم سی فنڈ کے استعمال کو یقینی بنانے اور شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے افسران متعلقہ افسران مل کر اقدامات کریں گے۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایم سی فنڈ کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹیوں کے باقائدہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے،فنڈکے استعمال کی کارکردگی رپورٹ اگلے اجلاس میں کمشز کراچی کو پیش کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ماہر نفسیاتی ڈاکٹر سید مبین اختر نے کہا ہے کے قانون پر عمل در آمد کا فقدان سگریٹ نوشی میں اضا فہ کا زبب بن رہا ہے۔ 60 لاکھ آبادی سگریٹ نوشی کا شکار ہے۔ اساتزہ اپنے طالبعلموں کو سگریٹ نوشی کے نقصان کے حوالے سے آگاہ کریں۔ انہونے کہا کے قانون کے آئین کے مطابق پبلک موامات ،مسافر گاڑیون ، دفاتر اور تعلیمی درسگاہوں کے آس پاس سگریٹ نوشی آئین کی خلاف ورزی ہے۔اور اخلاقیات کے منافی ہے ۔ انہونے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمباکو نوشی پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے جبکی 2003 میں بنائے گئے قوانین کے مطابو تمباکو نوشی کا خاتمہ کیا جائے۔

ایمز ٹی وی(لاہور)پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولے جانے کے حکومتی اعلان کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی این جی پمپس دوسرے روز بھی تاحال بند ہیں۔وزارت پٹرولیم نے 29 مئی سے ایک ہفتے کیلئے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

مگر سوئی ناردن حکام کی جانب سے 12 لاکھ روپے پیشگی سیکیورٹی جمع کرانے اور نادہندہ نہ ہونے کی کڑی شرائط کے باعث صوبائی دار الحکومت لاہور میں سی این جی اسٹیشنز تاحال بند ہیں ۔اسٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ کاروبار بند تھا اس لیے وہ سیکیورٹی کی مد میں 12 لاکھ روپے کی رقم پیشگی جمع نہیں کراسکتے اس لیے اس شرط کو واپس لیا جائے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) نصر پور گورنمنٹ ایجوکیشن کالج کا شمار سندھ کے تعلیمی اداروں میں سر فہرست ریا ہے یہاں کے اساتزہ محنتی اور ہونہار طلبات نے تعلیمی میدان میں ہمیشہ لوہا منوایا ہے۔ یہاں کے منتخب نمائندے اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں کی عدم توجہی و لاپرواہی کے سبب کالج مسائل سے دوچار ہو رہا ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاپور میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ ک زیر اہتمام طلبا کی جانب سے بنائے ھئے سمارٹ آلات ک نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈرون ایمبولینس ،وائرلیس انرجی ٹرانسمیشن ،آگ بھجانے والا ربوٹ اور گاڑیوں کو حادثات سے بچانے والے آلات خصوصی دلچسپی کا مرکز رہے

ایمز ٹی وی ( ایجوکیشن) جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں قائم ہونے والاانٹرنیٹ ریڈیو کا افتتاح یکم جون بروز پیر کو صبح11بجے ہوگا۔ انٹرنیٹ ریڈیو کا افتتاح قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کریں گے۔انٹرنیٹ ریڈیو کوشہید ڈاکٹر یاسر رضوی کےنام سے منساب کیاگیاہے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) ورچوئل یونیورسٹی میں 2 جون کو اسلام آباد کانوینشن سینٹر میں ہونے والا چھٹا کانووکیشن ناگزیر وجویات کی بناپر منسوخ کردیا گیا،نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا.