منگل, 07 مئی 2024

 

 

ایمز ٹٰ وی (دبئی) پشاور زلمی کے کھلاڑی حسن علی نے کہاہے کہ مجھے فجر کی نماز کے لیے الارم نہیں بلکہ عشق اٹھا تا ہے ۔صبح سویرے سوشل میڈ یا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسن علی نے کہا کہ دن کے آغاز میںشیطان کے خلاف فجر کی نماز سب سے پہلی جیت ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فجر کی نماز کے لیے الارم نہیں بلکہ عشق اٹھا تا ہے ۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن میں حسن علی بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہر ہ کر رہے ہیں انہوں نے ابھی تک اپنے کیر یئر میں ٹوٹل 17ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں 7.3کے اکانومی ریٹ پر 23وکٹیں حاصل کی ہیں

 

 

یمز ٹی وی(نئی دلی) بھارت نے ایٹمی تباہی والے میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم اونچائی تک مار کرنے والے میزائل کو خلیج بنگال سے فائر کیا گیا ہے اور اس میزائل کا مقصد دفاعی نظام کو مضبوط بنانا ہے اور اپنی طرف آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنا ہے۔بھارتی وزارت حکام کے بیان کے مطابق ”مشن کے تمام اہداف اور مقاصد کو کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے اور اب پاکستان کے ایٹمی میزائل ہمیں نشانہ نہیں بنا سکتے ہیں “۔ سعودی پولیس نے 2پاکستانی خواجہ سراﺅں کو خواتین کے کپڑے پہننے پر قتل کر دیا بیان میں کہا گیا ہے کیونکہ بھارت کی پاکستان کے ساتھ کشیدگی جاری ہے اور حال ہی میں پاکستان نے ہدف کو مکمل طور پر مٹانے والے جوہری وارہیڈ کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔بھارتی دفاعی کے مطابق ملک کو ایٹمی جنگ سے سے بچانے کیلئے دودرجے کے دفاعی بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ جب یہ سسٹم پوری طرح کام کرنا شروع کردے گاتوتین ہزار میل فاصلے سے بھی اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوگا۔ بھارتی وزارت دفاع نے بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”تجربہ کیے گئے ہتھیار کے نظام میں جو ریڈار ہے وہ اپنے ہدف کا پیچھا کرتا ہے اس کے بعد سسٹم کو ابتدائی رہنمائی فراہم کرتا ہے پھر ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔مصروفیت اور تباہی سمیت مکمل ایونٹ کی منظر کشی کرنے کیلئے الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ نظام کا استعما ل کیا گیا ہے“۔تجربہ کیے جانیوالامیزائل سسٹم ریڈار اور ٹیلیمیٹری سٹیشن ہدف کا تب تک پیچھا کرتے ہیں جب تک انٹرسیپٹر ہدف کو تباہ نہ کردیں۔شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی ایٹمی دھمکیوں کے بعد امریکہ،روس اور چین نے بھی اپنے دفاعی ایٹمی نظام کو مضبوط کرنے کے بارے سوچنا شروع کردیا ہے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسسز کے تحت نئے تعلیمی سال کے پہلے سیمسٹر میں طلباءکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے توسیعی لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے

، اس سلسلہ کا پہلا لیکچر ہفتہ 4 مارچ کو ایمز میں ہوگا ۔جس میں سینئر صحافی اور تجزیہ نگار مظہر عباس خطاب کرینگے۔

 

 

ایمز ٹی وی(بہاولپور) تلوروں کی افزائش نسل کیلئے شاندار اقدام اٹھاتے ہوئے بہاولپور میں 200 سے زائد تلوروں کو آزاد کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آزاد کیے جانیوالے تلور قطرکی جانب سے تحفے کے طور پر دیئے گئے تھے۔ ہوبارہ فاﺅنڈیشن 5 سال میں 7 ہزار سے زائد تلوروں کو آزاد کرچکی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل تلوروں کے شکار کیلئے دبئی اور قطر کے شہزادے پاکستان آتے رہتے ہیں اور پاکستان حکومت کی جانب سے ان کو مکمل طور پر رہنمائی اور اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں

 

 

ایمزٹی وی وی(تعلیم/کراچی )وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ حیاتی کیمیا کے تحت ڈی این اے ٹیکنالوجی اور اس کا ادویات کی تیاری میں استعمال کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ شعبہ حیاتی کیمیا کے تحت مختلف موضوعات پر تحقیقی سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام خوش آئند ہے. اس سے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا اور انہیں اپنی تحقیق کا رخ تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ڈاکٹر فرح سعید نے کہا کہ دور جدید میں تحقیق کے شعبے میں ڈی این اے ٹیکنالوجی نے انقلاب برپا کردیا ہے اور اس کے ذریعے بہت سی بیماریوں کی تشخیص اورعلاج ممکن ہے. اس تکنیک سے بے شمار ادویات اور ویکسینز تیار کی جارہی ہیں، اس کے ذریعے جینیاتی بیماریوں کی تشخیص بھی کی جاسکتی ہے۔ افزائش کے ہارمونز اور انسولین ہارمونز کی تیاری کا کام اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت قابل عمل ہوسکا ہے۔ محقق اس تیکنیک کو انسانی فلاح کے لئے مزید موثر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر مسلسل تجربات کئے جارہے ہیں۔ پروگرام کی منتظم ڈاکٹر صفیہ حسن تھیں جبکہ نظامت کے فرائض لبنی انیس نے سرانجام دیئے۔ پروگرام کے اختتام پرصدر شعبہ ڈاکٹر صائمہ خالق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) شہید ذوالفقار علی بھٹویونیورسٹی آف لا، کراچی میں سندھ انٹر یونیورسٹیز کنسیوشیم برائے تعلیم تحقیق و تربیت کے سلسلے میں پہلے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر و سابق وزیرتعلیم جسٹس (ر ) ڈاکٹر قاضی خالد علی نے کی۔ جبکہ چیئرمین سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ڈاکٹر عبدالقادر راجپوت، وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اجمل خان، وائس چانسلرسندھ یونیورسٹی جامشورو فتح محمد برفت، وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس جامشورو جناب ڈاکٹر ڈاکٹرنوشاد شیخ ، رجسٹرار مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالاجی عبدالوحید عمرانی اور دیگر موجود تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2574امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ، 2423امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 940امیدوار کامیاب قرار پائےجبکہ کامیابی کاتناسب38.79فیصدرہا. ان امتحانات میں ایک امیدوار اے گریڈ، 18بی گریڈ، 148 سی گریڈ، 652 ڈی گریڈ اور 121ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس کےامتحانات میں 119امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 114امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 66امیدوار کامیاب قرار پائے . اس طرح کامیابی کا تناسب 57.89فیصد رہا۔ ان امتحانات میں کوئی امیدوار اے ون یا اے گریڈ میں کامیاب نہیں ہوا، پانچ امیدوار بی گریڈ، 34 سی گریڈ اور 27 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی‘ کے سیکوئل ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ برطانوی ناول نگار ڈین ایبنیٹ کی کتاب سے ماخوذ ہدایتکار جیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے، جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔ کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرِس پریٹ، سیلوسٹر اسٹیلون، کرٹ رسل، زوئی سیلڈانا، کیرن گیلن، کرس سیلیوَن، الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گُن اور مائیکل روکر شامل ہیں، جبکہ مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپر اور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اور موشن پکچرز کے تحت5 مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/خیرپور )شاہ لطیف یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس 2مارچ سے شروع ہو گی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ افتتاح کریں گے. صوبائی وزیر منظور حسین وسان او رجام مہتاب حسین ڈہر مہمانان خصوصی ہوں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ جامعہ کراچی نے اپنے میڈیکل کالج اور اسپتال کیلئے پی سی ون تیار کرلیا ۔ جامعہ کراچی میں اساتذہ کے حاضری کے نظام کو قائم کرنے کے لئے بائیومیٹرک کا نظام وضع کیا جائے گا جو ٹیچر باقاعدگی سے کلاسیں نہیں لیتا ہے وہ استاد کہلانے کا حقدار نہیں، ایچ ای جے سمیت تمام سینٹرز اور انسٹیٹیوٹس میں غیر معینہ مدت سےعہدوں پر تعینات افراد کے حوالے سے پالیسی مرتب کی جارہی ہے اور تمام سینٹرز وانسٹیٹیوٹس کے لئے یکساں قواعد وضوابط تیارکئے جا رہے ہیں، جو ایکٹ سے بھی متصادم نہ ہوں۔ جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ میں سندھ ایچ ای سی کو نمائندگی دینے کے حوالے سے دونوں کمیشن کے مابین بات چیت چل رہی ہے اور حتمی فیصلہ آنے کی صورت میں ایچ ای سی سندھ کو نمائندگی دی جاسکے گی اور تاحال یونیورسٹی انتظامیہ کو اس حوالے سے کوئی فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس میں غیرقانونی رہائش پذیر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور سیکورٹی رسک کے حامل کینٹینز کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ جامعہ کراچی میں سگریٹ، پان اور گٹکا کی فروخت پر پابندی ہے جو کینٹین یہ چیزیں فروخت کرے گی ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے غیررسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پی آر او فاروق محسود بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر اجمل نے کہا کہ کیمپس میں رہاش پذیرغیر قانونی افراد سے گھر خالی کرائے جائیں گے جبکہ جامعہ کراچی نے اپنے میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کے لئے پی سی ون تیار کرلیا ہے جلد ہی جامعہ کراچی کاا پنا اسپتال اور میڈیکل کالج ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کی مالی حالت خراب ہے ہمیں مسائل کا سامنا ہے کوشش کر رہے ہیں مالی معاملات بہتر کر رہے ہیں وائس چانسلر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ڈائریکٹر فنانس کی تقرری اور اسے ہٹانے کا اختیار کنٹرولنگ اتھارٹی کے پاس ہے