منگل, 07 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(مکہ مکرمہ) مسجد حرام کی پرانی تصاویر اکثر منظرعام پر آتی رہتی ہیں مگران میں بعض ایسی فقید المثال اور نادر تصاویر ہوتی ہیں جو آنے والے زمانوں میں اس مقدس مقام کی تفصیلات بھی اپنے جلو میں سموئے رہیں گی۔ایسی ایک تصویر ان دنوں تیزی کے ساتھ مقبول ہوئی ہے۔ حرم مکی کی یہ تصویر 63 سال پرانی ہے جسے سنہ 1954ءمیں کھینچا گیا تھا۔
اس میں مسجد حرام، کعبہ شریف، صحن مطاف، حفاظتی دیوار(باڑ) جس میں باب بنو شیبہ بنایا گیا واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے ماہر محی الدین الھاشمی کا کہنا تھاکہ ’عثمانی کوری ڈور‘ میں موسم گرما میں نمازیوں کو سایہ فراہم کرنے کے لیے چھاتے شاہ عبدالعزیز آل سعود کے حکم پر لگائے گئے تھے۔مذکورہ تصویر میں مسجد حرام کے چار اہم مقامات جن میں مقام ابراہیم بھی شامل ہے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تصویر میں زمزم کی عمارت بھی نمایاں نظر آتی ہے۔صحن مطاف دو حصوں میں منقسم ہے۔ کعبہ شریف کے اطراف میں صحن مطاف کے باہر ایک حفاظتی دیوار بھی موجود ہے۔ اس دیوارکو مسجد حرام کے چار اہم مقامات سے مربوط کیا گیا تھا۔
الھاشمی کا کہناتھا کہ عثمانی کوری ڈور مسجد حرام کے مقامات اربعہ کے درمیان ریتلی جگہ کی تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ مسجد حرام میں مقامات اربعہ اب باقی نہیں رہے ہیں۔ یہ مقامات چار اسلامی مذاہب الشافعی، الحنبلی، مالکی اور حنفی مسالک کی نمائندگی کرتے تھے۔ ان مقامات پر چاروں مسالک کے آئمہ نمازوں کی الگ الگ امامت بھی کرتے رہے ہیں مگر اب تمام مسالک کو ایک ہی امام کی اقتداءمیں نماز کے لیے متحد کردیا گیا ہے۔حرم مکی کی تصاویر سب سے پہلے 1880ءمیں کھینچی گئی تھی

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) ) جی سی یونیورسٹی کے شعبہ ذوآلوجی کے زیر اہتمام نیوکیمپس میں نئے تعمیر شدہ آڈیٹوریم میں سینتیسویں پاکستان کانگریس آف ذوآلوجی (انٹرنیشنل) کا نفرنس منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اس کانفرنس میں شرکت اعزاز ہے۔

موجودہ صورتحال کے تناظر میں کانفرنس کا انعقاد مشکل تھا مگر ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے اور اپنی امیدوں کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہئے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ سب کچھ ہوسکتا ہے مگر آپ میں کچھ کرنے کی جستجو اور ہمت ہونی چاہئے ۔ پروفیسرڈاکٹر اے آر شکوری نے بھی خطاب کیا ۔

دریں اثناءچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے جی سی یونیورسٹی میں بزنس انکیوبیشن سنٹر، اورک آفس اور کیریئر کونسلنگ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے اور طلبہ کو نوکریوں کےبجائے انٹرپینورشپ اور کاروبار کرنے کے مواقعوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز بدھ یکم مارچ کو دوپہر دو بجے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اگر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ہیں تو کنگنا رناوت کو بی ٹاؤن کی کوئن کہا جاتا ہےلیکن اسے اتفاق کہیں یا پھر کچھ اور کہ بادشاہ اور ملکہ نے کبھی بھی ایک ساتھ بڑے پردے پراپنا رنگ نہیں جمایا اسی تناظرمیں یہ کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان نے ایک فلم میں کنگنا کے ساتھ کام کی پیشکش ٹھکرا دی ہے تاہم کنگ خان اس کی تردید کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں یہ خبریں گرم تھیں کہ شاہ رخ خان نے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بنھسالی کی ایک فلم میں کام کرنے سے اس لیے انکار کردیا کیونکہ اس میں ان کے مدمقابل کنگنا رناوت اہم کردار ادا کررہی تھیں تاہم اب کنگ خان نے اس کی تردید کردی ہے۔

ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران جب شاہ رخ خان سے اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کسی خبر میں کوئی سچائی نہیں اور وہ اس کی تردید کرتے ہیں، ان کے مداح بھی اس قسم کی کسی بات پر بالکل بھروسہ نہیں کریں۔ شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس معروف ہدایت کار و فلسماز یش چوپڑا کی 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اتفاق ‘‘ کا ری میک بنارہا ہے۔

اس حوالے سے کنگ خان کا کہنا تھا کہ فلم میں سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، وہ بھی اس فلم کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن مصروفیت کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر عدالت عالیہ کی عمارت میں نصب تمام کھڑکیوں، دروازوں، ججز اور ملازمین کی گاڑیوں کے شیشوں میں پلاسٹک شیٹس نصب کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
چیف جسٹس کی طرف سے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، ہائیکورٹ انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کی عمارت میں نصب تمام کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشوں کے ساتھ پلاسٹک شیٹس جبکہ ججز اور سٹاف کی تمام گاڑیوں کے شیشوں کے ساتھ بھی پلاسٹک شیٹس لگائی جائیں گی ، ذرائع کے مطابق پلاسٹک شیٹس ممکنہ دھماکے کی صورت شیشے کے نقصان سے بچنے کے لئے لگائی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے شیشوں کے ساتھ پلاسٹک شیٹس لگانے کے لئے نجی فرموں سے رابطہ کر لیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ سکیورٹی عطاءالرحمن پورے عمل کی نگرانی کریں گے ، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ ملازمین اور ججز کو مکمل تحفظ شدہ ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور ) شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس میں کتب میلہ لگایا گیا۔ جس کا اہتمام کیمپس کے پرووائیس چانسلر انجنیئر غلام سرور کندھر نے کیا کتب میلے کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا ۔

کتب میلے میں سول انجنیئر نگ ٹیکنالاجی ، سافٹ و یئر ،مکینیکل اور دیگر ٹیکنالاجیز کی کتابوں کے علاوہ سائنس ادب اور عام معلومات کی کتابیں رکھی گئی تھیں ۔

سید قائم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کتاب انسان کے بہترین دوست ہیں کتابوں کے ذریعے نوجوان سائنسی وفنی تعلیم حاصل کرتے ہیں اس کے علاوہ کتابوں کے ذریعے دینی ،تاریخی وجغرفیائی ،ادب وثقافت اورعام معلومات کی آگہی ملتی ہے۔