منگل, 21 مئی 2024

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ عائزہ خان اورعمران عباس پانچ برس بعد ایک ساتھ جلوہ گرہونگے۔

دونوں فنکاروں کوہدایتکار فاروق رندنے اپنی نئی ڈرامہ سیریل محبت تم سے نفرت ہے
لاہور(کلچرل رپورٹر) کے مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیاہے جس کی ریکارڈنگ کراچی میں شروع کردی گئی ہے ۔ڈرامہ کی دیگرکاسٹ میں صبافیصل ،مہرالنسااوربیناچودھری بھی اہم کردارنبھارہی ہیں۔عائزہ خان اورعمران عباس اس سے قبل ڈرامہ سیریل تم کون پیا میں ایک ساتھ اداکاری کامظاہر ہ کرچکے ہیں ۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے بالی ووڈ کی فلموں پر عائد پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کے نقشِ قدم پر نہیں چلنا چاہیے ۔ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انڈیا نے پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے سے روک کر غلط کیا ہے اور چونکہ ہم اس عمل کو غلط سمجھتے ہیں اسی لیے ہمیں خود وہی عمل نہیں کرنا چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ ‘ہم سب بھارتی فلمیں بچپن سے غیر قانونی طریقے سے دیکھتے رہے ہیں اور اگر وہ قانونی طریقے سے پاکستان کے سینما میں دکھائی جا رہی ہیں تو کیا غلط ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت پاکستانی سینما کو بھارتی فلموں کی ضرورت ہے اور پاکستانی فلمی صنعت ابھی اس قابل نہیں ہے کہ وہ تنہا پاکستانی سینما کو چلاسکے کیونکہ سینما کو ہر ہفتے ایک فلم چاہیے ہوتی ہے اور پاکستانی فلمی صنعت سال میں چند ہی فلمیں بناتی ہے ۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )انڈین فلموں مکمل بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔حکومت انڈین فلموں کی امپورٹ کے حوالے سے پالیسی بنائے ۔سلمان خان ،کرن جوہر سمیت دیگر بھارتی فنکاروں کے شکرگزار ہیں جہنوں نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز بلند کی۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور پر امن لوگوں کو پسند کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ان کے ساتھ میڈم سنگیتا ،پرویز کلیم ،کامران چوہدری، عرفان کھوسٹ ،ملک یونس،ارشد وڑائچ ،گل اکبر آفریدی،ناصر ادیب ،اچھی خان سمیت فلم انڈسٹری سے وابستہ دیگر اداکار اور پروڈیوسرز موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا بھارت نہتے کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہا ہے ایل او سی کی کھلے عام خلاف ورزی کررہا ہے ۔

 

 
 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) بالی ووڈ انڈسٹری بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے جہاں کچھ فنکاربھرپورحمایت کرتے نظرآتے ہیں جب کہ کچھ فنکارشدید تنقید اورمخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جان میں اپنی بہترین اداکاری سے مشہورہونے والے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔ بالی ووڈ انڈسٹری بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے جہاں کچھ فنکاربھرپورحمایت کرتے نظرآتے ہیں جب کہ کچھ فنکارشدید تنقید اورمخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جان میں اپنی بہترین اداکاری سے مشہورہونے والے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔ نواز الدین صدیقی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان موجودہ صورتحال خاصے کشیدہ اورنازک ہیں جس کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔ اس پر صحافی کی جانب سے مزید پوچھا گیا کہ ان کے جواب کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس فہرست میں شامل نہیں ہیں جو پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کی حمایت کررہے ہیں۔ جواب دیتے ہوئے اداکارکا کہنا تھا کہ میری بات کا ہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ میں کس کے ساتھ ہوں یا نہیں تاہم یہ ملک کا معاملہ ہے اور بھارت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ واضح ر ہے کہ نوازالدین صدیقی نے فلم “بجرنگی بھائی جان” میں ایک پاکستانی رپورٹرکا کردار نبھایا تھا جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ میرا شادی کی تقریب میں نہ بلانے پر قومی کر کٹرمحمد عامر سے ناراض ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق فلم اسٹار میرا نے اپنے ایک مشتر کہ دوست کے ذریعے محمد عامر سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شادی اور ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اپنا سوٹ پر تیار کروایا تھا لیکن محمد عامر نے مجھے نہیں بلایا جس پر میں ان سے ناراض ہوں لیکن پھر بھی ان کو شادی کی مبار کباد دیتی ہوں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ کے کھلاڑی محمد عامر3 روزقبل شا دی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جب کہ کھلاڑی اپنے ولیمے کی تقریب کے چند گھنٹے بعد ہی ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی سیریز کے لیے دبئی روانہ ہو گئے تھے۔

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہدایتکار کلنٹ ایسٹ ووڈ اور اداکار ٹام ہینکس کی فلم  سلی  نے دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر کما لئے۔ فلم میں ہینکس نے پائلٹ چیسلے سلن برجر کا کردار ادا کیا ہے۔ جنہوں نے پندرہ جنوری دو ہزار نو کو ایک مسافر بردار طیارے کو نیویارک کے درمیان بہنے والے دریائے ہڈسن پر اتار کر دو سو انتالیس جانوں کو بچا لیا تھا۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکار ویویک اوبرائے کہتے ہیں کپل شرما کی مدد کرنے میں کچھ غلط نہیں لگتا۔کپل شرما جن کی ٹوئٹ نے ان کیلئے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا، اب ان کی مدد کیلئے ویویک اوبرائے میدان میں آگئے ہیں۔

فلم ‘کمپنی ‘کے اداکار جن کی شادی کرناٹک کے سیاسی رہنما جیوراج الوا کی بیٹی پریانکا سے ہوئی ہے، اس معاملے میں اپنے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے بتائے جارہے ہیں۔

ویویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے وہ (کپل شرما)ایک اچھا انسان ہے۔ میں ایک اور بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ اس پوزیشن میں ہوں کے آپ کسی کی مدد کرسکتے ہیں تو آپ کومدد ضرور کرنی چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس چیز کا ذاتی تجربے کے سبب علم ہے۔ میرا خیال ہے میں اس کی مدد کرسکتا ، میں مدد کروں گا۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکار ،ہدایتکار اور پروڈیوسر عاشر عظیم نے کہا ہے کہ عدالت نے ہماری فلم کو سینما گھروں میں نمائش کی اجاز ت دے دی ، عید کی فلموں کی نمائش کے باعث فلم کو زیادہ سکرینیں نہیں مل رہیں جسکی بنا پر ہم سب پاکستانیت کا پیغام عام لوگوں تک پہنچانے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ اپنی عدلیہ کے مشکو ر ہیں کہ انہوں نے اس فلم کو عام نمائش کی اجاز ت دی اب ہم اس فلم کو ملک بھر کے سینماگھروں میں پیش کرکے اپنا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔سینما گھروں میں شو ز کیلئے نامساعد صورتحال کے باوجود ہم آج (جمعہ )سے ملک بھر میں فلم ’’مالک ‘‘کی نمائش کررہے ہیں۔ فلم مالک بنانے کیلئے میں نے اپنی 28سالہ سرکاری نوکری بھی چھوڑ دی تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا بعدازاں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے عاشر عظیم ، عدنان ٹیپو، حسن نیازی ، عاشق احمد ، شکیل حسین سمیت دیگر فنکاروں نے خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری فلموں کو اچھے سینما نہ ملنا کسی امتحان سے کم نہیں ۔ کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب فلم کے ذریعے کیا ہے ۔ ان کا اصل چہرہ دکھانے کی کوشش کی ہے ۔ فلم کی نمائش روک کر سنسر بورڈ نے اچھا اقدام نہیں کیا تھا عدالت کا فیصلہ ہمارے حق میں آنا ہماری کامیابی ہے ، مستقبل میں بھی معیاری فلمیں بناکر ہم کرپشن کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عمران ہاشمی ملیریا کا شکار ہوگئے جس کے باعث انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیری مہم سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

بالی ووڈ فلموں کی تشہیری مہم کو فلم کی کامیابی کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے اور بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کی فلم ’’راز ریبوٹ‘‘ کی تشہیری مہم جاری ہے جس میں فلم کی کاسٹ اورکریوشامل ہے لیکن فلم کی تشہیر مہم کے دوران اداکارعمران ہاشمی بیمار پڑ گئے ہیں۔

عمران ہاشمی اپنی نئی آنے والی فلم ’’راز ریبوٹ‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جے پور میں موجود تھے جہاں انہیں شدید بخار کی شکایت ہوئی جس پر انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کے بعد ملیریا کی تشخیص ہوئی ہے جس پر ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو اپنی فلم کی تشہیر کے لیے نئی دلی روانہ ہونا تھا جس پر انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کرتے ہوئے ممبئی کی راہ لے لی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’راز ریبوٹ‘‘ 16 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار سنجے دت جنہوں نے فلموں میں منفرد کردار نبھا کر خوب نام کمایا لیکن اداکار اب جیل سے رہائی کے بعد سے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پرپریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت جنہوں نے اپنے پورے کرئیر میں منفرد قسم کے کردار ادا کیے اور انڈسٹری کو بلاک بسٹر فلمیں دیں تاہم ساڑھے تین سال قید کے بعد رہا ہونے والے اداکار کو اب تک کام کی تلاش ہے۔

اداکارکی رہائی کو 6 ماہ بیت گئے لیکن ان کی کسی بھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا گیا جبکہ ان کی فلم “مارکو بھاؤ” کی کہانی پر بھی ابھی کام جاری ہے۔

فلم“منا بھائی 3″ کے حوالے سے بھی تاحال کچھ نہیں کیا گیا کیونکہ فلم کے ہدایت کار “راج کمار ہیرانی” اداکار کی زندگی پر مبنی فلم میں مصروف ہیں جس میں سنجو بابا کا مرکزی کا کردار رنبیر کپور ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے سنجے دت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بھی فلم ابھی سائن کر نے نہیں جارہے ہیں،اداکار آج کل اپنے خاندان کو وقت دے رہے ہیں جبکہ وہ گھومنے پھرنے پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

Page 5 of 8