منگل, 21 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے نامور کامیڈین منور ظریف کی آج بیالیسویں برسی منائی جا رہی ہے۔
بے ساختہ اداکاری سے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیردینے والے منور ظریف 25 دسمبر1940 کو لاہور کے علاقہ گجرسنگھ میں پیدا ہوئے جنہیں مزاح کا فن وراثت میں ملا، مزاحیہ اداکاری میں نام کمانے والے نامور کامیڈین منور ظریف کو دور حاضر کے کامیڈین آج بھی کسی نہ کسی شکل میں نقل کرتے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1961 میں ریلیز ہونیوالی فلم ڈنڈیاں سے کیا جس کے بعد ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا گیا۔ 1973ء میں وہ پہلی بار اردو فلم ’پردے میں رہنے دو‘ میں سائیڈ ہیرو کے روپ میں سامنے آئے اور اسی سال ایک اور فلم ’رنگیلا اور منور ظریف‘ کی کامیابی نے منورظریف کو سپر اسٹار بنا دیا۔ ان کے کیریئر کی لازوال فلم ’بنارسی ٹھگ‘ رہی، جس میں منور ظریف نے مختلف کرداروں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دیکھائے، بطور ہیرو ان کی قابل ذکر فلموں اج دی مہینوال، جیرابلیڈ، شریف بدمعاش،کل کل میرا ناں، رنگیلا اور منورظریف، نوکر ووہٹی دا، رنگیلا عاشق اور دیگرکئی شامل ہیں۔منورظریف کو عشق دیوانہ، بہارو پھول برساؤ اور زینت میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ بھی دیا گیا۔
منور ظریف نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں 325 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ 29 اپریل 1976ء کو 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے۔ مگر ان کے ادا کئے ہوئے کردار آج بھی انہیں مداحوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹر ٹینمینٹ) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار چچا انیل کپور کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا لیکن رشتہ داری کی وجہ سے کبھی خود ان سے اپنی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ارجن کپورکا کہنا تھا کہ فلم ’مبارکاں‘ میں انیل کپور کے ساتھ کام کر کے میرا دیرینہ خواب پورا ہو گیا لیکن میں نے رشتہ داری کی وجہ سے کبھی بھی چاچو سے اپنی اس خواہش کا اظہار نہیں کیا .

جب کہ میں اکثر اپنے ارد گرد کے لوگوں سے کہتا تھا کہ یہ لوگ مجھے چاچو انیل کے ساتھ کیوں کاسٹ نہیں کرتے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) ننھی جل پری کی داستان پر مبنی ہالی ووڈ فلم ”دی لٹل مرمیڈ “ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ ڈرامہ اور فینٹسی فلم ”دی لٹل مرمیڈ“ کی کہانی لوریٹو نامی بچی کے گرد گھومتی ہے لوریٹو کو سرکس کے دوران ایک حسینہ ملتی ہے جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ جل پری ہے ہالی ووڈ اداکارہ پوپی ڈریٹون فلم کے مرکزی کردار جل پری کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی ۔ فلم کی ہدایات کرس بوچرڈ اور بلیک ہیرس نے دی ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں لوریٹا پیرالٹا، ولیم موسلے، شرلے میک لین، جئیرڈ سینڈلر اور جینا جرمس ہون شامل ہیں فلم رواں برس امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)خوف اور تجسس سے بھر پور فلم ’گیٹ آؤٹ‘ آتے ہی چھا گئی۔ 3 ارب 20 کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جس نے آتے ہی 2 ہفتوں سے پہلے نمبر پر براجمان فلم ’لیگو بیٹ مین‘ کو ٹاپ پوزیشن سے آئوٹ کردیا ۔ ’گیٹ آئوٹ‘ کی کہانی ایک ایسے سیاہ فام امریکی نوجوان کے بارے میں ہے جو اپنی گرل فرینڈ کی فیملی سے ملاقات کے لیے اس کے گھر جاتا ہے جہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس گھر میں کام کرنے والے بہت سے سیاہ فام ملازمین پراسرار طور پر غائب ہوچکے ہیں ۔

فلم نے صرف تین دنوں میں3 ارب 20 کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی اور گزشتہ 3 ہفتوں سے پہلے نمبر پر رہنے والی فلم ’دی لیگو بیٹ مین‘ اس ہفتے دوسرے نمبر پر آگئی ۔ اس ہفتے ’دی لیگوبیٹ مین‘ کی آمدنی2 ارب10 کروڑ روپے رہی ،یہ فلم 2014ء میں ریلیز ہونے والی ’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہےجس کی کہانی لیگو سے بنے سپر ہیرو بیٹ مین کے گرد گھومتی ہے۔

 

ہیرو کے سامنے Gotham City کو بچانے کا مشن ہےجہاں جوکرز کے روپ میں دشمن حملہ کردیتے ہیں اور پھر ایکشن سے بھرپور ہنگامہ شروع ہوتا ہے ۔ لرزہ خیز مناظر سے بھرپور نئی مووی ’جان وِک چیپٹر ٹو‘ 95 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ چکا تھا مگر حالات ایسے کردئیے جاتے ہیں کہ وہ دوبارہ جرائم کی دنیا کی جانب جانے لگتا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ماہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا، جو یقیناً ان کی زندگی کا سب سے بہترین تجربہ رہا ہوگا۔ فلم 'رئیس' 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور اس کی ریلیز کو جلد ہی ایک ماہ مکمل ہوجائے گا، تاہم اب بھی ماہرہ خان اپنی فلم کے ان ہی لمحات میں کھوئی ہوئی ہیں۔ ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ کسی خوبصورت کھیت میں رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو پر ماہرہ خان کا کہنا تھا 'یہ کام رئیس میں نہیں کر پائے'۔ اگر اس ویڈیو کو غور سے دیکھا جائے تو یہ شاہ رخ خان کی کامیاب فلم 'دل والے دلہنیا' کے ایک سین سے مشابہہ ہے، جہاں شاہ رخ خان اور کاجول کھیت میں ایک ساتھ موجود تھے۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان نے فلم 'رئیس' میں ایک رومانوی گانا 'ظالما' بھی شوٹ کیا تھا، جسے کافی پسند بھی کیا گیا۔ اس حوالے سے ماہرہ خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ بےحد خوش ہیں کہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ اس قسم کا رومانوی گانا فلمانے کا موقع ملا۔ فلم 'رئیس' اب تک ہندوستانی باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے، تاہم پاکستان میں اسے غیر موزوں قرار دے کر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان نے گجراتی گینگسٹر کا کردار ادا کیا جو منشیات کا کاروبار کرتا ہے، جبکہ ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ آسیہ کا کردار نبھایا تھا۔ فلم میں نوازالدین صدیقی نے بھی پولیس اہلکار کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

 

بالی ووڈ فلم ہمٹی شرما کی دلہنیا کے سیکوئل ’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ حال ہی میں فلم فئیر اپنے نام کرنے والی بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ اور ورون دھون ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ششانک کھیتن کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان،موہت مروہ اور شویتاباسو پراساد شامل ہیں۔واضح رہے فلم '’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘رواں سال 10مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک کرکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھ سکتا ہے، بطور ایک اداکار نہیں بلکہ ایک فلم ساز کے طور پر، جی ہاں وہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ ہیں، جو اپنی پہلی فلم ” طورباز” بنانے جارہے ہیں اور اپنی فلم کیلئے بالی ووڈ اداکار سجنے دت کو کاسٹ کرلیا ہے۔ رمیز راجہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 سالوں سے انکے دماغ میں فلم بنانے کا خیال تھا، جیسے سب کو ہی معلوم ہے کہ کرکٹ سے سماجی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، جیسے وہ بچے جو دہشت گردی میں ملوث ہوگئے، انہیں کرکٹ کا سہارا دیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فلم ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے، لہذا خاتون اداکارہ کی کاسٹ کو اتنا اہم نہیں سمجھا جارہا، میری پہلی ترجیح سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کرنا تھا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کرکٹ کے فروغ پر مبنی ہوگی اور اس کا مرکزی خیال کرکٹ کے ذریعہ دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔فلم طور باز میں کوئی آئٹم نمبر شامل نہیں ، سنجے دت توجہ کا مرکز ہونگے، کیونکہ وہ ایک بہت بڑے اسٹار ہے اور انکے مداح نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ گریش نامی ایک بھارتی ڈائریکٹر فلم ‘طورباز’ کے ہدایتکار ہیں اور توقع ہے کہ اس سال مئی یا جون تک شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر پابندی کے حوالے سے اداکار رشی کپور نے اپنی ہی حکومت کی دوغلی پالیسی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام پر پابندی کے حوالے سے بھارتی اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ فلمیں ایک دو دن میں نہیں بنتیں، انہیں مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے لہذا آپ یہ نہیں کہہ سکتے ان پر پابندی عائد کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ آپ ایک فلم پر گزشتہ 6 ماہ سے کام کررہے ہیں لہذا فلموں پر فوراً پابندی لگانا انتہائی غیر منصفانہ اور اوچھے ہتھکنڈے ہیں، اسے ختم کرنے کے لیے پورا وقت دینا چاہیے، اس کے بعد ہم پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں بے شک نہ لیں۔

 

رشی کپور نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ ہاتھ ملاتے ہیں اور کہتے ہیں سب ٹھیک ہے لیکن جب سرحد پر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو آپ کی سوچ ہی بدل جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے آپ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو بے یقینی کا شکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی جانتے ہیں کہ سرحد پر جھڑپیں ہوں گی تو پھر انہیں پاکستان میں جاکر وہاں کی حکومت سے ہاتھ ملانا ہی نہیں چاہیے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ڈیبیو کرنیوالی اداکارہ ماہرہ خان محض بھارتی فلموں کی زینت نہیں بننا چاہتیں بلکہ ان کیلئے پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہی ہیں۔ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملنے پرماہرہ کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کا فیصلہ بہت اچھا اقدام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہی ہیں لیکن میں کردارسے سمجھوتہ کبھی بھی نہیں کرسکتی، میں ان ہی فلموں میں کام کرونگی جنکی کہانی اور کردار جاندار ہوں ۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل ریلیزہونیوالی شا ہ رخ اورماہرہ کی فلم رئیس بھارت میں 46 کروڑ سے زائد کا بزنس دے چکی ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی فلم ’ رئیس ‘ میں کنگ خان کے ساتھ کام کر کے ان کے مداح بن گئے۔ان کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا سپر اسٹار سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ نہایت انکسار ی کے ساتھ کام کرتا ہے۔اس میںشان و شوکت بالکل نہیں ہوتی۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکار نواز الدین نے فلم ’رئیس ‘میں شاہ رخ خان کے مقابل پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔وہ سیٹ پر سپر اسٹار بن کر نہیں ایک اداکار کی طرح کام کرتے ہیں اور مشکل سین میں ساتھی اداکاروں کی مدد بھی کرتے ہیں۔

 

Page 2 of 8