منگل, 21 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاراورلاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریتک روشن نے زندگی کی43بہاریں دیکھ لیں۔

دس جنوری 1974ءکو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ریتک روشن نے 1980ء میں پہلی بار صرف6سال کی عمر میں فلم ” آشا“میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ بطور ہیروا پنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز2000ء میں فلم کہو نا پیار ہے سے کیا۔

پہلی ہی فلم میں متاثر کن اداکاری پرریتک کو نہ صرف فلم فیئر کے بیسٹ میل ڈیبیو بلکہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کا بھی حقدار ٹھہرایا گیا۔کہو نا پیار ہے میں شاندار کردار نگاری کا مظاہرہ کرنے والے ریتک نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور مشن کشمیر،لکشیا،کبھی خوشی کبھی غم،دھوم 2،کرش،کوئی مل گیا،جودھا اکبر،گزارش، زندگی نہ ملیگی دوبارہ، اگنی پتھ، کرش تھری اور بینگ بینگ جیسی کامیاب فلمیں دیتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

2011اور12 20میں ایشیا کے سب سے پرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ریتک روشن کا مومی مجسمہ2011ء میں لندن کے مادام تساو میوزیم جبکہ2012میں واشنگٹن کے مادام تساو میوزیم کی زینت بنایاگیا۔2011ءمیں ریتک نے پہلی بار جسٹ ڈانس نامی ایک رئیلٹی شو میں بطور جج بھی فرائض سر انجام دیئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) نیویارک ،پاکستان میں اشیاءکی مارکیٹ میں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے مصنوعات کی پیکنگ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس کے لیے اکثر معروف شخصیات کی تصاویر کا بھی استعمال کیا جاتا ہے

۔یوں تو کسی کی اجازت کے بغیر اس کی تصویر کو اپنے فائدے کے استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے، لیکن اس امر کے باوجود پاکستان میں ان باتوں کا خیال کم ہی رکھا جاتا ہے۔

تصویر دیکھ کر عام آدمی کو یوں محسوس ہوگا جیسے لیسیا سلورسٹون بھی مہندی کے اس برانڈ کی دلدادہ ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو بھی بالوں کو رنگنے کے لیے اس کے استعمال کا مشورہ دے رہی ہیں۔لیکن

اس بات کا پول اس وقت کھلا جب اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس مہندی کے پیکٹ کی تصویر لگائی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’کسی نے مجھے یہ تصویر بھیجی، پیکٹ پر کس زبان میں لکھا ہوا ہے؟ یہ کافی مزاحیہ ہے۔

الیسیا سلورسٹون کو اپنے ان سوالات کے جوابات تو ان کی تصویر پر تبصرہ کرنے والوں سے مل گئے، لیکن وہ یہ سمجھنے سے قاصر رہیں کہ ان کی تصویر پاکستان میں مہندی جیسی چیز کے پیکٹ پر اور ان کی اجازت کے بغیر کیوں استعمال کی گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) سنسنی خیز فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن سے بھرپور روسی سائنس فکشن ڈرامہ فلم اٹریکشن کی سنسنی خیز جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

فیڈر بونڈارکوک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ماسکو میں آسمان سے آنے والی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے جو پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اولگ مونشیکوو،ایلگڑینڈر پیٹروو اور رینال مخامیتو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایلگڑینڈر اینڈریشنکو کی پروڈیوس کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 27جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

یمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) فن کے سلطان راہی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 21برس بیت گئے۔ پنجابی اور اردو فلموں کے معروف اداکار سلطان راہی کی 21ویں برسی آج 9جنوری کو منائی جا رہی ہے۔

سلطان راہی کا اصلی نام حاجی حبیب احمد المعروف سلطان راہی تھا، سلطان راہی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر بجنور میں 1938میں پیدا ہو ئے تقسیم ہند کے وقت وہ گوجرانوالہ آگئے۔

سلطان راہی نے اپنے کیریر کا آغاز سٹیج ڈرا مے سے کیا جس میں انکا نام نادر شاہ درا نی رکھا گیا۔ 1959میں فلم” باغی“ میں ایکسٹرا اداکار کی حیثیت سے کام کیا 1972میں کامیابی نے ان کے قدم چومے اور پھر انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سیاست دانوں اور مشہور فنکاروں کی آواز کی نقل اتارنے اور ان کی وڈیوز بنانے والے باصلاحیت فنکار شفاعت علی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نقل اتارنے پر مجھے دھمکی نہیں بلکہ بے شمار دھمکیاں ملی ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے شفاعت علی طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری میں موجود ہیں لیکن ان کی اس سال انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ایک وڈیو نے انھیں مقبولیت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ شفاعت کا کہنا ہے کہ آج کل میں لاہور میں مقیم ہوں، جب میں نے ایک نجی چینل پر سیاسی شخصیات کی نقل اتارنے کا سلسلہ شروع کیا تواسے بہت پسند کیا گیا۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی سنیماء گھروں کی مشکلات کا ہمیں بخوبی اندزاہ ہے کیونکہ پاکستانی فلموں کی نمائش میں تاخیر کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہے پاکستانی فلمیں جلد از جلد مکمل کرکے سنیماؤں تک نہیں پہنچیں تو حالات زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔

بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف فلم انڈسٹری کو بھی تحفظات ہیں کیونکہ اس کے اثرات پاکستانی فلموں اور سنیما انڈسٹری پر بھی پڑھ رہے ہیں لیکن بھارتی فلموں کی نمائش کا فیصلہ بہر حال حکومت نے ہی کرنا ہے اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری آتی ہے تو اس پر غور ہوسکتا ہے، انھوں نے کہا ان دنوں پاکستان میں ایک درجن سے زائد فلمیں زیر تکمیل ہیں جو جلد مکمل کرلی جائیں گے۔

جاوید شیخ کا کہناتھا کہ وہ مصروفیات کی وجہ سے اپنی نئی فلم کا آغاز نہیں کرسکے لیکن آئندہ سال سے اس کا باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا ،انھوں نے کہا میری پہلی ترجیح آج بھی پاکستانی فلمیں جس نے مجھے عزت اور شہرت دی،میری خواہش کہ جلد از جلد پاکستان میں اچھی اور معیاری فلموں سے فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے فلمساز اور اداکار فرحان اختر نے فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش پر آرمی فنڈ میں 5 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا ہے جس پر انتہا پسند سیخ پا ہیں اور دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

گزشتہ دنوں مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) اور پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ کرایا تھا جس کے تحت پاکستانی فنکاروں والی فلمیں نمائش کے لیے پیش کرنے پر آرمی فنڈ میں 5 کروڑ روپے جمع کرانا ہوں گے لیکن فلم ’’رئیس‘‘ کے پروڈیوسر فرحان اختر نے آرمی فنڈ میں پیسے دینے کو بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے پیسے دینے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد انہیں انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’رئیس‘‘ کے پروڈیوسر فرحان اختر نے ماہرہ خان کے باعث فلم کی نمائش سے قبل آرمی فنڈ میں پیسے دینے سے انکار کردیا ہے جس پر انتہا پسند جماعت مہاراشٹرانونرمان سینا سیخ پا ہوگئی ہے اور انتہا پسندوں نے فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دے ڈالی ہے جب کہ انتہا پسند جماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ فلم ’’رئیس‘‘ کے پروڈیوسرز نے آرمی فنڈ میں پیسے نہ دیئے تو فلم کی نمائش کو ہر صورت روکیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان ، نواز الدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کریں گی۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ریتک روشن نے گزشتہ روز اپنی نئی فلم کابل کی ٹیم کے ساتھ لائیو فیس بک سیشن کیا،مداحوں نے اس موقع پر اداکار سے نابینا شخص کا کردار ادا کرتے ہوئے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں سوالات پوچھے۔

ریتک روشن کے ایک مداح روہن بھٹنگر نے سوال کیا کہ اس کردار سے آپ نے کیا سیکھا، جس کے جواب میں ریتک روشن نے کہا کہ میں نے یہ سیکھا کہ آپ کی کمزوری ہی آپ کی طاقت بن سکتی ہے، میں ہمیشہ سے یہ جانتا تھا مگر اس کردار کو ادا کرنے سے مجھے اس کا تجربہ بھی ہوا۔ میں نے اپنے نابینا دوستوں سے مل کر تجربات حاصل کئے،اور زندگی بھر اپنے ساتھ رہنے کا ہنر سیکھا۔ہم نے معذور لوگوں کو ہمیشہ اس نظر سے دیکھا کہ اس میں ہمارے مقابلے میں کچھ کمی ہے،مگر یہ سوچ میری بالکل ختم ہوگئی جب میں ان سے ملا، مجھے ان سے خصوصی رویہ ختم کرنے میں تقریباََ 20منٹ لگےکیونکہ ان میں پیدائشی خاص طاقت موجود ہوتی ہے۔

میں نے یہ محسوس کیا کہ یہ میرے جیسے ہیں اور اس نے میرے ذہن کی گرہ کھول دی میری اپنی کمزوریوں کے بارے میں بھی، اس لئے اس کردار نے میری ذاتی زندگی میں بھی بہت مدد کی،اس لئے یہ تجربہ اب زندگی بھر میرے کام آئے گا۔

ایک اور مداح نے ریتیک روشن سے پوچھا کہ فلم میں ایک نابینا شخص کا کردار ادا کرنا انہیں کتنا مشکل لگا۔ریتک روشن نے جواباَ کہا کہ ہر کردار کی ادائیگی میں کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے،میرے خیال میں ہم دونوں کیلئے یامی گوتم اور میں نے اس فلم میں بہت سی مختلف چیزیں کی ہیں، نابینا ہونے کا مطلب صرف چلنااور بولنا ہی نہیں ہمیں ڈانس بھی کرنا تھا،اور جس ڈانس کا میں نے انتخاب کیا تھا وہ کافی مشکل ڈانس ہے لیکن کیونکہ فلم میں ہم دونوں ہی بہت اچھے ڈانسرز ہیں، اس لئے ہمیں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی۔

جب اداکار سے پوچھا گیا کہ فلم کابل میں ان کا کردار ان کیلئے سب سے مشکل کردار تھا تو اداکار نے کہا کہ فلم کابل کا کردار اب تک کے کئے گئے تمام کرداروں میں سب سے آسان تھا کیونکہ میں اس کیلئے بہت پرجوش تھا۔ فلم کابل آئندہ برس 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کے سپر اسٹار نیکولس کیج کی فلم ’آرمی آف ون‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اداکار پاکستان میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ میں ایکشن اور لاجواب کامیڈی کی وجہ سے شہرت پانے والے سپراسٹار نیکولس کیج کی فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیا جس میں وہ ایک ایسے انسان کا کردار نبھارہے ہیں جس کا زندگی میں کوئی مقصد نہیں ہے۔

فلم میں نیکولس کیج(گیری)ایک دن صبح اٹھتے ہیں توان کا سامنا خدا سے ہوتا ہے جو انہیں پاکستان جاکراسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے کہتا ہےور وہاں سے شروع ہوتا ہے ایک کاہل اورسست انسان کا سفر جو دنیا کے سب سے مطلوب دہشت گرد اسام بن لادن کو پکڑنے کے لیے سفر کا آغاز کرتاہے۔

نیکولس کیج کی کامیڈی سے بھرپوراس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیےاس کے ناممکن مشن میں خدا خود بھی شامل ہوجاتاہے۔فلم میں خدا کا کردار رسل برانڈ اداکررہے ہیںفلم کے مزاحیہ ٹریلر میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک امریکی شہری اسلام آباد اور اس کے نواح میں کچی آبادیوں میں تلاش سے اپنے نامکمن مشن شروع کرتا ہے اور پھر اس کا یہ مشن ملک کے ہرکونے میں پھیل جاتاہےواضح رہے کہ ہالی ووڈ نامور اداکار نیکولس کیج کی ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور فلم 4نومبر کو مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان کے مایہ ناز اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کا شہری ہونے اور پاکستانی فلموں میں کام کرنے پر فخر ہے ۔

شان کا سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ پاکستانی فلموں کیلئے فخر کا وقت ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں انکا ایک حصہ ہوں، میرے لیے ہمیشہ یہی ضروری رہا ہے کہ میں دنیا کو یہ دکھا سکوں کہ پاکستان کے پاس بے انتہا صلاحیت موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری توجہ ہمیشہ اسی بات پر ہے کہ میں اپنے کیریئر کے بجائے پاکستان فلم انڈسٹری کو بہتر کروں ۔ شان نے اپنے مداحوں پر بھی زور دیا کہ وہ آنیوالی نسلوں کیلئے پاکستانی فلمی صنعت کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ شان کا آخر میں یہ کہنا تھا کہ پاکستانی فلم سازوں کو چاہیے کہ وہ ایسی فلمیں بنائیں جن کی نظر سے دنیا پاکستان کو دیکھ سکے ، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی سپر ہیرو فلمیں بھی بنائیں ۔ شان نے کہا کہ فنکاروں کو اپنے حقوق مانگنے کیلئے غیرسیاسی دھرنا دینا چاہیے ،اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب آواز بلند کریں۔

Page 4 of 8