جمعہ, 17 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے خاموشی توڑ ہی دی اور اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھنے کی وجہ بتا دی۔ 20دسمبر 2016 کو کرینہ کپور خان نے بیٹے کو جنم دیا۔بڑے نواب کے ننھے نواب کا نام تیمور علی خان رکھا گیا۔ بعض دل جلے بھارتیوں کو مسلمان حکمران کے نام پر رکھا نام پسند نہ آیا توسوشل میڈیا پرطوفان کھڑا ہو گیا۔ لوگوں نے دل کی بھڑاس نکالی لیکن بچے کے والدین کچھ نہ بولے۔ اب تقریباً ایک ماہ بعد سیف علی خان نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ انہوں نے اور کرینہ نے اپنے بیٹے کا نام تیمور کیوں رکھا؟ سیف کا کہنا ہے کہ انہیں اور کرینہ کو یہ نام اور اس کے معنی بہت پسند آئے،تیمور فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے لوہا۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سیف نے کہا کہ لوگ بھارت کے دائیں بازو اور فاشسٹ ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔ہم سب کو یہ خوف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ تیمور کے نام پر غیر ضروری ڈرامہ کریں گے تو کئی آوازیں اٹھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مجھے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ کئی لوگ اس متعلق سمجھ داری اور آزادانہ طور پر بات کر چکے ہیں۔ کئی لوگوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی اور مجھے یہ احساس دلایا کہ میں اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہوں۔ سیف کہتے ہیں وہ اس نام کے ترک حکمران تیمور کے پس منظر سے بھی واقف ہیں،تو اب کیا انہیں اپنے بیٹے سے متعلق فلموں کی طرح انتباہ جاری کرنا چاہئے کہ کسی بھی زندہ یا مردہ شخص سے کسی بھی طرح کی مشابہت محض اتفاقیہ ہے۔

 

 

ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پرڈھائی کروڑڈالر کے ہرجانے کا دعوی دائرکر دیا۔اداکارجانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پر الزام لگایا ہے کہ ان کی سنگین لاپروائی اوردھوکہ دہی کی وجہ سے ان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ جانی ڈیپ کے بزنس منیجر نے ان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نقصان ان کی اپنی شاہ خرچیوں سے ہو رہا ہے جس پر ان کا ہاتھ رکتا ہی نہیں ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمینٹ) اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ ایک فنکارکسی بھی سرحد کا محتاج نہیں ہوتا۔ پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں، شاعروں اورتکنیکاروں کی صلاحیتوں نے ہمیشہ ہی بالی ووڈ کومتاثر کیا ہے۔

بالی ووڈ میں کام کرنے والے اکثرفنکاروں کو تنقید کانشانہ بنایا جاتا ہے اوربلاوجہ انھیں ملک دشمن بھی قراردیدیا جاتا ہے، جوسراسرغلط ہے۔ کیونکہ ہم لوگ تصویر کا صرف ایک رخ دیکھتے ہیں اوردوسرا نظرآبھی جائے تواس سے نظریں چراتے ہیں، جودرست نہیں ہے۔ سارہ لورین نے کہا کہ بالی ووڈ دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری ہے اوروہاں ہرروزکی ایوریج کے حساب سے دوسے تین فلمیں نمائش کے لیے پیش ہوتی ہیں۔ وہاں پرفنکاروں ، گلوکاروں اورشاعروں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگرپاکستانیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاتا ہے توضروراس میں کوئی بات ہوگی۔ وگرنہ بھارت میں شوبز کا کاروبار کرنے والوںکی اکثریت انتہائی خود غرض ہے، ویسے بھی یہ ایک کاروبار ہے اوراس میں تب تک سرمایہ کاری نہیں کی جاسکتی جب تک اس سے منافع حاصل نہ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ایک فنکاروں کے علاوہ پاکستانی فنکاروں کوزیادہ بڑے بجٹ کی فلموں اورمعروف فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن اس کے باوجود پاکستانی فنکاروں نے اپنے منفرد کام سے ثابت کیا کہ وہ ہرحال میں اچھا کام کرسکتے ہیں۔ بہت سے فنکاروں کے ساتھ ایسا بھی کیا گیا کہ ان کام فلمبندکرنے کے بعد جان بوجھ کرکاٹ دیا گیا اس کی ایک بڑی وجہ تویہ بھی تھی کہ اگروہ کام بڑی اسکرین پردکھا دیا جاتا تو پبلک بھارت کے ”سپراسٹارز“ کااسٹارڈم متاثر ہوتا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمینٹ) پاکستان میں بہترین اداکاری کے بعد بالی ووڈ میں فلم ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان پاک بھارت حالات میں کشیدگی کے باعث بھارت میں اپنی نئی فلم “رئیس” کی پروموشن نہیں کرسکتی ہیں لیکن انہوں نے خود ہی فلم کی پروموشن شروع کردی ہے۔

بالی ووڈ میں ہدایتکارراہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “رئیس” کی پروموشن تیزی سے جاری ہے، فلم کی پروموشن پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ مرکزی کردارادا کرنے والے کنگ شا ہ رخ خان بھی کررہے ہیں لیکن بھارت میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے باعث ماہرہ خان اپنی نئی آنے والی فلم “رئیس” کی پروموشن کے لیے بھارت نہیں جاسکی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) گزشتہ سال کے اختتام پر بالی و وڈ کے نواب سیف علی خان اور اور بیگم کرینہ کپور کے گھر ننھے تیمور کی آمد کے ساتھ ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دونوں خوبصورت سا بیٹا پا کر نہایت خوش ہیں،بھارت میں تیمور علی خان پٹودی کے نا م کو لے کر کافی پیروپیگنڈا کیا گیا لیکن سیف نے سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس حوالے سے کوئی بیان جا ری نہیں کیا۔

حال ہی میں سیف علی خان کی بہن اور تیمور کی پھوپھی سوہا علی خان نے ایک اسکیچ سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے۔اسکیچ ہو بہو تیمور جیسا ہے ،جسے دیکھ کر سیفینا کے مداح بہت خوش ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) اداکار امیتابھ بچن فلم ”پیڈ مین“ میں مختصر مگر اہم کردار نبھائیں گے۔ فلم میں اداکار اکشے کمار مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی پروڈیوسر اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ہوں گی، فلم کی عکس بندی کا آغاز جلد ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) بالی وڈ فلموں کے پرڈیوسر ارباز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کے حوالے سے ایک تازہ بیان دے کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر وا لی ہے،کہتے ہیں کہ ملائیکہ سے عظیم رشتہ قائم ہے۔

بھارت کی معروف فلمی جوڑی ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے گزشتہ سال ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اطلاعات تھیں کہ دونوں نے طلاق لینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے، تاہم ارباز خان نے اپنے ایک حالیہ بیان سے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر وا لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان نے کہا ہے کہ صرف علیحدہ رہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اور ملائیکہ نے ایک دوسرے کی مساوات کو نظر انداز کر دیا ہے۔ پچھلے سال ہم دونوں نے بہت دوستانہ انداز سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ ہم دونوں کا ایک بچہ ہے، اس وجہ سے میرے اور ملائیکہ کے درمیان ایک عظیم رشتہ قائم ہے۔

ارباز خان نے بتایا کہ میرے اور ملائیکہ کے اوپر کچھ ذمہ داریاں ہیں، جو صرف اسی صورت ادا ہو سکتی ہیں جب ہم دونوں کے درمیان ماحول بہت سازگار اور نارمل ہو۔ ہم دونوں بالغ ہیں اور اس صورتحال کو اچھی طرح ہینڈل کر سکتے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اوم پوری کی پراسرار موت نے پاکستانی فنکاروں کوبھی ہلا کررکھ دیا ہے۔ کسی نے ان کی موت پاکستان سے محبت اور چاہت کو قراردیا ہے توکسی نے اس حوالے سے تحقیقات بھارتی حکومت آلہ کار پولیس سے نہیں بلکہ کسی بین الاقوامی تحقیقاتی کمپنی سے کروانے کی خواہش ظاہرکردی ہے۔

اداکار نیئراعجاز نے کہا کہ اوم پوری ایک بہترین اداکارتھے۔ ان کی فنی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ان کی لازوال اداکاری نے کئی فلموں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یادگاربنا دیا۔ ان کی موت پردنیا بھرمیں ان کے چاہنے والے افسردہ تھے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ اورملے جلے بیانات نے اس کیس کوایک نئی سمت موڑ دیا ہے۔ اس کی تحقیقات اعلیٰ پیمانے پرہونی چاہیے تاکہ ان کے چاہنے والوں کے سامنے حقائق آسکیں۔

اداکارہ ماہ نورنے کہا کہ اوم پوری صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک کی فلموں اوردیگرپروجیکٹس میں کام کرنے والے ورسٹائل اداکارتھے۔ ان کواگرسوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے تواس کے پیچھے کام کرنے والوں کوسامنے لایا جائے۔ ان کا ایک بیان انتہا پسند ہندوو¿ں کواتنا چبھا کہ ان کو” مہان سے شیطان “ بنادیا گیا۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) بالی ووڈ اداکارکرن سنگھ گرورسوشل میڈیا پراپنی اہلیہ اوراداکارہ بپاشا باسو کے لیے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہی رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے اس بار الگ ہی انداز میں انہیں پیار بھرا پیغام دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارکرن سنگھ گرورآج کل آسٹریلیا میں اہلیہ بپاشا باسوکے ساتھ چھٹیاں گزاررہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی اوربپاشا باسوکی کچھ تصویریں شئیرکیں اوربپاشا کے لیے محبت بھرا پیغام بھی دیا۔

اداکارنے لکھا کہ میں ایسی لڑکی سے اپنی زندگی میں کبھی نہیں ملا جو اتنا محظوظ کرنے والی، پرجوش اورخوبصورت ہو، بپاشا بالکل میرا ایک خواب پورا ہونے کے مانند ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمینٹ) ہالی ووڈ اداکارہ میرل اسٹریپ بھی امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پھٹ پڑیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔لاس اینجلس میں دنیائے فلم کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈز گولڈن گلوب کی تقریب میں اداکارہ میرل اسٹریپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی ایک پرفارمنس نے ان کے دل پر بہت اثر ڈالا اور اس لئے نہیں وہ بہت اچھی تھی بلکہ بہت اس لئے کہ وہ بہت بری تھی۔

یہ پرفارمنس تھی امریکا کی سب سے طاقتور اور قابل احترام کرسی پر بیٹھنے والے شخص کی، جس نے ایک معذور رپورٹر کی نقل اتاری۔ انہوں نے ایسے شخص کی نقالی کی جو طاقت اور اثر و رسوخ میں ان سے بہت پیچھے ہے۔ کسی طاقتور کی ایسی حرکت کا معاشرے پر بہت برا اثر ہوتا ہے اور لوگوں کو کمزوروں کی بے عزتی کا حق مل جاتا ہے۔

میرل اسٹریپ کا کہنا تھا کہ تذلیل سے تذلیل اور تشدد سے تشدد جنم لیتا ہے۔ آپ کسی کی عزت نہیں کریں گے تو کوئی آپ کی بھی عزت نہیں کرے گا۔ ہالی ووڈ کی فلمی صنعت غیر ملکیوں اور باہر سے آنے والے افراد کی وجہ سے مضبوط ہے۔ اگر آپ ان سب کو باہر نکال دیں گے تو آپ کے پاس فٹ بال اور مارشل آرٹ دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا اور یہ فن نہیں ہیں۔

 
 
Page 3 of 8