ھفتہ, 04 مئی 2024


ایوننگ پروگرام میں داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم کراچی) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایوننگ پروگرام میں بیچلرز/ ماسٹرز میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں اورپوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفکیٹ کورسز اور ڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2017ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں09تا11جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔

داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 1700/= روپے کے عوض(صبح9تا شام4بجے) تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے جبکہ شام 4تا 6بجے تک یوبی ایل یونیورسٹی کیمپس برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment