ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) جوڈیشل کمیشن میں اسحاق خاکوانی پہلے گواہ کے طور پر پیش کئے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کل پنجاب حکام کو طلب کرنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل کمیشن میں سب سے پہلے ی معاملہ زیر غور تھا کہ سماعت میں گواہ کون ہوگا جس کے بعد مسلم لیگ نون کے وکیل شاہد حامد نے تحریک انصاف کا بیان  حلفی اور دستاویزات کا معاملہ اٹھایا ۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آج اور کل پیش ہونے والے گواہوں سے سیاسی جماعتیں ایک ہی پیشی میں سوال کر سکتی ہیں گواہوں کو دوبارہ پیش نہیں کیا جائے گا انکا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صرف شہادتیں جمع کی جائینگی ۔ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو شخص دستاویزات فراہم کریگا اس کو گواہوں میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ جبکہ اس مرحلے میں وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جو شخص دستاویزات کو ثابت کریگا وہ ہی گواہ کہلائے گا ،ایم کیو ایم کے وکیل حشمت کا کہنا تھا کہ انہوں نے گواہوں کی ایک فہرست دی ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس بات کا فیصلہ الیکشن کمییشن کریگا کہ کون گواہ بنے گا اور کوئی نہیں بنے گا ۔ انتخابات دوہزار تیرہ میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے جاری کردہ سوالنامے پر مسلم لیگ ن نے جواب جمع کرادیا اور پی ٹی آئی کے دھاندلی سے متعلق الزامات مسترد کردیئے۔ن لیگ کا کہنا تھا کہ منظم دھاندلی کے الزام پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوتا ہے، الزام ثابت کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو ضابطہ فوجداری کے تحت شواہد فراہم کرنا ہونگے، ہر حلقے میں اٹھاون ہزار ووٹوں کا فرق ہو تب جا کر دھاندلی کا الزام ثابت ہوگا۔ن لیگ نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ بشریٰ اعتزاز حلقہ این اے این ایک سو چوبیس اور عمران خان این اے ایک سو بائیس کے ریکارڈ کا معائنہ پہلے ہی کراچکے ہیں دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی دھاندلی کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا اور دھاندلی ثابت کرنے کی ذمہ داری کمیشن پر چھوڑ دی ہے، پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے پینسٹھ حلقے کھولنے کی تجویز دی ہے

یمز ٹی وی (صحت)  دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو راتوں رات دولت مند بننے کی خواہش رکھتے ہیں مگر اس خواہش کی تکمیل کے لیے ہاتھ پاؤں ہلانا اور محنت مشقت کرنا انھیں گوارا نہیں۔ یہ کاہل اور سست الوجود لوگ چاہتے ہیں کہ بیٹھے بٹھائے انھیں اتنی دولت مل جائے کہ زندگی بھر کچھ نہ کرنا پڑے۔ شائد ایسے ہی لوگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ناسا نے ملازمت کا اشتہار جاری کیا ہے۔امریکی خلائی ایجنسی نے منتخب لوگوں کو 18000 ڈالر دینے کی پیش کش کی ہے۔ اس پُرکشش معاوضے کے عوض انھیں کوئی کام نہیں کرنا ہوگا، بس بستر پرلیٹے رہنا ہوگا! اس طرح یہ ان لوگوں کے لیے آئیڈیل جاب ہے جو ہاتھ پاؤں کو زحمت دیے بغیر پیسا کمانا چاہتے ہیں۔ناسا کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق اسے ایک تحقیقی پروجیکٹ کے لیے ایسے امیدواروں کی ضرورت ہے جو 70 دن تک مسلسل بستر پر لیٹے رہ سکیں۔ ان لوگوں کو قریباً ڈھائی ماہ بستر پر گزارنے ہوں گے۔ اس دوران وہ سیدھے لیٹے رہیں گے انھیں کروٹ تک لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فطری ضروریات کی تکمیل بھی وہ اسی حالت میں رہتے ہوئے کریں گے۔ناسا کا یہ تحقیقی منصوبہ دراصل ایک بڑے ریسرچ پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کے تحت ارضی مدار میں خلابازوں کو درپیش مختلف مشکلات اور مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کشش ثقل سے آزاد ہوجانے کے بعد بعض خلانوردوںکے پٹھے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیںِ، کچھ کو دل کی تکلیف ہوجاتی ہے، کچھ کے جوڑ ہِل جاتے ہیں۔ 70 روز پر مشتمل تحقیق کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ ان مسائل سے خلابازوں کو بچانے میں ورزش کس قدر مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ناسا کے مطابق تحقیق کے لیے منتخب ہونے والے امیدوار ابتدائی دو ہفتے تک بستر پر سیدھے لیٹے ہوئے ہی ٹانگوں کو اکڑوں بیٹھنے کی حالت میں لائیں گے، پھر وہ لیٹے لیٹے ہی سائیکل چلائیں گے، اور اسی حالت میں رہتے ہوئے پیدل چلیں گے۔ بقیہ عرصے کے دوران وہ اس طرح لیٹے رہیں گے کہ ان کی گردن اور سَر تکیے پر قدرے پیچھے کی جانب جھکا ہوا ہوگا اور ٹانگیں فضا میں بُلند ہوں گی۔ وہ اپنی نیند بھی اسی حالت میں رہتے ہوئے پوری کریں گے۔ اس تحقیق کے نتائج سے سائنس داں، خلابازوں کے لیے ورزش کی افادیت جانچیں گے۔ آپ بھی اس تحقیق کا حصہ بن سکتے ہیں بس اس کے لیے آپ کو امریکی شہریت لینی پڑے گی۔خلابازوں اور خلائی مشنوں کے حوالے سے، ماضی میں بھی زمین پر مختلف دل چسپ تجربات کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ مثلاً 2007ء سے 2011ء کے درمیان یورپی اور روسی خلائی ایجنسیوں نے مریخ کے سفر کے دوران خلابازوں پر ہونے والے جسمانی اور نفسیاتی کی جانچ کے لیے تجربات کیے۔ ان تجربات کے دوران رضاکاروں کو 520 دنوں تک ایک نمونہ خلائی جہاز میں بند رکھا گیا۔ اس دوران ان کی جسمانی اور نفسیاتی کیفیات پر مسلسل نگاہ رکھی گئی ۔۔

ایمز ٹی وی (صحت) ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ پر بہت کم پیسے خرچ کر کے بیماریوں کے علاج پر خرچ ہونے والے بہت سارے پیسوں سے وقت اور محنت سے بچا جا سکتا ہے اور ساری کی ساری آبادی کو صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔۔جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو بیماری کے ساتھ ساتھ اسے مختلف قسم کے اخراجات بھی ستانے لگتے ہیں۔ ڈاکٹر کی فیس، لیب ٹیسٹس کا خرچہ، اسپتال میں داخل کر لیا جائے تو وہاں رہنے کا خرچہ، آپریشن کرنا پڑ جائے تو وہ خرچہ۔۔۔ پھر، آئی سی یو اور وینٹیلیٹر کی نوبت آجائے تو مزید خرچہ۔۔ اور ہاں، دوائیوں کا خرچہ الگ ہوجاتا ہے۔بقول شخصے: مریض مرض سے اور گھر والے خرچ سے مر جاتے ہیں۔عالمی اداراہ صحت کے مطابق صحت عامہ ایک مرض یا ایک مریض نہیں بلکہ پوری آبادی کی صحت کو بہتر بنانے، انھیں بیماریوں سے بچانے اور ان کی زندگی کو دراز کرانے کی کوشش کرتی ہے اور یہ ہی اس کی اہمیت ہے۔

 

ایمز ٹی وی(تعلیم)  پروفیسر ڈاکٹر احسان احمد گذشتہ 17 برسوں سے جیمز میڈیسن یونیورسٹی میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر احسان احمد 70 کی دہائی میں پاکستان سے امریکہ بغرض تعلیم گئے تھے۔اکنامکس جیسے مشکل مضمون میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد وہ 1983ء میں ریاست ورجینیا میں جیمز میڈیسن یونیورسٹی سے وابستہ ہوئے۔۔۔ اور گذشتہ 17 برسوں سے جیمز میڈیسن یونیورسٹی میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر احسان کہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلیمی نظام میں فرق واضح ہے ۔پاکستان کے پاس بے شمار ٹیلنٹ ہے، مگر اس ٹیلنٹ کو ایک سمت دینے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر احسان کے مطابق، پاکستان میں سب کے لیے یکساں تعلیمی نظام مہیا کرنے اور اسے جدید دنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن ہونا بظاہر دشوار دکھائی دیتا ہے۔۔۔

ایمز ٹی وی (سائنس) ماہرین کو خدشہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت اسمارٹ فونز اور ’سیٹ نیوو‘ جیسے آلات پر دستیاب نقشوں پر اتنا زیادہ انحصار کرنا شروع ہوگئے ہیں کہ اب نقشہ بینی کی روایتی مہارت کے ترک ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ہماری جو نسلیں پروان چڑھ رہی ہیں ان کا انحصار نئی ٹیکنالوجی پر اس قدر زیادہ ہوگیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور سیٹ نیووز سے نکلنے والے سنگلز ہی ان کے لیے معلومات کا واحد ذریعہ بن چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق امریکی حکام نے ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلس کے نواح میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں سے متعلق منعقد ہونے والی کانفرنس کے باہر فائرنگ کرنے والے دو افراد میں سے ایک کی شناخت ظاہر کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ پہلے بھی دہشت گردی کے شبہے میں زیرِ تفتیش رہ چکے ہیں،عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں حملہ آوروں میں سے ایک جن کا نام ایلٹن سمپسن تھا ان سے سنہ 2006 میں بھی تفتیش ہوئی تھی اور 2010 میں ان پر صومالیہ جانے کے منصوبے پر غلط بیانی کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا

ایمز ٹی وی (تعلیم) نئی تحقیق کا نتیجہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری قلیل مدت کی یادوں کو طویل مدتی یاداشت میں تبدیل کرنےکا نظام اس وقت زیادہ موثر طریقے سےکام کرتا ہےجب ایک شخص سو رہا ہوتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ حافظے کا نظام رات میں اس لیے زیادہ موثر طریقے سے کام کرتا ہے کیونکہ اس وقت دماغ پر سکون ہوتا ہے جس کی وجہ سے نیورانز (عصبی خلیات) کے درمیان تعلقات قائم ہوتے ہیں اور دماغ نیند میں اسے دہراتا ہے جو وہ دن بھر سیکھتا ہے۔.

 

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یونان میں ایتھنزکی ایک جیل کورے ڈلاس میں جھگڑے کے نتیجے میں2پاکستانی ہلاک ہو گئےاور21 افرادزخمی ہوئے ہیں،جن میں 8 کی حالت نازک ہے، جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں وزارت انصاف کے عہدے دار کا کہنا ہے اتوار کو رات کے کھانے کے فورا بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے تو البانیہ اور عرب نژاد قیدیوں کا پاکستانیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، کورے ڈلاس، یونان کی سب سے بڑی جیل ہے ، جہاں دو ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جو 6 ونگز میں رکھے گئے ہیں