ھفتہ, 04 مئی 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق فرینکفرٹ میں ہائی اسکول کے آخری سال کا طالب علم ریا‌ضی میں کافی کمزور تھا، طالب علم کے باپ نے اپنے بیٹے کے سالانہ امتحان کے وقت اسکول میں نصابی امور کے ڈائریکٹر کو 500 یورو کی رقم پیش کرتے ہوئے اس سے گزارش کی تھی کہ اس کے بیٹے کو ریاضی کے امتحان میں ہر حال میں پاس کردیا جائے، اسکول کے ڈائریکٹر نے اس بات کی اطلاع محکمہ تعلیم کو اطلاع کر دی اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ مقامی عدالت نے رشوت دینے کی کوشش کرنے والے شخص 5ہزار 400 یورو جرمانہ کردیا

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر فوٹو جرنلسٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے سیکیورٹی انچارج عبدالرحمان الطوبائشی کو نوکری سے برطرف کردیا ہے

ایمز ٹٰ وی (صحت)  دنیا کی بڑی آبادی بے خوابی کی شکار ہے اور ایسے افراد رات بھر کر کروٹیں بدلنے کے بجائے نشہ آور ادویات لینے پر مجبور ہوتے ہیں تاکہ وہ چین کی نیند سو سکیں تاہم ماہرین نے ان دواؤں کو جسم کے تمام عضو کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور ان کے لیے ایک ایسا طریقہ متعارف کرادیا ہے جس سے وہ صرف ایک منٹ میں نیند کی آغوش میں جاسکتے ہیں۔

امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے متعارف کرائے گئے طریقے سے کوئی بھی شخص صرف 60 سیکنڈ  میں نیند کی آغوش میں جاسکتا ہے اور اس کے لیے کسی نسخے اور دواؤں کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ سائنسدانوں کی جانب سے اس طریقے کو 4، 7 اور 8 سانس کی مشقیں کہا گیا ہے جسے انسان کے اعصابی نظام کے لیے قدرتی سکون آور دوا کہا جارہا ہے جب کہ ان مشقوں کے لیے کسی قسم کے سامان کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

سائنسدانوں کےمطابق ان مشقوں کے لیے سب سے پہلے طریقے میں منہ کے ذریعے پوری سانس ایک زوردار آواز کے ساتھ خارج کریں، دوسرے مرحلے میں منہ بند کرکے ناک کے ذریعے دھیرے دھیرے سانس لیں اور ذہن میں چار تک گنتی گنتے ہوئے سانس لیتے رہیں اس کے بعد سانس روک کر رکھیں اور 7 تک گنتی گنیں اور یہ مدت پوری کرنے کے بعد منہ کے ذریعے پوری سانس خارج کردیں اور دوبارہ وہی تیز آواز نکالیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل میں خیال رہے کہ ناک کے ذریعے آہستہ سے سانس لیں اور منہ کے ذریعے زوردار آواز کے ساتھ سانس باہر خارج کریں جب کہ اس پورے عمل میں زبان کی نوک ایک ہی پوزیشن میں رکھیں اور اس عمل کو 3 مرتبہ دوہرائیں۔

ماہرین کے مطابق یہ طریقہ قدیم ہندی تکنیک ’’پرانایاما‘‘ سے لیا گیا ہے جو قابل عمل ہے اس عمل سے پھیپھڑوں میں آکسیجن اچھی طرح بھر جاتی ہے جو آپ کے اندر سکون کو بڑھاتی ہے اور آپ کے اعصاب کو آرام دے کر نیند لاتی ہے۔  ماہرین کے نزدیک اس عمل سے چند ہفتوں بعد لوگ اس کے ماہر ہوجاتے ہیں اور ایک منٹ میں بھی نیند لاسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ امیدوار ووٹرز کو خوش رکھنے کیلئے ہر قسم کا جتن کر رہے ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس کے سربراہ نک کلیگ مہم کے سلسلے میں کارڈف ساوتھ ویلز کے علاقے میں ایک ایشیائی ریسٹورنٹ جا پہنچے۔ جہاں انہوں نے کچن میں جا کر کھانا پکایا اور ایشیائی ووٹرز کے ساتھ مل کر کھایا

ایمز ٹٰی وی (شوبز)  ممبئی کی ایک عدالت نے 12 سال پرانے ’ہٹ اینڈ رن‘ معاملے میں اداکار سلمان خان کو غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دے دیا ہے جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں انھیں زیادہ سے زیادہ دس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے اور عدالت میں سلمان خان کی سزا کے معاملے پر بحث جاری ہے۔ 

    سلمان خان پر الزام ہے کہ انھوں نے سنہ 2002 میں سڑک کے کنارے سونے والے پانچ افراد پر گاڑی چڑھا دی تھی جن میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

سلمان خان اس الزام سے انکار کرتے آئے ہیں تاہم جمعرات کو عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سلمان خان ہی نشے کی حالت میں وہ گاڑی چلا رہے تھے اور ان پر عائد تمام الزامات درست ثابت ہوئے ہیں.

سلمان خان فیصلہ سننے کے لیے عدالت میں موجود تھے اور سیشن جج ڈي ڈبلیو دیش پانڈے نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’گاڑی آپ ہی چلا رہے تھے۔ یہ ناممکن ہے کہ سٹیرنگ وہیل کے پیچھے آپ کا ڈرائیور تھا۔‘

جج نے جس وقت فیصلہ سنایا اس وقت سلمان کٹہرے میں کھڑے تھے اور فیصلہ سننے کے بعد وہ بالکل بجھ سے گئے۔

سلمان خان نے عدالت کے احاطے میں ہی خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکہ نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے چار رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر مجموعی طور پر دو کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے،ان چار رہنماؤں میں سے ایک طارق الحارزی ہیں جن کی خود کش بمباروں کے سربراہ کے طور پر شناخت کی جاتی ہے، دوسرے رہنما ابو محمد الادانی ہیں جن کے بارے میں معلومات پر انعام کا اعلان کیا گيا ہے۔ ابو محمد دولت اسلامیہ کے باضابطہ ترجمان ہیں،امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’دولت اسلامیہ اجتماعی پھانسی، قتل عام، ظالمانہ کارروائیوں، غارت گری، ریپ اور بچوں کے قتل کے لیے ذمہ دار ہے، خیال رہے کہ جہادی گروپ دولت اسلامیہ نے مشرقی شام اور شمالی عراق کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں ’خلافت‘ کے قیام کا اعلان کر رکھا ہے

ایمز ٹی وی (کھیل) امریکی ریاست نیواڈا میں فلپائنی باکسر مینی پیكاؤ کے خلاف دو دعوے دائر کیےگئے ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ باکسر نے اپنے کندھے کے زخم کو چھپا کر’بدیانتی‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔

اگر یہ ثابت ہو گیا کہ مینی پیكاؤ نے اپنے زخم کو مکمل طور پر سمجھتے ہوئے ھپایا تو وہ دھوکہ دہی کے جرم میں ایک سے چار برس تک جیل بھی جا سکتے ہیں اور ان پر پانچ ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

مینی پیكاؤ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سے پوائنٹ پر میچ ہار گئے تھے۔ اس میچ کو صدی کا سب سے مہنگا مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔

نیواڈا ایتھلیٹک کمیشن (این اے سی) نے مینی پیكاؤ کو ’بدیانت‘ گردانتے ہوئے کہا کہ چھتیس سالہ مینی پیكاؤ نے مقابلے سے پہلے بھرے جانے والے فارم پر اپنے کسی زخم کا ذکر نہیں کیا تھا۔

البتہ فلپائنی باکسر اور اس کے پروموٹر کا موقف ہے کہ پیكاؤ نے مقابلے کی تیاری کے دوران آنے والے زخم کے بارے میں امریکی کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (یوایس اے ڈے اے) کو مطلع کیا تھا اور ایجنسی کے ڈاکٹر کی منظوری سے زخم کا علاج بھی جاری رکھا۔

امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں باکسنگ کے اہم مقابلے کو ’فائٹ آف دا سنچری‘ یعنی صدی کے سب سے بڑے مقابلے میں فلائیڈ مے ویدر فاتح قرار پائے تھے۔

یہ مقابلہ دنیا کے سب سے امیر قرار دیے جانے والے امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر اور فلپائن کے میني پیكاؤ کے درمیان تھا جسے عالمی باکسنگ کی 125 سالہ تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ کہا گیا ہے۔

12 راؤنڈ کے اختتام پر مے ویدر نے اس ’فائٹ آف دا سنچری‘ میں فلپائن کے پیکاؤ کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے دی۔

ججوں نے مے ویدر کو 110-118، 112-116 اور 112-116 سے فاتح قرار دیا۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق گذشتہ 50 سال سے زیادہ کے عرصے کے دوران پہلی بار امریکہ اور کیوبا کے درمیان فیری سروس شروع کی جا رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس سنہ 1960 میں اس وقت معطل ہو گئی تھی جب امریکہ نے کیوبا پر تجارتی پابندیاں عائد کی تھی، لیکن گذشتہ سال دسمبر میں واشنگٹن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا اعلان کیا،اس کے بعد امریکی حکومت نے کیوبا سے پابندی ہٹا لی ہے اور کئی فیری کمپنیوں کا کہنا ہے انھیں لائسنس جاری کیا گیا ہے

ایمز ٹی وی (کھیل) : پاکستان کے میدانوں میں عالمی کرکٹ کے دروازے پھر سے کھلنے والے ہیں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے چار رکنی وفد لاہور پہنچ گیا۔

زمبابوے کی چار رکنی سیکیورٹی ٹیم میں ساؤتھ افریقی سیکورٹی کنسلٹنٹ، کرکٹ آپریشن زمبابوے السٹر کیمبل اور آئی سی سی کے سیکیورٹی ممبرز شامل ہیں۔

سیکیورٹی وفد کو قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کروایا جائے گا۔ دورے میں پی سی بی حکام سیکورٹی سے متعلق ٹیم کو بریفنگ دیں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اُنیس سے اکتیس مئی تک طے ہے۔۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے قائد حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کے جنگجو شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرِپیکار النصرہ فرنٹ کو نشانہ بنائیں گے،حسن نصر اللہ کے مطابق حزب اللہ ان سنّی جنگجوؤں پر قالعمون کے سرحدی علاقے میں حملے کرے گی تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کارروائیاں کب کی جائیں گی، ان کا کہنا ہے کہ شام کی مسلح باغی قوتیں جو کہ سرحد پار لبنان میں حزب اللہ کو بھی وقتاً فوقتاً نشانہ بناتی رہی ہیں، ایک ’ناقابلِ قبول خطرہ‘ ہیں، حزب اللہ شام کی موجودہ حکومت کی حامی ہے اور وہاں جاری خانہ جنگی میں اس کے سینکڑوں جنگجو صدر بشار الاسد کی حامی افواج کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں