ھفتہ, 04 مئی 2024

ایمزٹی وی ﴿ایجوکی‍شن﴾ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف پنجاب موجودہ سال کے لئے، BS (آنرز) کمپیوٹر سائنس، BS (آنرز) الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ کومنعقد کرنے جا رہی ہے۔ خواهشمند طلباء 13جولائی 2015 تک اس ٹیسٹ کے لئے درخواست فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکه یونیورسٹی NTS کی زیرنگرانی 25جولائی 2015 پر مخصوص کورس سطح کے لئے داخلہ ٹیسٹ کاانعقادکرے گی۔

آن لائن درخواست فارم NTS کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں. طلباء NTS ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتےهیں.

 

http://nts.org.pk/Test&Products/Announced/042015/ITUniversity_April2015/ITUniversity_April2015.php

ایمزٹی وی ﴿ایجوکی‍شن﴾ قومی اساتذہ ڈیٹا بیس (این ٹی ڈی) تعلیمی اداروں اور ممکنہ اساتذہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ضروری پروگرام ہے۔ NTS نےاب فخر سے ملک کے سب سے معروف تعلیمی اداروں کے تعاون سے قومی اساتذہ کی ڈیٹا بیس (این ٹی ڈی) کا اعلان کر دیاهے. قومی اساتذہ ڈیٹا بیس صلاحیت کے ساتھ ساتھ قومی سطح پرموجود فیکلٹی، درس و تدریس کے لئے ایک معیاری بھرتی کا امتحان ہے. این ٹی ڈی پروگرام این ٹی ڈی ایسوسی ایٹس کے ساتھ ساتھ قابل اساتذہ کوبھی تعریفی خدمات پیش کررھی ہے. NTS سالانہ مختلف دورانیوں میں این ٹی ڈی کی ٹیسٹ کاانعقادکرتارهتاهے.

حالیه NTS نےاس ٹیسٹ کے لئے ایک اشتہار شائع کیا ہے. دلچسپی رکھنے والے امیدواراپنی درخواستیں18مئی 2015 تک جمع کرا سکتے ہیں. رجسٹریشن فارم NTS کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہو جائے گا جبکہ NTS این ٹی ڈی ٹیسٹ14 جون 2015 کو منعقد ہو گی. -

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) شخصیت اور مستقبل کی اعلیٰ آمدنی کے درمیان تعلق کےحوالے سے شائع ہونے والے ایک نئے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے اسکول میں زیادہ دوست بناتے ہیں اور زیادہ ملنسار ہوتے ہیں وہ مستقبل میں اعلیٰ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔

رائل اکنامک سوسائٹی کی سالانہ کانفرنس میں رواں ہفتے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق جن بچوں کے ثانوی اسکول میں دوستوں کی تعداد زیادہ تھی، وہ بعد کی زندگی میں اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ آمدنی کا لطف اٹھا رہے تھے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نتیجہ ایسے بچوں پر اور بھی زیادہ واضح تھا، جو نوجوانی میں لوگوں کے فیورٹ یا ہر دلعزیز کہلائے جاتے تھے۔

تحقیق کا عنوان ثانوی اسکول نیٹ ورکنگ کے اثرات اور آمدنی تھا۔ جس میں اسکولوں کے ذریعے بالغ زندگی میں ان کی قسمت کا تجزیہ کرنے کے لیے، امریکی جائزے ایڈ ہیلتھ کے اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا۔ اس سروے میں بچوں کے اسکول کے دوستوں کی معلومات بھی شامل تھیں۔

سسیکس یونیورسٹی کی تحقیق کا نتیجہ بتاتا ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں بچوں کی سماجی میل ملاپ کے ہنر کی ترقی کے لیے زیادہ توجہ دینی چاہیئے مثلاً سماجی سرگرمیوں اور اسکول کلب کے ذریعے بچوں میں ملنساری کو فروغ دیا جائے۔ تجزیہ کاروں نے لکھا کہ جو نوجوان معاشی طور پر زیادہ مستحکم نہیں ہیں انھیں غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے سماجی مہارت کو ترقی دینی چاہیئے۔

تحقیق سے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے لکھا کہ اعلیٰ معاوضہ کی ملازمتوں کے لیے ذہانت، یاداشت اور استدلال جیسے عوامل کا ہونا بہت ضروری ہے لیکن دوسرے عوامل مثلاً سماجی برتاؤ اور شخصیت کا سحر انگیز ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) وزیر اعظم نواز شریف کے بیرونی ملک اثاثوں کے خلاف دائر کردہ 26 سال پرانی درخواست کی سماعت کیلئے ہائی کورٹ کی جانب سے لارجر بینک تشکیل دیدیا گیا ۔چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد نے نواز شریف کے خلاف 26 سال قبل دائر کردہ بیرونی ملک اثاثوں کے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا عدالت عالیہ کے لارجر بینک میں جسٹس فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں تمام جسٹس صاحبات 8 مئی کو اس کیس کی سماعت کرینگے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے خلاف بیرونی ملک اثاثوں کی درخواست 296 سال قبل دائر کی گئی تھی 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ڈچ یونیورسٹیوں کے ضرورت مند طالب علموں کو مفت رہائشی منصوبہ کی پیشکش ہوئی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ نوجوانوں کو اپنا کچھ وقت نرسنگ ہوم میں بزرگوں کے ساتھ گزارنا ہوگا۔ بزرگوں کی دیکھ بھال کے ادارے کی جانب سے ضرورت مند طالب علموں کو یونیورسٹی کے آس پاس مہنگی رہائش کے اخراجات بچانے کے علاوہ مفت کھانے پینے کی سہولتیں بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

تاہم اس سہولت سے صرف ایسے طالب علم فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیےکچھ وقت دینے کا وعدہ کریں گے اور نرسنگ ہوم میں ایک اچھے پڑوسی ہونے کے ناطے بزرگوں کا خیال رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو ہیو مینٹاس ریٹائر منٹ ہاوسز میں بزرگوں کے ساتھ مہینے میں کم از کم 30 گھنٹے گزارنے ہوں گے جس کے بدلے نرسنگ ہوم میں ان کی مفت رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ الطاف حسین کے بیان کے خلاف قومی اسمبلی میں ہم قرارداد پیش کرینگے ۔ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الطاف حسین نے اپنے بیان میں پاک فوج کےخلاف جو کچھ کہا اس کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش ہونی چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا بھارتی خفیہ ادارے "را" سے مدد طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الطاف حسین کے خلاف کاروائی کی جائے انکے بیانات ملک میں تنازعات کا باعث بن رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور تمام کارکن   الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرینگے جبکہ انہوں برطانیہ حکام کو ہدایت دی  کہ وہ اپنے شہری کے خلاف کاروائی کریں۔