ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ڈچ یونیورسٹیوں کے ضرورت مند طالب علموں کو مفت رہائشی منصوبہ کی پیشکش ہوئی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ نوجوانوں کو اپنا کچھ وقت نرسنگ ہوم میں بزرگوں کے ساتھ گزارنا ہوگا۔ بزرگوں کی دیکھ بھال کے ادارے کی جانب سے ضرورت مند طالب علموں کو یونیورسٹی کے آس پاس مہنگی رہائش کے اخراجات بچانے کے علاوہ مفت کھانے پینے کی سہولتیں بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

تاہم اس سہولت سے صرف ایسے طالب علم فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیےکچھ وقت دینے کا وعدہ کریں گے اور نرسنگ ہوم میں ایک اچھے پڑوسی ہونے کے ناطے بزرگوں کا خیال رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو ہیو مینٹاس ریٹائر منٹ ہاوسز میں بزرگوں کے ساتھ مہینے میں کم از کم 30 گھنٹے گزارنے ہوں گے جس کے بدلے نرسنگ ہوم میں ان کی مفت رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ الطاف حسین کے بیان کے خلاف قومی اسمبلی میں ہم قرارداد پیش کرینگے ۔ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الطاف حسین نے اپنے بیان میں پاک فوج کےخلاف جو کچھ کہا اس کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش ہونی چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا بھارتی خفیہ ادارے "را" سے مدد طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الطاف حسین کے خلاف کاروائی کی جائے انکے بیانات ملک میں تنازعات کا باعث بن رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور تمام کارکن   الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرینگے جبکہ انہوں برطانیہ حکام کو ہدایت دی  کہ وہ اپنے شہری کے خلاف کاروائی کریں۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکی فوج کی نگرانی میں ہونے والی بے چین شیر‘ نامی ان سالانہ مشقوں میں مختلف ممالک کی بری، بحری اورفضائی افواج کے 10ہزار سے زائداہلکار شریک ہیں۔ یہ مشقیں 2 ہفتے جاری رہیں گی۔ مشقوں میں اردن، امریکا، پاکستان، فرانس، اٹلی اورکئی عرب ممالک کی فوجیں شریک ہیں۔ اس دوران اردن کے صحرائی علاقے میں انسداددہشت گردی اور سرحدی سیکیورٹی بہتربنانے کی مشقیں کی جائیں گی،

واضح رہے کہ یہ مشقیں ایک ایسے وقت کی جارہی ہیں جب ایک جانب امریکاکی قیادت میں اتحادی افواج داعش کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں اوردوسرا اتحادسعودی سربراہی میں

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق بچوں کے حقوق کیلیے سرگرم عالمی تنظیم ’’سیودا چلڈرن‘‘ کی مقامی ترجمان جیووانا ڈی بینی ڈیٹونے بتایا کہ قریباً 194بچ جانے والے تارکین وطن سسلی کے ساحل پورٹ آف کٹانیا تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اورانھوں نے اپنے ساتھ سفرپر روانہ ہونے والے 40 تارکین وطن کی ہلاکت کی خبردی ہے۔ ان 240تارکین وطن کاتعلق افریقی ممالک گھانا، سینیگال، آئیوری کوسٹ اور مالی سے ہے۔ جیووانا ڈی بینی ڈیٹونے مزید بتایاکہ اتوارکو سورج کی تیزحدت کے سبب تارکین وطن کی یہ ربربوٹ دھماکے سے پھٹ گئی تھی۔ کشتی میں سے جب ہوانکلی اوراس میں پنکچر ہوا تواس پر 137مسافر تھے

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق فرینکفرٹ میں ہائی اسکول کے آخری سال کا طالب علم ریا‌ضی میں کافی کمزور تھا، طالب علم کے باپ نے اپنے بیٹے کے سالانہ امتحان کے وقت اسکول میں نصابی امور کے ڈائریکٹر کو 500 یورو کی رقم پیش کرتے ہوئے اس سے گزارش کی تھی کہ اس کے بیٹے کو ریاضی کے امتحان میں ہر حال میں پاس کردیا جائے، اسکول کے ڈائریکٹر نے اس بات کی اطلاع محکمہ تعلیم کو اطلاع کر دی اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ مقامی عدالت نے رشوت دینے کی کوشش کرنے والے شخص 5ہزار 400 یورو جرمانہ کردیا

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر فوٹو جرنلسٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے سیکیورٹی انچارج عبدالرحمان الطوبائشی کو نوکری سے برطرف کردیا ہے

ایمز ٹٰ وی (صحت)  دنیا کی بڑی آبادی بے خوابی کی شکار ہے اور ایسے افراد رات بھر کر کروٹیں بدلنے کے بجائے نشہ آور ادویات لینے پر مجبور ہوتے ہیں تاکہ وہ چین کی نیند سو سکیں تاہم ماہرین نے ان دواؤں کو جسم کے تمام عضو کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور ان کے لیے ایک ایسا طریقہ متعارف کرادیا ہے جس سے وہ صرف ایک منٹ میں نیند کی آغوش میں جاسکتے ہیں۔

امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے متعارف کرائے گئے طریقے سے کوئی بھی شخص صرف 60 سیکنڈ  میں نیند کی آغوش میں جاسکتا ہے اور اس کے لیے کسی نسخے اور دواؤں کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ سائنسدانوں کی جانب سے اس طریقے کو 4، 7 اور 8 سانس کی مشقیں کہا گیا ہے جسے انسان کے اعصابی نظام کے لیے قدرتی سکون آور دوا کہا جارہا ہے جب کہ ان مشقوں کے لیے کسی قسم کے سامان کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

سائنسدانوں کےمطابق ان مشقوں کے لیے سب سے پہلے طریقے میں منہ کے ذریعے پوری سانس ایک زوردار آواز کے ساتھ خارج کریں، دوسرے مرحلے میں منہ بند کرکے ناک کے ذریعے دھیرے دھیرے سانس لیں اور ذہن میں چار تک گنتی گنتے ہوئے سانس لیتے رہیں اس کے بعد سانس روک کر رکھیں اور 7 تک گنتی گنیں اور یہ مدت پوری کرنے کے بعد منہ کے ذریعے پوری سانس خارج کردیں اور دوبارہ وہی تیز آواز نکالیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل میں خیال رہے کہ ناک کے ذریعے آہستہ سے سانس لیں اور منہ کے ذریعے زوردار آواز کے ساتھ سانس باہر خارج کریں جب کہ اس پورے عمل میں زبان کی نوک ایک ہی پوزیشن میں رکھیں اور اس عمل کو 3 مرتبہ دوہرائیں۔

ماہرین کے مطابق یہ طریقہ قدیم ہندی تکنیک ’’پرانایاما‘‘ سے لیا گیا ہے جو قابل عمل ہے اس عمل سے پھیپھڑوں میں آکسیجن اچھی طرح بھر جاتی ہے جو آپ کے اندر سکون کو بڑھاتی ہے اور آپ کے اعصاب کو آرام دے کر نیند لاتی ہے۔  ماہرین کے نزدیک اس عمل سے چند ہفتوں بعد لوگ اس کے ماہر ہوجاتے ہیں اور ایک منٹ میں بھی نیند لاسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ امیدوار ووٹرز کو خوش رکھنے کیلئے ہر قسم کا جتن کر رہے ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس کے سربراہ نک کلیگ مہم کے سلسلے میں کارڈف ساوتھ ویلز کے علاقے میں ایک ایشیائی ریسٹورنٹ جا پہنچے۔ جہاں انہوں نے کچن میں جا کر کھانا پکایا اور ایشیائی ووٹرز کے ساتھ مل کر کھایا