بدھ, 15 مئی 2024

ممبئی: ورلڈکپ جتوانے والےآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انڈین پریمئیر لیگ 2024 میں ابتک فروخت ہونے والے دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو 20.40 بھارتی کروڑ (یعنی امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا۔

اس سے قبل سال 2023 میں انگلینڈ کے سیم کرن کو پنجاب کنگز نےبھارتی 18.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
آسٹریلوی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ مرکوز کرنے کیلئے گزشتہ برس آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سال 2020 میں انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول کو راجھستان رائلز نے آئی پی ایل ڈرافٹ کے دوران 7.4 کروڑ بھارتی روپے میں خرید کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم نے آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ کو 6.8 کروڑ روپے میں خریدا۔

انگلینڈ کے ہیری بروکس کو ڈہلی کیپیٹلز نے 4 کروڑ میں خریدا گیا، ابتک اسٹیو اسمتھ، ریلی روسو جیسے جارح مزاج بلےبازوں کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے کوئی دلچسپی نہیں دیکھائی

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے گزشتہ روز اسلام آباد ماڈل اسکول ایف سکس تھری کا دورہ کیا اور اسکول میں مہیا کی گئی سہولیات اور تعلیمی معیار کو بڑھانے کیلئے مقامی کمیونٹی کی جانب سے کی جانے والی قابل ذکر کو ششوں کو سراہا۔

اس موقع پرا سپیشل سیکرٹری محی الدین وانی نے انہیں اسکول کے مختلف کلاس رومز، کمپیوٹر لیبز، لیبارٹریز، فرنیچر اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے 20 سرکاری پرائمری اسکولوں کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا، ادھر بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام عربی زبان کے فروغ میں اداروں اور افراد کا کردار کے موضوع پر کانفرنس سے بھی انہوں نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے یمن کے سفیر محمد مظہر العشبی ، قائم مقام صدر جامعہ ڈاکٹرعبدالرحمن، کلیہ عربی کے ڈین ڈاکٹر فضل اللہ، ڈاکٹر حبیب الر حمن عاصم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 سے 31 دسمبرتک رہے گی 

 جبکہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے29 فروری 2024ء تک تعطیلات ہوں گی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا

ٹی 20 قیادت شاہین آفریدی کریں گے
اسکواڈ میں ابرار احمد،عامر جمال، عباس آفریدی،بابر اعظم،فخرزمان اسکواڈکاحصہ ہونگے۔

پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے 3 وکٹ کیپرزجن میں اعظم خان،محمد رضوان،حسیب اللہ کوشامل کیا گیا ہے

جبکہ فاسٹ بالر حارث رئوف، زمان خان،اسامہ میر،سائم ایوب،صاحبزادہ فرحان,محمد نواز،محمد وسیم جونیئر،افتخار احمدٹیم اسکواڈ بھی کاحصہ ہیں

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہونے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو آرام کیلئے مزید 2 ہفتے درکار ہیں، وہ اپنا ری ہیب جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو بھی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آرام کروایا گیا ہے۔

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے آئیکون ایوارڈز 2023 میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

محب مرزا کو معاشرے میں تعلیم کے حصول کے لیے آگاہی پیدا کرنے والی ڈرامہ سیریل رضیہ کے کردار ’سلیم‘کے لیے ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023 کے پہلے ایڈیشن میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر ایوارڈ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا میری ڈرامہ سیریل ’رضیہ‘ کو 8 ایوارڈز سے نوازا گیا، شکر گزار ہوں کہ میرے کام کو سراہا گیا۔

محب مرزا نے ایوارڈ شو کے ججوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھی اداکارہ مومل کے کام کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آپ کی پرفارمنس کے بغیر سلیم نامکمل تھا، تقریب میں آپ کی کمی کو بہت محسوس کیا۔

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ ’پاکستان اکیڈمی آف سائینسز‘ سندھ چیپٹر کے سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسررضا شاہ بلا مقابلہ پاکستان اکیڈمی آف سائینسز‘ سندھ چیپٹر کے سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر رضا شاہ کا تحقیقی میدان نینو میڈیسن اور سپرامالیکولر کیمسٹری ہے، انھوں نے چھ کتابیں تصنیف کی ہیں جبکہ چار کتابوں کی تدوین بھی کی ہے، ان کے حصے میں اس کے ساتھ ساتھ کتب میں12ابواب جبکہ1700امپیکٹ فیکٹر کے ساتھ460ریسرچ آرٹکل بھی شامل ہیں۔ ان کے یو ایس پیٹنٹ کی تعداد3ہے۔ ان کی نگرانی اور نائب نگرانی میں34اسکالرز ے پی ایچ ڈی جبکہ44نے ایم ایس اور ایم فل کیا ہے۔

خیبرپختونخواہ کی حکومت نے انھیں2019سب سے نمایاں سائینسدان قرار دیا تھا، ان کو2015ء میں ’تمغہئ امتیاز‘بھی عطا ہوا ہے۔انھیں مختلف ادوار میں ڈاکٹر عطاالرحمن گولڈ میڈل، ڈاکٹر ریاض الدین گولڈ میڈیل اور ڈاکٹر عبدالسلام ایوارڈ بھی مل چکا ہے،2017ء میں ان کی ایک کتاب کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی جانب سے بہترین کتاب ہونے کا عزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ پروفیسر رضا شاہ ملکی اور غیر ملکی اکیڈمی آف سائینسزاور اداروں ک رکن بھی رہے ہیں، جبکہ پاکستان انٹر نیشنل کیسمٹری اولمپیارڈ ٹیم کے2008ء سے اتالیق ہیں۔

کویڈ کے زمانے میں سینوفارم کمپنی کی ویکسین کے ٹرائل ان ہی کی زیرِ نگرانی ہوئے تھے۔ دوسری جانب شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل اور ادویاتی اور بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری پر قائم یونیسکو چیئر کے نگراں (چیئر ہولڈر) پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے بھی پروفیسررضا شاہ کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

کراچی میں جاری 18 ویں عالمی کتب میلہ 2023ء کےتیسرےروز نگراں صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے دورہ کیا۔

اس موقع پرنگراں صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ کاکہناتھا کہ کتاب ہماری شناخت ہے کتابوں کا کلچر دنیا سے ختم ہو جائے تو دنیا سے تہذیب ختم ہو جائے گی، کاغذ مہنگا ہو نے سے کتابیں مہنگی ہو رہی ہیں گذشتہ2سال میں کاغذ 4گنا مہنگا ہو گیا اس لئے وفاقی حکومت کودرآمدی کاغذ پر سبسڈی دینی چاہیے ۔

۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ عالمی کتب میلے میں لوگوں کا جمع غفیر موجود ہے اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ موبائل کے دور میں بھی کتب کی اہمیت ختم نہیں ہوئی اور نہ ہوسکتی ہے۔

اس موقع پرپاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیر خالد اورکنوینر کے۔ آئی۔ بی۔ ایف وقار متین بھی موجود تھے ،نمائش کے تیسرے دن جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،معراج الہدی صدیقی ،ایم کیو ایم کی سینئر رہنما نسرین جلیل اور دیگر اہم سماجی و ادبی شخصیات نے شرکت کی

کراچی انٹرنیشنل کتب میلے کی انتظامیہ اور پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے کتاب سے محبت کرنے والے اور علم کے پیاسوں کے لیے اتنا اچھا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے سال میں صرف پانچ دن ہوتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ پورے سال کتب میلہ جاری رہے ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کتب اتنی مہنگی ہوچکی ہیں کہ 90فیصد عام آدمی تک کتب کی رسائی ممکن نہیں رہی ۔ حکو مت کو چاہیے کہ پبلیشرز کو کاغذ پر سبسیڈی دینی چاہیے تاکہ عام آدمی تک کتب پہنچ سکے۔ بعد ازاں احمد شاہ نے کتب میں مختلف اسٹال کا دورہ کیا خصوصی طور پر آنکھوں سے محروم افراد کے لگائے گئے اسٹال پر گئے اور اُن کے مسائل دریافت کئے اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنادیا۔

سعود شکیل ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، قومی کرکٹر نے یہ سنگ میل پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔

سعود شکیل نے کیرئیر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

مڈل آرڈر بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125، اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں، سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 28 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔

کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 صرف پاکستان میں ہی میچز کھیلنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ دنوں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے امارات کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین خالد زورانی سے بھی ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کا ذکر نہیں ہوا، البتہ یو اے ای نے پاکستان کو اپنے غیرمشروط تعاون کا یقین دلا دیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری ،مارچ میں ہونا ہے،اب تک صرف پاکستان میں ہی میچز کو ذہن میں رکھ کر پلان بنایا گیا ہے، گوکہ بھارتی ٹیم کے دورے کا کوئی امکان نہیں لگتا لیکن اس حوالے سے کوئی فیصلہ وقت آنے پر ہی ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایسی صورتحال میں یو اے ای میں چند میچز کا انعقاد خارج از امکان نہیں لیکن اضافی اخراجات آئی سی سی کو ہی برداشت کرنا پڑیں گے،ایسی صورتحال میں ٹورنامنٹ کا فارمیٹ بھی بدلنا پڑے گا۔

مئی میں آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلرڈائس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا مگر مسئلہ حل نہیں ہو پایا تھا، پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ اگر کسی ملک نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو یکطرفہ فیصلے سے گریز کرتے ہوئے کسی آزادانہ سیکیورٹی ایجنسی سے صورتحال کا جائزہ لینا ہوگا،آئی سی سی نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے دورے سے انکار پر پی سی بی نے رواں برس ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کا سری لنکا میں انعقاد کیا تھا، صرف چار میچز ہی ملک میں ہو سکے تھے۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی، ہائر ایجوکیشن کمیشن، انسٹی ٹیوٹ آف انجئنیرز پاکستان، ورچوئیل ریلیٹی سینٹر، نیورو کمپیوٹیشنل لیب کے اشتراک سے دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد شعبہ سول انجئینرنگ کے تحت محمود عالم آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

کانفرنس کے پیٹرن اِن چیف شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، ورچوئیل ریئلٹی، لیزر اسکینگ اور ڈرون کے ذریعے انفرااسٹکچر سسٹم کی ہیلتھ مانیٹرنگ اور ان سے متعلق فیصلہ سازی کی جائے گی۔

اس موقعے پر پاکستان کی جانب سے چین میں مقیم سائنس کونسلر برائے ٹیکنیکل افیئرز خان محمد وزیر نے پیغام دیتے ہوئے تعمیرات و میننٹس اور سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کانفرنس کے کی نوٹ اسپیکر ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز کے ڈاکٹر نوید انور، چئیرمین آئی پی انجینئر سہیل بشیر، معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈین سی پی ایل پروفیسر ڈاکٹر اسد الرحمان اور فوکل پرسن/کو چئیر کانفرنس ڈاکٹر فرخ عارف کا کہنا تھا کہ تعمیراتی ٹیکنالوجی سے مراد کسی پروجیکٹ کے تعمیراتی مرحلے کے دوران استعمال ہونے والے جدید آلات، مشینری اور سافٹ ویئر وغیرہ کا مجموعہ ہے، جوکہ تعمیر کے طریقوں کو بہتر بناتا ہے۔

کانفرنس میں ٹیکنیکل سیشن ہوئے۔آسٹریلیا، اسپین، اٹلی، ترکیہ، امریکہ سمیت ملکی ماہرین نے تعمیرات و ٹیکنالوجی کے موضوع پر 28 پیپرز پڑھے۔ اختتامی سیشن میں چئیرمین سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار سانگی، امریکہ کے اسکول آف کنسٹرکشن اینڈ ڈیزائن سے آئی کی نوٹ اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر مہمت ایمرے سمیت دیگر ماہرین نے مثالیں دیں کہ اسمارٹ مشینری، لیزر اسکینگ، خودکار روبوٹس، ڈرون، ورچوئل رئیلٹی، فائیوجی اورانٹرنیٹ آف تھنگز، یہ سبھی تعمیراتی صنعت کو بہتر بنانے، کارکردگی کو بڑھانے میں معاون ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں ٹیکنالوجی کی مدد سے تعمیراتی کارکردگی کاموازنہ کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی تعمیراتی و مینٹنس منصوبوں کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔ کانفرنس سیکریٹری ڈاکٹر شمسن فرید نے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔

Page 16 of 2978