پیر, 29 اپریل 2024

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے ٹی20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف 5 میچز کی ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انجری کے شکار میٹ ہنری بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، مارک چیپمین، میٹ ہینری، فن ایلن، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنےشامل ہیں

جبکہ ڈیرل مچل، گلین فلپس، بین سیئرز،مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی ٹم سیفرٹ اور ایش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کیخلاف اہم سیریز کیلئے کیوی ٹیم پر کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوںٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز پر مشتمل میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ا پنا نام ریکارڈ بُک میں درج کروالیا۔

سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کیخلاف آل راؤنڈر عامرجمال نے پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 ٍچھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔

عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 10+ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستان کرکٹر بن گئے ہیں۔ نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50+ اسکور اور 5+ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی پلئیر بھی ہیں

اس سے قبل قومی ٹیم کے دو سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں

سڈنی : آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔

سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 26 اور سعود شکیل 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان آغا 53، ساجد خان 15 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

نویں وکٹ کی شراکت میں عامر جمال اور میر حمزہ نے 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔ عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جبکہ جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلے روز محض ایک اوور بیٹنگ کرسکی۔

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی سفر کے 160 برس مکمل ہونے پر فاؤنڈرز ڈے تقریب منعقد کی گئی۔

تاریخی ادارے نے 1864 میں اندرون لاہور حویلی دھیان سنگھ میں آنکھ کھولی،9 طلبا کے ساتھ تعلیمی سفر شروع کرنےوالے اس تعلیمی ادارے میں اس وقت 15 ہزار سے زائد طلبازیر تعلیم ہیں۔

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر احمد عدنان اور سابق وی سی پروفیسر حسن امیر شاہ نے بھی شرکت کی۔

اس پرُوقار تقریب میںسابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے کہا ایسے اداروں کے ساتھ تجربے نہیں کرنے چاہیے، جو اس ادارے کی روایات کو نقصان پہنچائے گا۔

وائس چانسلر پروفیسر احمد عدنان نے کہا بگڑے ہوئے سسٹم کو ٹھیک کرنا آسان نہیں، بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، طلبا کے ہاسٹل چارجز اور فیس کم کر دی، طلبا سے جو زیادہ ٹیوشن فیس لی گئی، اس کو اگلے سمسٹر میں ایڈجسٹ کریں گے ۔

اولڈ راوین ڈاکٹر فرید ملک نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے مختلف کلاسز کو آن لائن کر دیا۔ بی ایس پہلے سمسٹر ، ایف اے، ایف ایس سی کی کلاسز بھی آن لائن ہو نگی۔

لاہور: لاہور کالج فاروومین یونیورسٹی نےانٹرمیڈیٹ کے طلباوطالبات کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق بی ایس اور دیگر کلاسز معمول کے مطابق آج سے شروع ہوجائیں گی جبکہ بارہویں جماعت تک تعطیلات جاری رہیں گی۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر امام الحق کی جگہ نوجوان صائم ایوب ڈیبیو کریں گے جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ ساجد خان کو موقع دیا گیا ہے۔

اسکواڈ میںاوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 

کراچیـ : جامعہ کراچی اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔

جامعہ کراچی کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر سیدہ حورالعین اور سندھ ہیلتھ کیئر کی جانب سے ڈاکٹر سید احمد رضاکاظمی نے دستخط کئے

کراچی: جامعہ کراچی نے داخلہ ٹیسٹ اور اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلہ فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق مختلف شعبہ جات میں بی ایس(مارننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای، بی ایڈ(آنرز) اور اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں جن میں بی ایس فرسٹ اور بی ایس تھرڈ ایئر کے داخلے شامل ہیں کی داخلہ فیسیں 08 جنوری 2024 ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

لاہور: ورچوئل یونیورسٹی کا13واں کانووکیشن لاہور کیمپس میں منعقد ہوا۔

جلسہ تقسیم ِ اسنادمیں خزاں 2020، خزاں وبہار 2021 اور بہار 2022 کے سمسٹرز کےدوران کل 22,762طلبا ایسوسی ایٹ ڈگری ، بی ایڈ، دو سالہ بیچلرز،4 سالہ بیچلرز، ماسٹرز اور ایم ایس کے ایوارڈ کے اہل ہوئے، ان میں سے 4977ڈگریاں کانووکیشن میں دی گئیں، جن میں بیچلرز کے 2311، ماسٹرزکے2550اور ایم ایس /ایم فل کے 116طلبا شامل تھے،13ویں کانووکیشن میں کے مہمانِ خصوصی یونیورسٹی کے سابق ریکٹر جناب تاجدار عالم تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کاکہنا تھا کپ یہ دور مصنوعی ذہانت کا دوور ہے جو طلبا اس ٹیکنالوجی سے دور رہیں گے وہ بہت مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) اور حصہ اول (Repeaters) کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء میں شریک ہونے کے اہل اور خواہشمند امیدواروں کو امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے بروزبدھ 3 جنوری 2024ء سے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) تمام گروپس کے طلبا و طالبات اپنے امتحانی فارم 3 جنوری 2024 ء سے 16فروری 2024ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کے سائنس، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امیدوار اپنے امتحانی فارم 3100 روپے فیس کے ساتھ بروز بدھ 3جنوری سے بروز پیر 29جنوری 2024ء تک اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

Page 11 of 2977