منگل, 14 مئی 2024

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ سالانہ امتحانات 2021 کے (پکا) ٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئر مین سید شرف علی شاہ کے مطابق طلباء وطالبات کے ٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جارہے ہیں تمام اپنے اسکولوں سے ہی ٹیفکیٹ حاصل کر سکیںگے۔

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے یا سینئر اساتذہ کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن سےرصبح 30 : 9 بجے سے سہ پہر 1 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 9:30 سے سہ پہر 12:00 بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر و ٹیسٹ کپتان سعود شکیل نے آسٹریلیا کےخلاف میلبرن ٹیسٹ میں انجری کے شکار خرم شہزاد کے متبادل کا عندیہ دیدیا۔

میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ فاسٹ بولر حسن علی اور میر حمزہ کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے متبادل کھلاڑی کے طور پر پلئینگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

میلبرن کی پچ کا ذکر کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے، یہاں کی پچ ایشیائی کنڈیشنز کے مطابق باؤنس کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں، دعا ہے خرم شہزاد جلد صحتیاب ہوکر واپس ٹیم میں جگہ بنائیں۔

سان فرانسسکو: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس” کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس(ٹوئٹر) کے صارفین کسی پوسٹ کو دیکھنا چاہیں تو کلک کرنے پر پوسٹ دکھائی نہ دینے کا پیغام یا سادہ صفحہ دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا صفحات پر ہیش ٹیگ ٹوئٹر ڈاؤن بھی ٹرینڈ کررہا ہے جس پر صارفین اپنے تجربات شئیر کررہے ہیں۔ ایکس کے ڈاؤن ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

لاہور: ٹی20 ورلڈکپ کا افتتاحی میچ 178 سال پرانی یاد تازہ کرے گا، 1844 میں تاریخ کا اولین انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ آئندہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، شیڈول کا اعلان رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حیران کن طور پر افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا سمیت فیورٹس میں شامل کوئی ٹیم ایکشن میں نہیں ہوگی۔

پہلا میچ امریکا اور کینیڈا کے مابین ہوگا، اس انوکھے فیصلے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا اولین مقابلہ بھی انھیں دونوں ٹیموں کے مابین 1844 میں مین ہیٹن میں ہوا تھا، اس 3 روزہ میچ میں کینیڈا نے 23 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلا ٹیسٹ میچ اس کے 33 سال بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا نے کھیلا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ میں شریک 20 ٹیموں میں سے 10 اپنا پہلا میچ امریکا، باقی ویسٹ انڈیز میں کھیلیں گی، ٹیکساس، فلوریڈا اور نیویارک میزبان ہوں گے۔ سپر 8 مرحلہ، سیمی فائنلز اور فائنل ویسٹ انڈیز میں شیڈول کیے جائیں گے۔

بھارت کے 3 میچز امریکا میں ہونے ہیں، ان میں سے پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ لانگ آئی لینڈ میں بنائے جانے والے عارضی اسٹیڈیم پر ہوگا، براڈ کاسٹرز کی درخواست پر بھارت کے مقابلے صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ ایشیائی ناظرین کی بڑی تعداد انھیں دیکھ سکے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز میں میچز ایسی اینٹی گووا، سینٹ لوشیا اور بارباڈوس میں رکھے گئے ہیں، یہ تمام جزائر اپنے تفریحی مقامات اور سیروسیاحت کیلیے مشہور ہیں۔
یاد رہے کہ آخری ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں ہوا تھا، آسٹریلیا میں منعقدہ ایونٹ کی ٹرافی انگلینڈ نے قبضے میں کی تھی، پاکستان کو فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کا 10 واں دو روزہ کانووکیشن کل سے منعقد ہوگا۔

کانووکیشن کی صدارت گورنرپنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا محمد بلیغ الرحمن کریں گے۔

کانووکیشن کے پہلے روز چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد بھی بطور مہمانِ اعزاز شریک ہوں گےجبکہ کانووکیشن کے دوسرے روز چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور تیسرے روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر ضیاء الحق قیوم مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

سرگودھا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب کے کانووکیشن کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجووکیشن اسلام آباد کے تحت پہلی بار خصوصی بچوں کے لئے اسپورٹس گالا کااہتمام کیاگیا۔

اسپورٹس گالا میں اسپیشل بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لے کرصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اسپورٹس گالامیں بڑی تعدا دمیں خصوصی بچوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نےفیڈرل بورڈ کے اس اقدام کو سراہااس موقع پر انہوں نے یونیورسٹیز کی سطح پر اسپیشل بچوں کے لئے کھیلوں کے مقابلےکے انعقاد کے لئے تعاون کا وعدہ کیا

اس موقع پرچیئرمین فیڈرل بورڈقیصر عالم نے اسپیشل بچوں کو کھیلوں اور تعلیمی دونوں مواقع فراہم کرنے کااعادہ کیا

کھیلوں کےاختتام پر پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں میڈل تقسیم کئے۔

 

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم ایس سی (آنرز)، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کاآغاز کردیا۔

ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر ے مطابق انٹری ٹیسٹ کےلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 27دسمبر ہے جبکہ ٹیسٹ کاانعقاد 30سمبر کوکیا جائےگا۔

زرعی یونیورسٹی کے مین کمیپس فیصل آباد، سب کیمپسز ٹوبہ ٹیک سنگھ، بورے والا وہاڑی اور دیپالپور اوکاڑہ کیمپس میں داخلے کی خواہش مند طلبہ 27دسمبر تک آن لائن درخواستیں جمع کروائیں، انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ 9سے15 جنوری تک اپنے داخلہ درخواست جمع کروائیں گے ۔

ویب ڈیسک: کلاؤڈ فلیئرنے رواں سال سب زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹس کی فہرست جاری کردی۔

لاؤڈ فلیئر کی 2023 کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں ایک بار پھر گوگل نے نمبرون پوزیشن حاصل کی ہے۔

گوگل کے بعد فیس بک کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جبکہ تیسرے پر ایپل نے قبضہ جمایا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں ایپل اور ٹک ٹا2ک مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

اس سال مزید تنزلی کے بعد ٹک ٹاک کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔

مائیکرو سافٹ 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر یوٹیوب کے حصے میں آیا۔

7 ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹاگرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں پر آئی کلاؤڈ سائٹ رہی۔

جہاں تک 2023 کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس کی بات ہے تو یہاں فیس بک نمبرون پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔

انسٹاگرام تیسرے، ایکس یا ٹوئٹر چوتھے جبکہ اسنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی۔

سابق کپتان بابراعظم نےآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی بیٹر شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران بھارتی بیٹر نے بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم وہ زیادہ بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم 824 پوائنٹس کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ تیسری اور چوتھی پوزیشنز پر بھی بھارتی بلےبازوں کا قبضہ ہے۔

ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ روہت شرما 754 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ فخر زمان 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے۔

نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ نوجوان فاسٹ بولر سے متعلق مزید تفصیلات جاری کرے گا۔
پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔

قبل ازیں پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل ابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی شکایت پر اسپنر کو میدان سے باہر جانا پڑا تھا، میڈیکل ٹیم اسپنر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا بعدازاں انکا ایم آر آئی اسکین کرایا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ابرار احمد میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہبلیٹیشن جاری ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ وہ میلبرن ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

Page 15 of 2978