اتوار, 19 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔
تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سیکورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
کھلاڑیوں کیلئے4 ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو سیکورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مختلف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائے گا۔
میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری، لائٹر ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم / /کراچی) جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیویٹ سال اول ،دوئم اور سال اول دوئم باہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں100/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 3مارچ تک توسیع کردی گئی ہے جس کے مطابق بی کام سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4500/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 7800/= روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2010 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کی ٹکٹیں آن لائن بھی دستیاب ہیں جبکہ وسیم اکرم اوروقار یونس سمیت کئی انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت بھی ہو گئے، سروس چارجز شامل ہونے کی وجہ سے ٹکٹ مزید مہنگے ہو گئے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت رات گئے شروع کر دی، آن لائن ٹکٹیں ڈالرز میں دستیاب ہیں ، سروس چارجز شامل کرنے سے ٹکٹ مزید مہنگے ہو گئے،یعنی 12 ہزار کا ٹکٹ اب 12840 روپے ،8 ہزار والا 8560 جبکہ 4ہزار والا ٹکٹ 4280 روپے میں مل رہا ہے ۔
وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے آن لائن ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ، اسی طرح کم مالیت یعنی 4280 روپےوالے اسٹینڈز امتیاز احمد ، حنیف محمد،سعید احمد ، ماجد خان ، انضمام الحق ، قائد اور نذر انکلوژرز کے چند سو ٹکٹ بکیں ہیں ۔
12840 مالیت والے عمران خان اور فضل محمود جبکہ 8560 روپے مالیت والے میانداد، قادر ، کارداراور راجہ انکلوژرز کے ابھی ٹکٹس دستیاب ہیں ۔
پی سی بی نے آن لائن ٹکٹوں کی ویب سائٹ پر قذافی اسٹیدیم کا نام ہی بدل ڈالا اور شارجہ اور دبئی کی طرح اسے بھی لاہور انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم قرار دے دیا ۔
 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے 6 افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 4مجرموں کی 12،12مرتبہ سزائے موت ختم کرتے ہوئے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ ذاتی مفاد کے تنازع میں قتل پر دہشت گردی کی دفعات عائد نہیں ہوتیں۔
جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 12،12مرتبہ سزائے موت پانے والے مجرم ارشد، فیاض، بوٹا اور لیاقت کی اپیلوں پر سماعت کی، مجرموں کی طرف سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پلاٹ کے تنازع پر مجرموں نے اعجاز احمد سمیت 6 افراد کو قتل کیا، ذاتی مفاد کے تنازع پر قتل میں دہشت گردی کی دفعہ نہیں عائد ہو سکتی ، اس حوالے سے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے واضح ہیں، عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے مزید موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مرکزی ملزم منیر احمد اور فریاد کو بری کر دیا لیکن بریت کی اسی بنیاد کے باوجود باقی شریک 4مجرموںکو موت کی سزا سنا دی گئی، پراسکیوشن اور مدعیان کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ 6 افراد کو قتل کیا گیا ہے، مجرموں کے ساتھ رحم کا سلوک نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد چاروں مجرموں کی 12،12مرتبہ سزائے موت ختم کرتے ہوئے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیاہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں نوازنے بہت مشکل کنڈیشن میں بولنگ کی ، جیت کا کریڈٹ محمدنوازکو دینا چاہیے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ نمی کی وجہ سے بال بہت گیلی تھی ۔نوا ز سے کہا کہ یہی ہیرو بننے کا وقت ہے،بہت چھکے لگ چکے ،اعتماد سے بال کرانا۔ ان کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(گجرات) سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرکے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گجرات میں کارروائی کے دوران 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،اسماعیل خلیل اور زبیر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دونوں گجرات میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،قبضے سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
لاہور ڈیفنس دھماکے میں تباہ ہونے والی بلڈنگ سے ایک ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر ہر کسی کے پیروں تلے واقعی زمین نکل جائے گی ایسا انکشاف کہ حکومتی جھوٹ کا پول کھل گیا

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں اور پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹس بینک آف پنجاب سے ملنا شروع ہو گئی ہیں ۔
زرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹ فروخت کرنے کیلئے بینک آف پنجاب کو اجازت نامہ جاری کر دیا ۔ بینک آف پنجاب کی 15برانچوں پر آج شام 5بجے تک ٹکٹ ملیں گی ، ٹکٹ کا حصول اصل شناختی کارڈ دکھانے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد برانچز کے باہر شائقین کرکٹ کا رش لگ چکا ہے اور انتظامیہ نے شائقین کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی نفری کو طلب کر لیا ہے تاہم جب شائقین نے ٹکٹ حاصل کر لیا ہے انکا جذبہ دیدنی ہے ۔ فائنل میچ کی تمام آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں اور اب بینک میں ٹکٹس کی خریداری کیلئے بھی صرف آج شام 5 بجے کا وقت دیا گیا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) نیب ریفرنسز سے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف سمیت شریف خاندان کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ کے روبرو چیلنج کر دیا گیاہے،شہری محمود اختر نقوی نے شریف خاندان کی بریت کے خلاف دائر اس آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کو اتفاق فاﺅنڈری ریفرنسز سے بری کیا تاہم چیرمین نیب قمرالزمان نے قانون کے منافی شریف خاندان کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہیں کی۔
درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ شریف خاندان کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہ کر کے چیئرمین نیب نے اپنی بدنیتی ثابت کی۔ اس کے علاوہ ریکارڈ کے مطابق شریف خاندان تاحال نیشنل بینک کے قرضوں کا ڈیفالٹر ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان کی نیب ریفرنسز سے بریت کا تفصیلی ریکارڈ طلب کیا جائے اور ہائیکورٹ ازخود شریف خاندان کی بریت کے خلاف مقدمات کی سماعت کرے

 

 

ایمز ٹی وی(برسلز) انسانی حقوق کوملک کا اندرونی معاملہ قراردے کر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے یورپی پالیمانی وفد سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے انسانی حقوق کوملک کا اندرونی معاملہ قراردیا،یورپی یونین کاوفدبھارت کادورہ مختصرکرکے واپس آگیا،بھارتی وزیراعظم مودی نے یورپی وفدسے ملاقات نہیں کی ہے،بھارت نے یورپی رکن پارلیمنٹ امجد بشیرپرسفری پابندی عائد کررکھی ہے، امجد بشیرسفری پابندی کی وجہ سے بھارت نہیں جاسکے، یورپی وفد میں رکن پارلیمنٹ امجد بشیربھی شامل تھے،جنھیں بھارت جانا تھا۔
امجد بشیرنے فارن ریلیشن کمیٹی میں بھارتی پابندی کا معاملہ اٹھایاہے۔
واضح رہے بھارت میں اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر یورپ سمیت دنیا بھر میں اضطراب پایا جاتا ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی بھارتی رویے اور اقدامات کی مذمت کرچکی ہیں،یورپی وفد کا دورہ بھارت بھی اسی کی کڑی تھا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) معروف بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کی وجہ عمران خان کے اس بیان کو قرار دیا ہے جس میں انہوں نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے لاہور آنے سے معذرت کر لی ۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان اس وقت غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور جانے پر راضی کرنے پر مصروف ہیں تاکہ اگر ان کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے تو انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لاہور میں یادگار میچ ہو سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ ”جب عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ فائنل میچ لاہور میں کرانا پاگل پن ہے تو میں کیسے لاہور جا سکتا ہوں۔“ واضح رہے کہ عمران خان نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بند سڑکوں اور پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے حصار کے ساتھ میچ کرانے سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔