ھفتہ, 27 اپریل 2024


جامعہ کراچی نےداخلہ فیس جمع کروانےکی تاریخ میں توسیع کردی

کراچی: جامعہ کراچی نے داخلہ ٹیسٹ اور اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلہ فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق مختلف شعبہ جات میں بی ایس(مارننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای، بی ایڈ(آنرز) اور اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں جن میں بی ایس فرسٹ اور بی ایس تھرڈ ایئر کے داخلے شامل ہیں کی داخلہ فیسیں 08 جنوری 2024 ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment