منگل, 23 اپریل 2024

لاہور: لاہورتعلیمی بورڈ نے نجی اسکولوں کی جانب سےمیٹرک امتحانات کا شیڈول بدلنےکا مطالبہ مسترد کردیا۔

کنٹرولر لاہور تعلیمی بورڈ عرفان احمد کا کہنا ہے کہ امتحانات مقررہ وقت یکم مارچ سے ہی شروع ہونگے۔ امتحانات کی ایک ماہ تاخیر کرنے سے پورا شیڈول متاثر ہوگا۔ طلبہ کےلئے گرمیوں میںامتحانات مشکل ہوجاتے ہیں۔

لاور بورڈ کامزید کہناتھا کہ اگر میڈیکل کے داخلے اگلے سال بھی موجود شیڈول کے مطابق ہوئے تو دوسرے سالانہ امتحانات داخلوں سے پہلے منعقد ہونگے۔

پاکستان نیٹ بال ٹیم نےہانگ کانگ کو شکست دے کرچیلنج کپ جیت لیا۔

پاکستان نے میزبان ٹیم کیخلاف چیلنج سیریز دو ۔ ایک سے جیت لی۔ پاکستان نے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 33-58 سے شکست دے کر چیلنج کپ اپنے نام کیا۔

پاکستان نے اس سے قبل پہلا میچ 39-63 سے جیتا تھا جبکہ پاکستان کو دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کی جانب سے تیسرے میچ میں محمد وسیم اکرم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد:ملک بھر میں رواں ماہ جنوری کے دوسرےہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کوسکون کا سانس ملے گا۔

16جنوری 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پیٹرول کی قیمت فروخت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں کوئی کمی متو قع نہیں ہے۔

ایک سینئر سرکاری افسر کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔

مذکورہ افسر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں کسی کمی کا ادارہ نہیں رکھتی۔

مذکورہ کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت 188.83سے کم ہو کر 185.54روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل 165.75سے کم ہو کر 164روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے دوسرے میچ میں خاتون فیلڈ امپائر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن بھی فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھا رہی ہیں یہ انکا دوسرا انٹرنیشنل میچ ہے۔

اس سے قبل خاتون امپائر نے سال 2023 میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ 5 میچوں پر مشتمل سیریز میں کیویز کو پاکستان کیخلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں 195 رنزکا ہدف دیدیا۔

ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، کیوی اوپنرز نے پاکستانی بالرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر کیویز کے اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بناکر عامر جمال کا شکار بنے۔

فن ایلن 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اسکے بعد ڈیرل مچل 17، گلین فلپس 13، مارک چیپ مین 4 اور ایڈم ملنے صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔

  پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتداء میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر کیویز کے ٹاپ آرڈر کا شکار کریں۔

اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 9 کے ترانے کے لیے سوشل میڈیا پر ووٹنگ شروع کردی۔

پی ایس ایل کے ترانے کی بات آئے تو شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں سب سے پہلے علی ظفر کا خیال آتا ہے کیونکہ اُنہوں نے اس ٹورنامنٹ کے تین سیزن کے ترانے گائے جوکہ بےحد مقبول ہوئے۔

اب علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے اُن کی رائے طلب کی ہے۔

علی ظفر نے اپنی پوسٹ میں شائقین کرکٹ سے سوال کیا کہ “آپ مجھے بتائیں کہ اگر میں نے پی ایس ایل 9 کا ترانہ گایا تو اس سے پی ایس ایل اور پی سی بی کے برانڈ کو فروغ ملے گا؟ تمام اسٹیک ہولڈرز کو زیادہ مالی فائدہ پہنچے گا؟ یا پھر کوئی دوسرا فائدہ ہوگا؟”

انہوںنے شائقین کی رائے طلب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ ایمانداری سے ووٹ دیں کہ کیا آپ واقعی میری آواز میں پی ایس ایل 9 کا ترانہ سُننا چاہتے ہیں؟، مجھ میں کوئی انا نہیں ہے اور نہ ہی مجھے آپ کے انتخاب سے کوئی اعتراض ہوگا کیونکہ میں طاقت کے عہدوں پر فائز چند افراد کے بجائے اپنی عام عوام کی حقیقی رائے اور ترجیحات جاننا چاہتا ہوں”۔

اُنہوں نے اپنی اگلی پوسٹ میں کہا کہ “میں اپنی پوسٹ کے حوالے سے بعد میں وضاحت پیش کروں گا، ابھی صرف آپ ووٹ دیں”۔

علی ظفر کی جانب سے رائے طلب کرنے پر شائقین کرکٹ نے یہی کہا کہ وہ علی ظفر کی آواز میں ہی پی ایس ایل 9 کا ترانہ سُننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

جامشورو: جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ سرکاری و نجی لا کالجز میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات 16 جنوری سے منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی نے کہا ہےکہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی لا کالجز میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے حصہ اول، دوم، سوم، چہارم وپنجم کے پہلے سیمسٹر 2023ء کے امتحانات 16 جنوری 2024ء سے منعقد کیے جائیں گے، جس کا تفصیلی شیڈول متعلقہ کالجز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچزپر مشتمل سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے کی۔

ٹی20 فارمیٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کے فرائص سرانجام دینے والے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ورک لوڈ کے سبب ٹیم مینجمنٹ کے کہنے پر آرام کیا، انجری سے بچنے کیلئے سڈنی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔

ٹیسٹ سیریز میں قوم کی توقعات کے مطابق رزلٹ نہیں دے سکے، بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، ہارنے پر زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہے۔
یاد رہےدونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

لاہور: یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےپنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ برائے سیشن 24-2023 امیدواروں اور کالجوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی۔

ہدایت کے مطابق ایسے امیدواران جن کی تعلیمی اسناد کی ابھی تک آئی بی سی سی سے تصدیق نہیں ہوئی ہے متعلقہ کالج ان امید واروں کو فی الحال داخل کریں گے تاہم ان امیدواروں کا داخلہ اس وقت تک عارضی رہے گا جب تک وہ اپنی تصدیق شدہ تعلیمی اسناد متعلقہ کالج میں جمع نہیں کرا دیتے ۔

جبکہ متعلقہ کالج ان امیدواروں کی تصدیق شد و تعلیمی اسناد ان کی رجسٹریشن کے وقت یونیورسٹی کے پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے۔ وہ امیدواران جو کسی بھی ناگریز وجہ سے اپنے کالج میں ذاتی طور پر جوائننگ نہیں دے سکتے ( مثال کے طور پر بیماری یا ملک سے باہر ہونے کے باعث ) ان کے والدین یا قریبی عزیز ان کی طرف سے کالج میں جوائننگ دے سکتے ہیں۔

تاہم متعلقہ کالج اپنے طور پر اس کی تصدیق کر یگا اور ان والدین یا قریبی عزیزوں سے ان کے شناختی کارڈ کی کاپی بھی وصول کرے گا۔ امیدواران کی سہولت کیلئے یو ایچ ایس کی ہیلپ لائن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فعال ہے۔

کراچی: ملک کی دو بڑی میڈیکل جامعات ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے ہیلتھ کیئر کے شعبے میں کام کرنے والی افرادی قوت کی تعلیم و تربیت کیلئے قائم بین الا قوامی غیر منافع بخش تنظیم ایسوسی ایشن آف ہیلتھ کیئر سے سمجھوتہ برائے مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔

جس کے نتیجے میں ملکی اور بین الا قوامی سطح پر مختصر اور طویل المیعاد ٹریننگ کے بعد مختلف ممالک کے طبی شعبوں کی ضرورت پوری کی جائے گی۔

سمجھوتے پر ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق اور جے ایس ایم یو کی جانب سے رجسٹر ارا عظم خان نے دستخط کیے جبکہ ڈاکٹر جمیل الرحمن نے نمائندگی کی۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن اور انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبد الباری بھی موجود تھی۔ پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر کے شعبے میں انسانی وسائل کی کی شدید کمی ہے جسے پورا کرنے کیلئے کسی واسطے کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔

پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے کہا کہ اگر ہم اپنے الائیڈ ہیلتھ شعبے کے لوگوں کو اسکلڈ اور ٹرین کریں تو ہم دنیا کے ممالک کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔ ایسوسی یشن آف ہیلتھ کیئر پروفیشنل گلوبلی کے بانی ڈاکٹر جمیل الرحمن اور ڈاکٹر مظہر شیخ نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر میں بڑی تبدیلی آرہی ہے۔

Page 9 of 2977