جمعہ, 20 ستمبر 2024


سعید اجمل کا بالنگ ایکشن 15 ڈگری کے اندر نہیں آسکا، شہریارخان

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن اب بھی 15 ڈگری کے اندر نہیں آسکا، دوبارہ اسسمنٹ میں سعید اجمل کا ایکشن درست نہ آیا توان کا کیریئر ختم ہوجائیگا، سعید اجمل نے فیصلہ کرنا ہے وہ آئی سی سی سے اسسمنٹ کرانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کے پاس دوسروں کے علاوہ بھی بہت ہتھیار ہیں، سعید اجمل نے ایکشن درست کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، لیکن وہ اب بھی 15 ڈگری کے اندر نہیں آسکے، کوشش کر رہے ہیں کہ انکا دوبارہ اسسمنٹ 7 جنوری سے پہلے ہوجائے۔ شہریارخان کا مزید کہنا تھا کہ معین خان پر بھی واضح کردیا ہے کہ کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں، قومی ٹیم کے منیجر کا فیصلہ چند روز میں کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنٹنگولر کپ کی تاریخ میں ردوبدل کرینگے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment