منگل, 30 اپریل 2024


پینٹینگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 31 دسمبر سے شروع ہو گا۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پینٹینگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 31 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق یہ ایونٹ ملتان میں کھیلا جانا تھا تاہم خراب موسم کے باعث اسے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، فیڈرل ایریاز اور خیبرپختونخوا شامل ہیں۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment